دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

مریم نواز پر گھر کا کھانا بند کردیا گیا

مریم نواز کے پولیٹیکل سیکرٹری ذیشان ملک نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر لکھا ہے کہ نیب حکام نے مریم نواز کےلئے لایاگیاکھانا لینے سے انکار کر دیا ہے۔

لاہور:پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر اور سابق وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز پر گھر کا کھانا بند کردیا گیاہے۔ 

مریم نواز کے پولیٹیکل سیکرٹری ذیشان ملک نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر لکھا ہے کہ  نیب حکام نے مریم نواز کےلئے لایاگیاکھانا لینے سے انکار کر دیا ہے۔

انہوں نے لکھا کہ  نئے حکم نامے کے مطابق مریم کےلئے گھر کا کھانا بند کردیاگیاہے،ذیشان ملک نے کہاہے کہ اگر عمران نیازی کو لگتا ہے ان حرکتوں سے حوصلے پست ہو جائیں گے تو اس کی غلط فہمی ہے۔

واضح رہے کہ 8اگست کو  قومی احتساب بیورو نےسابق وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی  مریم نواز اور بھتیجے یوسف عباس شریف کو گرفتار کیا تھا ۔نیب کا کہنا ہے کہ دونوں کی چودھری شوگر ملز کیس میں پکڑا گیا ہے۔

چودھری شوگر ملز کیس میں سابق وزیر اعظم کی صاحبزادی کو کوٹ لکھپت جیل کے باہر سے حراست میں لیا گیا۔ مریم نواز کو گرفتار کر کے نیب حوالات منتقل کیا گیا، جہاں دونوں ملزموں کا طبی معائنہ ہوا۔

ذرائع کے مطابق ڈاکٹرز نے مریم نواز کے ٹیسٹ کلیئر قرار دیےاور نیب دفتر میں خواتین کے لئے سیل موجود نہ ہونے کے باعث وہاں موجود ڈے کیئر سینٹر کو نائب صدر ن لیگ کیلئے سب جیل قرار دے دیا گیا۔

About The Author