دسمبر 3, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

بہاولنگر کی خبریں

بہاولنگر سے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلوں پر مبنی خبریں،تبصرے اور تجزیے۔

بہاول نگر

(صاحبزادہ وحیدکھرل تونسوی)

ڈپٹی کمشنر ذوالفقار احمد بھون نے آج وائلڈ لائف پارک بہاول نگر کا دورہ کیا۔ اس موقع پر متعلقہ افسران بھی موجود تھے۔

ڈپٹی کمشنر نے وائلڈ لائف پارک کے مختلف حصوں کا معائنہ کرتے ہوئے صفائی کی ناگفتہ بہ صورت حال پانی کی کمیابی و دیگرناقص انتظامات پر برہمی کا اظہار کیا اور کہا کہ وائلڈ لائف پارک جو کہ 40 ایکڑ پر محیط ہے

اس میں نایاب نسل کے پرندوں اور جانوروں کی عدم موجودگی کسی طور قابل اطمینان نہیں ہے اور اس ضمن میں متعلقہ محکمہ ٹھوس اقدامات بروئے کار لائے

اور ضلعی انتظامیہ بھی اپنی تمامتر سپورٹ مہیا کرے گی تاکہ وائلڈ لائف پارک میں جانوروں اور نایاب پرندوں سے اس کی رونق بحال ہوسکے

اور ضلعی عوام جنگی حیات کو دیکھ سکے۔ انہوں نے وائلڈ لائف پارک پانی کی کمیابی و دیگر مسائل پر فوری طور پر مفصل رپورٹ پیش کرنے کی بھی ہدایت کی

اور کہا کہ اس وائلڈ لائف پارک میں سٹیٹ آف دی آرٹ سہولیات کے لیے وہ ذاتی طور پر کاوش کریں گے۔

بعدازاں ڈپٹی کمشنر ذوالفقار احمد بھون نے وائلڈ لائف پارک میں پودا بھی لگایا

اور ہدایت کی وائلڈ لائف پارک میں مقامی پودوں و درختوں کی افزائش کے لیے شجرکاری بھی کی جائے۔

ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

بہاولنگر

(صاحبزادہ وحیدکھرل تونسوی)

ضلعی انتظامیہ محکمہ سول ڈیفنس کا خفیہ اطلاعات پر غیرقانونی منی پیٹرول پمپس، گیس ریفلنگ شاپس کے خلاف بڑا کریک ڈاؤن
23

غیر قانونی منی پیٹرول پمپس اور 14 گیس ریفلنگ شاپس سیل کرکے ایف آئی آرز درج کروادی گئیں

جبکہ 46 منی پیٹرول پمپس اور 59 گیس ریفلنگ شاپس کو چالان کرکے3 لاکھ 28 ہزار روپے جرمانہ بھی عائد کردیا گیا

کریک ڈاؤن ضلع بھر میں ڈپٹی کمشنر ذوالفقار احمد بھون کی ہدایت پر کیا گیا ڈسٹرکٹ سول ڈیفنس آفیسر کے مطابق کریک ڈاؤن جاری رہے گا۔

 

 

ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

بہاولنگر

کریک ڈاؤن

 ضلعی انتظامیہ محکمہ سول ڈیفنس کا خفیہ اطلاعات پر غیرقانونی منی پیٹرول پمپس، گیس ریفلنگ شاپس کے خلاف بڑا کریک ڈاؤن

 : 23 غیر قانونی منی پیٹرول پمپس اور 14 گیس ریفلنگ شاپس سیل ایف آئی آرز درج

بہاولنگرمیں  46 منی پیٹرول پمپس اور 59 گیس ریفلنگ شاپس کا چالان

بہاولنگرمیں 3 لاکھ 28 ہزار روپے جرمانہ بھی عائد کردیا گیا

 کریک ڈاؤن ضلع بھر میں ڈپٹی کمشنر ذوالفقار احمد بھون کی ہدایت پر کیا گیا

About The Author