نومبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

اگلے 6ماہ مزید مہنگائی بڑھے گی ، احسن اقبال

حکومت پانچ سال سے الیکشن کمیشن میں زیر غور کیس پر اثر انداز ہونے کی کوشش کر رہی ہے، پی ٹی آئی

اسلام آباد:

حکومت پانچ سال سے الیکشن کمیشن میں زیر غور کیس پر اثر انداز ہونے کی کوشش کر رہی ہے، پی ٹی آئی کی حکومت الیکشن کمیشن پر دباؤ ڈال رہی ہے۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ کے مرکزی رہنما احسن اقبال نے نیشنل پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ گزشتہ پانچ سال سے زیر التواء کیس کا فیصلہ کیا جائے، حکومت کی جانب سے الیکشن کمیشن پر دباؤڈالا جا رہے ہے،

حکومت اس معاملے میں الیکشن کمیشن پر اثر انداز ہونیکی کوشش کررہی ہے، احسن اقبال نے کہا کہ حکومت اس کیس کو لیکر جان بوجھ کر سستی کا مظاہرہ کر رہی ہے تاکہ چیف الیکشن کمیشنر کی مدت ملازمت پوری ہو جائے

انہوں نے کہا مسلم لیگ (ن) کا مطالبہ ہے کہ اس کیس کو چیف الیکشن کمیشنر کی مدت ملازمت چھ دسمبر سے پہلے ہی مکمل کیا جائے، حکومت خود کو مسٹر کلین کہتی ہے مگر آج ثابت ہو گیا

کہ وہ کتنے بڑی کرپشن کی مرتکب ہونے جارہی ہے، انہوں نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں بیرونی فنڈنگ کو کسی ایجنڈے کیلئے استعمال نہ کیا جائے اور الیکشن کمیشن کے قوانین بھی اس بات کے پابند کرتے ہیں کہ ملک میں آنے والی فنڈنگ کو شفاف بنایا جائے،

انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف اس معاملے میں حیلے بہانے سے کام لے رہی ہے جبکہ تحریک انصاف کے ایسے ایسے اکاؤنٹ سامنے آئے ہیں جو الیکشن کمیشن میں رپورٹ نہیں ہوئے، معصوم پاکستانیوں سے انقلاب کے نام پر پیسے بٹورے گئے،اگر سب ٹھیک ہے تو خان صاحب کس رازداری کی بات کرتے ہیں،

عوامی عہدیدار کا میڈیا کے سانے اوپن ٹرائل ہونا چاہیے، انہوں نے مہنگائی کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ اگلے چھ ماہ میں مزید مہنگائی ہونے والی ہے، حکومت عوامکا مزید تیل نچوڑے گی، 17 روپے ٹماٹر بیچے جا رہے ہیں،

جتنا فرق ٹماٹروں کی قیمت میں ہے اتنا ہی فرق حکومت کی معیشت میں ہے،کشمیر پر حکومت جو ایمرجنسی نافذ کرنا چاہے تھی وہ نظر نہیں آئی،اگر نواز شریف وزیر اعظم ہوتے تو بھارت کو کشمیر پر ایسا اقدام کرنے کی جرات نہ ہوتی،نواز شریف کو عدالت نے آبرومندانہ اجازت دی اس پر حکومت نے عمل کیا،

حکومت نواز شریف کو تضحیک کیساتھ بیرون ملک بھیجنا چاہتی تھی،اپنی سیاست کے لئے شیورٹی بانڈ کی شرط رکھی گئی،عمران خان نواز شریف کو باہر بھجوانے پر مکر کررہے تھے اس فیک لیڈرشپ کو ختم کرے اصل لیڈرشپ کو لایا جائے،

عمران نیازی اپنی چوری کا حساب دیں،ہمیں یہ شعبہ ہے کہ آپکی فنڈنگ کے پیچھے پاکستان دشمن قوتوں کا پیسہ شامل ہے،پرائیویٹ اکاؤنٹ کے ذریعے آنے والے پیسے ظاہر نہیں کئے گئے،سب ٹھیک ہے تو خان صاحب رازداری کس بات کی ہے،عوامی عہدے دار کا میڈیا کے سامنے اوپن ٹرائل ہونا چاہیے،

خود کو دیانتدار کہنے والے فنڈنگ کیس کو رازداری میں رکھنا چاہتے ہیں،کچھ تو چوری ہے جس کی پردہ داری مقصود ہے رسیدیں دیں کس کس سے پیسہ لیا،قوم جاننا چاہتی ہے

بھارت سے کس نے فنڈنگ کی،پاکستانی سیاست کا سب سے بڑا ڈاکہ پکڑا جاچکا ہے،رازداری نہیں تو منی ٹریل کیوں پیش نہیں کرتے،پی ٹی آئی کے 23 بے نامی اکاؤنٹس پکڑے جاچکے ہیں۔

ا

About The Author