نومبر 21, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

پنجاب میں گندم کی فی من قیمت مقرر کردی گئی

گزشتہ سال کی نسبت رواں سال چالیس کلو گندم کی قیمت میں سترہ سو روپے کا اضافہ کیا گیا ہے

پجاب میں گندم کی فی من قیمت مقرر کردی گئی۔ گزشتہ سال کی نسبت رواں سال چالیس کلو گندم کی قیمت میں سترہ سو روپے کا اضافہ کیا گیا ہے۔

محکمہ خوراک نے کسانوں سے پینتیس لاکھ میٹرک ٹن گندم کی خریداری کا ہدف مقرر کر دیا۔
گیارہ کروڑ آبادی کے صوبے ،، پنجاب میں ،،، گندم کی سالانہ کاشت ایک کروڑ ستر لاکھ ایکڑ رقبے پر کی جاتی ہے

رواں سال محکمہ خوراک نے کسانوں سے گندم کی خریداری کا ٹارگٹ پینتیس لاکھ میٹرک ٹن رکھا ہے ،، یہ ہدف گذشتہ سال

،، پینتالیس لاکھ میٹرک ٹن تھا۔ محکمہ خوراک کے مطابق صوبے بھر کے دو سو ستر سے زائد گندم خریداری مراکز پر کسانوں سے انتالیس سو روپے من کے حساب سے گندم خریدی کی جائے گی

زمان وٹو۔ سیکرٹری خوراک پنجاب (ہم نے ہدف مقرر کردیا ہے ،، یکم مارچ سے خریداری شروع ہوجائےگی،، جس کی قیمت بھی مقرر کرلی گئی ہے)

مون سون کے موسم میں سیلاب، ڈیزل اور یوریا کھاد کی قیمتوں میں اضافے کے باعث ،،، رواں سال پنجاب میں گندم کی کاشت

،، دس سے پندرہ فیصد کم ہوئی ہے،، جسکی وجہ سے ٹارگٹ کم رکھا گیا ہے
،، محمود بخاری ،، چئیرمین آل پاکستان کسان فاؤنڈیشن ،، (یوریا کی بوری سترہ سو سے بتیس سو روپے ہوچکی ہے،، بجلی کا ریٹ چھبیس سے ستائیس روپے فی یونٹ ہے

،، سیلاب بھی آیا تھا)

پچھلے سال ،، شہریوں کو سستا آٹا دینے کے لئے ،، محکمہ خوراک نے گندم کی امدادی

قیمت  بائیس سو پچاس روپے فی من رکھی۔ رواں برس یہ قیمت برھے گی ،، جسکی بدولت آٹے کے نرخوں میں بھی اضافے کا امکان ہے
پنجاب میں گندم کی فی من قیمت مقرر کردی گئی۔

رواں سال چالیس کلو گندم کی قیمت میں سترہ سو روپے کا اضافہ
محکمہ خوراک کا کسانوں سے 35لاکھ میٹرک ٹن گندم خریدنے کا ہدف مقرر

About The Author