نومبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

روبوٹ ۔۔۔ || نذیر ڈھوکی

سائنس دان نے ابتدائی طور روبوٹ کو اپنی محبوبہ کا باڈی گارڈ بنایا، سائنس دان کو پہلی بار دھچکا اس وقت لگتا جب روبوٹ نے ان کی محبوبہ کو ہتھیانے کی کوشش کی اور ان کے مقابلے میں کھڑا ہو گیا، سائنس دان نے جب روبوٹ کو غیر متحرک کرنے کی کوشش کی تو روبوٹ نے اپنا لشکر بنایا جو ریاست میں تباہی مچاتا رہا ، خیر یہ تو ایک فلمی مووی کا قصہ ہے۔ مگر ہمارے یہاں بھی سیاسی انجینیرنگ کرنے والوں نے 1995 کے دوران اپنی فیکٹری میں ایک روبوٹ تیار کیا تھا۔

نذیر ڈھوکی

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

کافی عرصہ قبل ایک اردو مووی دیکھی تھی، کہانی ایک سائنس دان کی تھی جس نے بڑی محنت سے ایک روبوٹ تیار کیا تھا ، سائنس دان نے روبوٹ میں انسانی کیفیت کی علامات بھی تحلیل کردی تھیں،
سائنس دان نے ابتدائی طور روبوٹ کو اپنی محبوبہ کا باڈی گارڈ بنایا، سائنس دان کو پہلی بار دھچکا اس وقت لگتا جب روبوٹ نے ان کی محبوبہ کو ہتھیانے کی کوشش کی اور ان کے مقابلے میں کھڑا ہو گیا، سائنس دان نے جب روبوٹ کو غیر متحرک کرنے کی کوشش کی تو روبوٹ نے اپنا لشکر بنایا جو ریاست میں تباہی مچاتا رہا ، خیر یہ تو ایک فلمی مووی کا قصہ ہے۔ مگر ہمارے یہاں بھی سیاسی انجینیرنگ کرنے والوں نے 1995 کے دوران اپنی فیکٹری میں ایک روبوٹ تیار کیا تھا۔

اس روبوٹ کی تقریب رونمائی 2002 میں ہوئی، روبوٹ پر زیادہ محنت کی ضرورت تھی اسلیئے 2013 تک زیر تربیت رہا 2013 میں انہیں میدان میں اتارا گیا ، 2014 میں روبوٹ کو اسلام آباد کے ڈی چوک پر متعارف کرایا گیا، ہمارے میڈیا ہاوسز نے روبوٹ کی بھرپور مارکیٹنگ کی اس مہم میں اسرائیلیوں اور بھارتیوں نے دل کھول کر دہن کی بازی لگائی اور اس کار خیر میں ہماری عدلیہ نے حصہ ڈالا ۔ حیرت انگیز بات یہ ہے کہ روبوٹ تیار کرنے والوں کو علم ہی نہیں ہوا کہ ان کی ایجاد چوری ہو چکی ہے اور دشمنوں نے اس کا کنٹرول سنبھال لیا ہے۔ اگر چہ ذیر ذکر روبوٹ کو 2022 میں غیر موثر کردیا گیا تھا مگر روبوٹ کے لشکر نے 9 مئی کو جو تباہی مچائی اب سوالیہ نشان ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

لیڈر جنم لیتے ہیں ۔۔۔ نذیر ڈھوکی

شاعر اور انقلابی کا جنم۔۔۔ نذیر ڈھوکی

نیب یا اغوا برائے تاوان کا گینگ ۔۔۔ نذیر ڈھوکی

ڈر گئے، ہل گئے، رُل گئے، جعلی کپتان ۔۔۔نذیر ڈھوکی

نذیر ڈھوکی کے مزید کالم پڑھیے

About The Author