نومبر 21, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

کراچی سے لاہور جانے والی شالیمار ایکسپریس اٹھ ماہ بعد دوبارہ بحال کر دی گئی

ڈویژنل سپرنٹنڈنٹ پاکستان ریلوے کراچی اطہر ریا ض نے شالیمار ایکسپریس کو کراچی کینٹ سے افتتاح کے بعد لاہور کیلئے روانہ کر دیا گیا

کراچی سے لاہور جانے والی شالیمار ایکسپریس اٹھ ماہ بعد دوبارہ بحال کر دی گئی۔

ڈویژنل سپرنٹنڈنٹ پاکستان ریلوے کراچی اطہر ریا ض نے شالیمار ایکسپریس کو کراچی کینٹ سے افتتاح کے بعد لاہور کیلئے روانہ کر دیا گیا

شالیمارایکسپریس کو 8 ماہ بعد بحال کیا گیا۔اطہر ریاض کا کہنا تھا شالیمارایکسپریس انيس کوچز پر مشتمل ہے

شہریوں کے آرام دے سفر کے لئے تمام تر چیزیں ٹرین میں میسر ہوگی،ٹرین میں ایک ہزار ایک سو اٹھانوے مسافروں کے بیٹھنے کی گنجائش ہے

جس کے کراچی سے لاہور تک دس سٹاپ ہیں۔ٹرین ساڑھے سترہ گھنٹے میں کراچی سے لاہور پہنچائے گی

، ٹرین کے مسافروں کے لئے یکم مئی سے پندرہ مئی تک بیس فیصد جبکہ سولہ مئی سے اکیتیس مئی تک دس فیصد رعایت دی جائے گی

شالیمارایکسپریس کو سیلابی بارشوں کے بعد ٹریک متاثر ہونے کے باعث بند کیا گیا تھا۔

About The Author