نومبر 21, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

KARACHI: Traders displaying sacrificial animals at a cattle market set up for the upcoming Muslim Eid al-Azha festival. INP PHOTO by S Akber

کراچی مویشی منڈی میں 5 ہزار جانور آگئے

رینجرز اور پولیس اہلکار تعینات کردیئے گئے

کراچی مویشی منڈی میں 5 ہزار جانور آگئے، لوٹ مار اور ڈکیتی سے بچنے کے لیے مویشی منڈی کے روٹ پر رینجرز اور پولیس اہلکار تعینات کردیئے گئے۔

عیدالاضحیٰ کے موقع پر قربانی کے جانوں کے لیے ناردرن بائی پاس پر قائم کی گئی مویشی منڈی سال 2023 میں قربانی کے جانوروں کی آمد کا سلسلہ شروع ہوگیا

گائے، بیل، اور اونٹ کی داخلہ فیس 4 ہزار روپے ، بکرے ، دنبے اور بھیڑ کی فیس 2 ہزار روپے مقرر

، مقامی نوجوان بھی مویشیوں کی فروخت کے کام میں آگے آنے لگے۔جانور لانے والے 22 ویلر ٹریلر کی فیس 4500، 16 سے8 ویلر ٹرک کی فیس 2500 وصول کی جارہی ہے۔

کا اسٹال 30 ہزار ، دکان کی 50 ہزار روپے ، شہریوں سے پارکنگ فیس کی10X10
کی مد میں گاڑیوں کی 100 م

موٹر سائیکل کی پارکنگ کی فیس 50 روپے وصول کی جائیگی ۔
مویشی منڈی میں اندرون ملک سے بیوپاریوں کی بڑی تعداد اپنے مویشیوں کو لے کر مویشی منڈی پہنچنا شروع ہوگئے

اور اب تک 5 ہزار سے زائد قربانی کے جانور منڈی میں لائے جاچکے ہیں ، مویشی منڈی میں آنے والے بیوپاریوں کا تمام کمپیوٹرائزڈ ریکارڈرکھاجارہاہے

جس میں بارکوڈ کی مدد سے بیوپاری کی تمام تفصیل اور قربانی کےلیے لائے گئے مویشیوں کی تعداد سمیت دیگر معلومات موجود ہیں۔

سیکیورٹی کے لیے رینجرز اور پولیس کی بھاری نفری کو مویشی منڈی کے داخلی راستوں کے ساتھ میں نادرن بائی پاس سمیت ملحقہ سڑکوں پر تعینات کیاگیا ہے

مویشی منڈی میں داخلے کے 4 گیٹ ہیں جس میں ایک گیٹ مارشلنگ کے لیے 2 گیٹ آںے اور جانے جبکہ ایک گیٹ صرف جانے کےلیے مختص کیاگیا ۔

About The Author