نومبر 21, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

رگبی کے عالمی شہرت یافتہ کھلاڑی جونا لومو چل بسے

نیوزی لینڈ سے تعلق رکھنے والے رگبی کے عالمی شہرت یافتہ کھلاڑی جونا لومو 40 برس کی عمر میں وفات پا گئے ہیں۔

جونا لومو نے نیوزی لینڈ کی نمائندگی کرتے ہوئے سنہ 1994 سے 2002 کے درمیان 63 میچ کھیلے اور 37 بار سکور کیا۔

وہ سنہ 1996 میں گردے کے ایک خطرناک مرض میں مبتلا ہوگئے تھے۔

گردے کی تکلیف کے باعث انھیں کھیل سے دور ہونا پڑا اور سنہ 2004 میں ان کے گردے کی پیوندکاری کی گئی تھی تاہم سنہ 2011 میں اس نے کام کرنا چھوڑ دیا تھا۔

نیوزی لینڈ رگبی کے چیف ایگزیکٹیو سٹیو ٹیو کا کہنا ہے کہ ’جونا ہمارے کھیل کے لیے عہد ساز کھلاڑی تھے اور انھیں یہاں اور دنیا بھر میں بہت سے مداح چاہتے تھے۔

’ہمارے پاس الفاظ نہیں ہیں اور ہماری دلی ہمدردیاں جونا کی خاندان کے ساتھ ہیں۔‘

جونا لومو کے خاندان کے ترجمان جان مے ہیو نے نیوزی لینڈ ٹی وی کو بتایا کہ کہ لومو کی موت ’مکمل طور پر غیر متوقع‘ تھی اور وہ رگبی کے عالمی کپ کے بعد برطانیہ میں کچھ وقت گزارنے کے بعد وہاں سے منگل کو واپس لوٹے تھے۔

About The Author