دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

نیشنل پریس کلب اسلام آباد کے انتخابات کا فیصلہ آ گیا،پولنگ کل 29مارچ کو ہوگی

عدالت کی طرف سے فیصلہ آنے کے بعد چئیرمین الیکشن کمیٹی نے انتخابات کے لئے پولنگ کا اعلان کردیا، عاصم قدیر رانا کی طرف سے جاری نوٹیفیکیشن کے مطابق نیشنل پریس کلب اسلام آباد کے انتخابات کے لئے پولنگ 29نومبر کو صبح 9سے 6بجے تک اور رات 8سے 10بجے تک ہوگی۔۔ 6سے رات 8بجے تک افطاری کا وقفہ ہوگا۔

اسلام آباد:نیشنل پریس کلب کے سالانہ انتخابات کے خلاف حکم امتناعی خارج، فیصلہ جاری ہو گیا۔ اسلام آباد کے سول جج درجہ اول وقاص احمد راجہ نے فیصلہ جاری کر دیا فیصلے میں لکھا گیا کہ ایک طے شدہ قانون ہے کہ بادی النظر میں کیس بنانے کیلئے بھی شواہد کی ضرورت ہوتی ہے،درخواست گزار کے پاس بادی النظر میں اپنے حق میں کوئی کیس ہے ہی نہیں،درخواست گزار نے 597 لوگوں کو خلاف آئین پریس کلب کی ممبرشپ دینے کا الزام لگایا،نیشنل پریس کلب کے آئین میں اعتراضات کے ازالے کیلئے فورم موجود ہے۔ درخواست گزار نے آئین کے مطابق متعلقہ فورمز سے رجوع ہی نہیں کیا،درخواست گزار نے الزام عائد کیا کہ گورننگ باڈی نے خلاف آئین اقدامات اٹھائے،درخواست گزار نے گورننگ باڈی کے خلاف کوئی تحریک عدم اعتماد جمع نہیں کرائی،عدم اعتماد نہ کرنے کے باعث درخواست گزار کی اس دلیل میں وزن نہیں،کمپیوٹر آپریٹرز اور کلرکوں کو پریس کلب کی ممبرشپ دینے کا دعوی غلط قرار دیا گیا۔بیان کردہ ممبران دو سال سے زائد عرصہ سے بطور ایڈیٹوریل اسسٹنٹ کام کر رہے ہیں۔ممبران کے دو سال سے زائد عرصہ سے ایڈیٹوریل اسسٹنٹ ہونے کے شواہد پیش کئے گئے،الیکشن ہونے کے بعد درخواست گزار دعویٰ جیت جائے تو اسکا ازالہ موجود ہے۔الیکشن لمبے عرصہ روکنے کے بعد دعوی مسترد ہونے پر کوئی ازالہ موجود نہیں۔درخواست گزار کا کیس کمزور ہے حکم امتناعی کی درخواست خارج کی جاتی ہے،

عدالت کی طرف سے فیصلہ آنے کے بعد چئیرمین الیکشن کمیٹی نے انتخابات کے لئے پولنگ کا اعلان کردیا، عاصم قدیر رانا کی طرف سے جاری نوٹیفیکیشن کے مطابق نیشنل پریس کلب اسلام آباد کے انتخابات کے لئے پولنگ 29نومبر کو صبح 9سے 6بجے تک اور رات 8سے 10بجے تک ہوگی۔۔ 6سے رات 8بجے تک افطاری کا وقفہ ہوگا۔

About The Author