نومبر 21, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

دیوسائی میں سال کے 9 ماہ برف رہتی ہے جبکہ جولائی سے ستمبر تک یہ مرتفع کھلا رہتا ہے لیکن یہاں رات کو درجہ حرارت منفی میں رہتا ہے جس کی وجہ سے یہاں انے والے سیاح اپنی پوری تیاری کرکے آتے ہیں۔

سطح سمندر سے 13500 فٹ کے بلندی پر واقع دنیا کا دوسرا بلند ترین میدان دیوسائی کا سفر کسی جنت کے سفر سے کم نہیں ہے ۔ نیلا آسمان، صاف شفاف پانی ، سفید بادل ،ہر طرف ہریالی اور پھول دیکھ کر انسان  کو جنت کا گماں ہونے لگتا ہے۔

دیوسائی کسی عجوبے سے کم نہیں ہے،  سطح سمندر سے 13500 فٹ کے بلندی پر واقع دنیا کا دوسرا سطح مرتفع دیوسائی کہلاتا ہے جو اپنے حسن اور قدرتی ماحول کی وجہ سے سیاحوں کا جنت کہلاتا ہے۔

دیوسائی پر پہنچنے کے لئے دو راستے ہیں، ایک راستہ ضلع سکردو سے ہوکر جاتا ہے جس کے لئے تقریبا اسلام اباد سے 20 سے 22 گھنٹے لگ جاتے ہیں جبکہ دوسرا راستہ ضلع استور سے جاتا ہے جہاں اسلام اباد سے 14 سے 16 گھنٹے میں پہنچا جا سکتا ہے ۔

دیوسائی میں سال کے 9 ماہ برف رہتی ہے جبکہ جولائی سے ستمبر تک یہ مرتفع کھلا رہتا ہے لیکن یہاں رات کو درجہ حرارت منفی میں رہتا ہے جس کی وجہ سے یہاں انے والے سیاح اپنی پوری تیاری کرکے آتے ہیں۔

مہم جوئی کے شوقین ملکی اور غیر ملکی سیاح سالانہ لاکھوں کے تعداد میں یہاں کا رخ کرتے ہیں اور نیلے اسمان تلے کیمپ لگا کر اس قدرتی حسن سے خوب لطف اندوز ہوتے ہیں۔

دیوسائی کے طرح طرح کے قدرتی پھول اس کے حسن میں مزید چار چاند لگا دیتے ہیں جبکہ دیوسائی بھورے ریچھ اور ٹراؤٹ مچھلی کی وجہ سے پوری دنیا میں اپنا ایک منفرد مقام رکھتا ہے۔

مختلف جھیلیں اور ہرے بھرے میدان 3 ہزار کلو میٹر پر پھیلا ہوا دیوسائی کا یہ علاقہ مہم جوئی کے دلدادہ افراد اور حسن کو قریب سے دیکھنے والوں کے لئے ایک نایاب جگہ ہے جہاں آکر انسان اس دیومالائی وادی کے حسن میں کھو جاتا ہے۔

About The Author