نومبر 5, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

یو ای ٹی لاہور انتظامیہ نے حق کیلئے احتجاج کرنے والے طلبہ کو یونیورسٹی سے نکال دیا

لاہور:یونیورسٹی آف انجینئرنگ ٹیکنالوجی لاہور نے فیسوں کے اضافے ، سیلف فنانس کے نام پر میرٹ اور غریب طلبا کے حق کا قتل ، ہاسٹلز اور کینٹین کی خراب حالت پر احتجاج کی کوشش کے جرم میں طلبہ کو یونیورسٹی اور ہاسٹلز سے بے دخل کرکے ان کا مستقبل خطرے میں ڈال دیاہے۔

دو ماہ قبل طلبہ نے احتجاج کی کوشش کی جسے یونیورسٹی کی انتظامیہ نے رات کو ہوسٹلز میں چھاپے مار کر ناکام بنایا۔

طلبہ کا وقتی غصہ ٹھنڈا کرنے کےلیے ان کو کہا گیا کہ آپ کے سب جائز مطالبے تسلیم کیے جائیں گے ۔ اور کوئی انتقامی کارروائی نہیں کی جائے گی ۔

مگر ٹھیک دو مہینے بعد خاموشی سے احتجاج کرنے والوں میں سے پانچ طلبہ  کو یونیورسٹی سے بے دخل کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ۔

اپنے حقوق کی آواز اٹھانے والے طلبہ جن کا تعلق لوئر مڈل کلاس سے ہے ۔ ان کا مستقبل خطرے میں ڈال دیا گیاہے۔

یو ای ٹی کے طلبہ نے مطالبہ کیاہے کہ یونیورسٹی سے بے دخلی کا نوٹیفیکیشن واپس لیا جائے وگرنہ یونیورسٹی انتظامیہ کے خلاف بھرپور احتجاج کیا جائے گا۔

اس ضمن میں یونیورسٹی انتظامیہ کا موقف لینے کی کوشش کئی گئی مگر تاحال ذمہ داران سے رابطہ نہیں ہوسکا۔

About The Author