نومبر 3, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

سانپ رکھنے پرگلوکارہ رابی پیر زادہ کا چالان

غیر قانونی طور پر سانپ اور مگرمچھ رکھنے کے جرم میں محکمہ جنگلی حیات پنجاب کی جانب سے کارروائی کے بعد گلوکارہ رابی کا ویڈیو بیان بھی سامنے آگیا۔

لاہور:لاہور: گلوکارہ رابی پیر زادہ کا اژدھے، مگر مچھ اورسانپ رکھنے پرچالان کردیا گیاہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ  رابی پیر زادہ کیخلاف کارروائی سوشل میڈیا پر موجود ویڈیوز اور نجی نیوز چینل پر نشر خبر کا نوٹس لیکر کی گئی ہے۔

غیر قانونی طور پر سانپ رکھنے پر اداکارہ کے خلاف  محکمہ تحفظ جنگلی حیات نے کارروائی کا آغاز کیاہے۔ رابی پیرزادہ کیخلاف چالان مرتب کرکے مقامی عدالت میں پیش کردیا گیا ہے۔

محکمہ جنگلی حیات نے رابی پیرزادہ پر الزام عائد کیاہے کہ انہوں نے  مگر مچھ،سانپ اور دیگر ریپٹائلز رکھے ہیں جوکہ  وائلڈلائف ایکٹ کی خلاف ورزی ہے۔

غیر قانونی طور پر سانپ اور مگرمچھ رکھنے کے جرم میں محکمہ جنگلی حیات پنجاب کی جانب سے کارروائی  کے بعد  گلوکارہ رابی کا ویڈیو بیان بھی سامنے آگیا۔

اپنے ویڈیو بیان میں ان کا کہنا ہے کہ مجھے لگتا تھا کہ میرے، پاکستان اور کشمیر کے دشمن صرف  بھارت میں ہیں لیکن اب لگتا ہے کہ یہ پاکستان میں بھی موجود ہیں۔

انہوں نے کہا کہ گزشتہ پانچ سال سے سانپوں کو پال رکھا ہے، آج سے پہلے کوئی نوٹس نہیں آیا تھا۔ حال ہی میں میں نے سانپوں اور مگرمچھ  کے ساتھ بھارت کے خلاف ویڈیو بنائی تھی۔

ان کا کہنا ہے کہ بھارتیوں کے فیورٹ مودی کے خلاف بات کی تو وائلڈ لائف والوں کو دکھ ہوا، بھارت کو برا کہنے پر متعلقہ محکمہ میرے خلاف ہو گیا۔

رابی کا کہنا ہے کہ ویڈیو میں دیکھائے جانے والے سانپ اور مگرمچھ میرے نہیں ہیں بلکہ یہ ان غریب لوگوں کے ہیں جن کو وائڈ لائف والے مدد نہیں کرتے۔

انہوں نے کہا کہ مودی سرکار کو للکارنے پر محکمہ جنگلی حیات  نے مجھ سے دشمنی لی ہے۔ میں انسانیت کو اسپورٹ کرتی رہوں گی۔

اس سے قبل غیر قانونی طور پر سانپ رکھنے پر اداکارہ کے خلاف  محکمہ جنگلی حیات نے  چالان مرتب کرکے مقامی عدالت میں پیش کردیا تھا۔

About The Author