وزیراعظم عمران خان کے دورہ امریکہ کا شیڈول طے ہوگیا ہےجس کے مطابق دورے کے دوران امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے انکی دو ملاقاتیں ہوں گی۔
امریکہ روانگی سے قبل وزیراعظم عمران خان کا دورہ سعودی عرب بھی متوقع ہے۔ وزیراعظم عمران خان 27ستمبر کو اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کریں گے۔
ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ سے ایک ملاقات ظہرانے پر جبکہ دوسری ہائی ٹی پر متوقع ہے۔
وزیراعظم عمران خان کی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے دو ماہ کے دوران یہ دوسری اہم ملاقات ہو گی۔
ذرائع کا کہناہے کہ دورے کے دوران وزیراعظم عمران خان متعدد اہم ملکوں کے سربراہوں سے بھی ملاقات کریں گے۔
ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان کے دورہ امریکہ سے قبل سعودی عرب جانے کا امکان ہے۔ وزیراعظم 19 ستمبرکوسعودی عرب کے دورے پر جائیں گے
وزیراعظم کے شیڈول کو حتمی شکل دینے کے لیے ابھی بھی مشاورت بھی جاری ہے تاہم یہ طے ہے کہ وزیراعظم 21 ستمبر کو امریکہ پہنچیں گے۔
وزیراعظم پاکستان اقوام متحدہ جنرل اسمبلی اجلاس سے قبل عالمی رہنمائوں سے ملاقاتیں کریں گے ۔
وزیراعظم عمران خان 27ستمبر کواقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے اپنا پہلا خطاب کریں گے،جس میں وہ مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی مظالم کو اجاگر کریں گے۔
اے وی پڑھو
قومی اسمبلی دا تاریخی سیشن ،،26ویں آئینی ترمیم منظور
نیشنل پریس کلب کے انتخابات، جرنلسٹ پینل نے میدان مارلیا، اظہر جتوئی صدر منتخب
ملتان یونین آف جرنلسٹس کے سالانہ انتخابات میں "پروفیشنل جرنلسٹس گروپ” نے میدان مار لیا،