دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

پشاور:بی آر ٹی منصوبے کے 69ملازمین فارغ ، لاگت 71ارب تک جاپہنچی

سرکاری اعلامیے کے مطابق مالی بحران کے باعث پشاور بی آرٹی منصوبہ سے وابستہ 69 کارکن قبل ازوقت فارغ کیے جارہے ہیں۔ فارغ کئے جانے والے کارکنوں میں مختلف شعبوں کے انٹرنیز،سپر وائزر اور ہیلپرز شامل ہیں۔

پشاور: مالی بحران کے باعث پشاور بس ریپڈ ٹرانزٹ (بی آر ٹی) منصوبے سے وابستہ 69 ملازمین کو منصوبے کی تکمیل سے  قبل ازوقت ملازمتوں سے فارغ کر دیا گیاہے۔

بی آر ٹی سے فارغ کئے گئے ملازمین میں مختلف شعبوں کے انٹرنیز،سپر وائزر اور ہیلپرز شامل ہیں۔ پشاور ڈویلپمنٹ اتھارٹی نے پراجیکٹ ملازمین کو نکالنے کا اعلامیہ جاری کردیا ہے۔

سرکاری اعلامیے کے مطابق  مالی بحران کے باعث پشاور بی آرٹی منصوبہ سے وابستہ 69 کارکن قبل ازوقت فارغ کیے جارہے ہیں۔ فارغ کئے جانے والے کارکنوں میں مختلف شعبوں کے انٹرنیز،سپر وائزر اور ہیلپرز شامل ہیں۔ 

پشاور ڈیویلپمنٹ اتھارٹی نے پراجیکٹ ملازمین کو نکالنے کے اعلامیے میں  بتایا گیاہے کہ منصوبہ کے اخراجات میں اضافہ کے باعث عارضی ملازمین کو فارغ کیا گیاہے۔ 

واضح رہے کہ گزشتہ ڈیڑھ برس سے جاری  نامکمل بی آرٹی منصوبہ کی لاگت بھی 68 ارب سے بڑھ کر71 ارب روپے تک پہنچ گئی ہے۔۔جس کی وجہ ڈالرکی قیمت میں اضافہ قرار دیا جا رہا ہے۔

ابتدا ءسے مسائل کا شکاربی آرٹی منصوبہ کب مکمل ہوگا اس بارے کسی کو کچھ نہیں معلوم ۔ چارڈیڈ لائنز گزرنے کے بعد صوبائی حکومت اب نئی تاریخ دینے سے گریز کر رہی ہے۔

About The Author