کراچی: کانگو اورنگلیریا نامی بیماریوں کا شکار دو افراد آج کراچی میں زندگی کی بازی ہار گئے۔ نگلیریا سے اکبر اسد اور کانگو سے حبیب خان نامی شخص زندگی کی بازی ہار گیا۔
کراچی میں کانگو اور نگلیریا بے قابو ہو چکاہے، مہلک وائرس 24 گھنٹوں میں دو زندگیاں نگل گئے ۔ کانگو وائرس کا شکار لیاری کا رہائشی 54 سالہ حبیب خان کراچی کے نجی اسپتال میں زندگی کی بازی ہار گیا جبکہ اسی اسپتال میں زیر علاج کانگو کا مریض محمد داد زندگی و موت کی جنگ لڑ رہا ہے ۔
رواں برس شہر میں سترہ افراد کانگو سے زندگی کی بازی ہارچکے ہیں۔
دوسری جانب دماغ خور جرثومہ نگلیریا بھی 26 سالہ اسد اکبر خان کی زندگی ختم کرگیا ۔ گزشتہ روز بھی 19 سالہ نوجوان جناح اسپتال میں نگلیریا کے باعث اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھا تھا ۔ رواں سال مہلک جرثومے سے ہونے والی ہلاکتوں کی تعداد 14 ہوگئی ہے۔
ڈینگی کی بات کی جائے تو رواں سال کراچی میں ڈینگی سے سترہ سو سے زائد افراد متاثر ہوچکے ہیں جبکہ جان لیوا مرض آٹھ افراد کی جانیں بھی لے چکا ہے۔
ادھر عیدالاضحیٰ کے بعد اسلام آباد میں کانگو وائرس کا پہلا کیس سامنے آگیاہے۔وائرس سے متاثرہ کوہاٹ کے رہائشی 30 سال کے رشید کو گزشتہ رات پمز کے آئی سولیشن وارڈ میں داخل کرلیاگیا۔
اے وی پڑھو
صحت عامہ سے متعلقہ کمانڈ، کنٹرول، اور کمیونیکیشن کی صلاحیتوں کو بہتر بنانے کے لئے قومی ادارہ صحت میں ورکشاپ
راجہ گدھ کا تانیثی تناظر! چودہویں قسط||ڈاکٹر طاہرہ کاظمی
نیلے والی تیری، پیلے والی میری!||ڈاکٹر طاہرہ کاظمی