دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

سرائیکی صوبہ کی حمایت

پیپلزپارٹی کا سرائیکی خطے کیلئے قرارداد کا ساتھ دینے کا اعلان

:زرداری کی گرفتاری کے خدشہ کے پیش نظر پیپلزپارٹی نے حکومت کا ساتھ دینے کا اعلان کر دیا ، پیپلزپارٹی کے رہنما خورشید شاہ نے سرائیکی خطے کیلئے قرارداد کا ساتھ دینے پر رضامندی ظاہر کر دی ۔

نئے صوبے کے حوالے سے اظہار خیال کرتے ہوئے خورشید شاہ نے کہا کہ سرائیکی صوبے کے حق میں ہیں، سرائیکی خطے کیلئے قرارداد لے آئیں ہم ساتھ دیں گے ،جمعرات کو قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے سینئر رہنما پاکستان پیپلز پارٹی خورشید شاہ نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے کبھی عوام پر بوجھ نہیں ڈالا تھا‘ پاکستان ایٹمی ملک ہے لیکن چھوٹے ممالک سے بھیک مانگتا ہے جس پرشرم آتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت امداد لینے کیلئے سعودی عرب اورچین جارہی ہے حالانکہ حکومت نے کسی کے پاس کشکول لے کر نہ جانے کا اعلان کیا تھا۔ماضی میں جو ہوا اس حکومت میں نہیں ہونا چاہیے ‘ ہمیں کوئی ملک امداد دیتا ہے تو بہت خوش ہوتے ہیں‘ پاکستان ایٹمی ملک ہے لیکن چھوٹے ممالک سے بھیک مانگتا ہے جس پرشرم آتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ آج دنیابھرمیں تیل کی قیمتیں کم ہیں لیکن ستمبرمیں بجلی اورگیس کی قیمتوں میں اضافہ کیاگیا۔ 4ماہ کے دوران 950 بلین روپے کا بوجھ عوام پرڈالاگیا۔ بجلی کی قیمتوں میں اضافہ کرکے بوجھ غریب پر ڈال دیا گیا پیپلز پارٹی نے کبھی عوام پر بوجھ نہیں ڈالا تھا۔

عوام سے ٹیکس لیا جاتا ہے لیکن کوئی کام نہیں ہوتا،نئے صوبے کے حوالے سے اظہار خیال کرتے ہوئے خورشید شاہ نے کہا کہ سرائیکی صوبے کے حق میں ہیں، سرائیکی خطے کیلئے قرارداد لے آئیں ہم ساتھ دیں گے۔

About The Author