دسمبر 3, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

ملتان کی خبریں

ملتان سے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلوں پر مبنی خبریں،تبصرے اور تجزیے۔

ملتان

ریجنل پولیس آفیسر ملتان کیپٹن ( ر) سہیل احمد چوھدری نے چارج سنبھال لیا تفصیل کیمطابق
دفتر پہچنے پر پولیس کے اعلیٰ افسران نے استقبال کیا پولیس کے

چاک و چوبند دستے نے سلامی پیش کی نئے تعینات ہونے والے آر پی او نے چارج سنبھال کر کام شروع کر دیا

ملتان ریجن میں عوام الناس کو انصاف کی فراہمی یقینی بنائی جائیگی۔ آر پی او ملتان

ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
ملتان

ملتان پولیس تھانہ لوہاری گیٹ نے اقدام قتل کے مقدمہ میں نامزد ملزم عبدالحسیب کو گرفتار کر لیا، آلہ اقدام قتل پسٹل 30 بور برآمد تفصیل کیمطابق

3 ماہ قبل باوا صفرا سے بشریٰ بی بی نے پولیس کو اطلاع دی ملزمان نے عاقب سے جھگڑا کرنا شروع کر دیا

اور ملزم محمد حسیب نے عاقب فائرنگ مار کر شدید زخمی کردیا ملزمان موقع سے فرار ہو گئے

پولیس نے موقع پر پہنچ کر کارروائی پولیس شروع کر دی زخمی کو ہسپتال بھجوایا گیا

مضروب کی والدہ بشریٰ بی بی کی مدعیت میں 03 نامزد ملزمان کے خلاف مقدمہ نمبر 709/22 بجرم 324 تھانہ لوہاری گیٹ درج کیا گیا

پولیس تھانہ لوہاری گیٹ نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم محمد حسیب کو گرفتار کیا

ملزم سے آلہ اقدام قتل پسٹل 30 بور برآمد کر لیا گیاگرفتار ملزم کے خلاف مزید کارروائی پولیس عمل میں لائی جا رہی ہے

ایس ڈی پی او دہلی گیٹ ندیم افضال کی سربراہی میں ایس ایچ او تھانہ لوہاری گیٹ محمد کلیم چوہان نے

۔اپنی ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کیا

About The Author