نومبر 24, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

بہاولنگر کی خبریں

بہاولنگر سے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلوں پر مبنی خبریں،تبصرے اور تجزیے۔

بہاولنگر

(صاحبزادہ وحیدکھرل تونسوی )

ڈسٹرکٹ بیڈمنٹن ایسوسی ایشن کے انتخابات ، عہدے داران کو منتخب ہونے پر مبارکباد تفصیلات کے مطابق پنجاب سپورٹس بورڈ کے زیر اہتمام ڈسٹرکٹ بیڈ منٹن ایسوسی ایشن کا اجلاس منعقد ہوا

جسکی صدارت ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر یاسمین اختر اور عظمی بشیر نے کی جسمیں تمام تحصیلوں فورٹ عباس ، منچن آباد ، بہاولنگر ،چشتیاں ، ہارون آباد کے عہدے داران نے شرکت کی اتفاق رائے سے یہ افراد منتخب ہوئے

سرپرست اعلی فہد شفیق ،صدر اطہر خان، سنئیر نائب صدر رانا ندیم وقاص (منچن آباد ) نائب صدر محمد جمیل (فورٹ عباس) نائب صدر محمد سلیم خان (چشتیاں)جنرل سیکرٹری محمد امجد مالا (بہاولنگر) جوائنٹ سیکریٹری ارسلان عزیز (ہارون آباد)

فنانس سیکرٹری محمد احمد (بہاولنگر) سیکرٹری اطلاعات بختیار احمد ،اسسٹنٹ سیکرٹری میڈم فرحت باجوہ ممبر پنجاب بیڈمنٹن ایسوسی ایشن محمد شہزاد ایگزیکٹو باڈی ممبران محمد ساجد بھٹی

عبدالباسط ، ندیم شیخ ،رانا نواب ، غضنفر علی ،عزیر ارشد ،سروش خان میڈم صدف سردار منتخب بہاولنگر کی سیاسی ، سماجی شخصیات نے نومنتخب کابینہ کو مبارکباد دی ہے اور توقع ظاہر کی ہے کہ بیڈمنٹن کے فروغ کے لئے یہ کابینہ اپنا بھرپور کردار ادا کرے گی۔

ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــصاحبزادہ وحیدکھرل تونسوی

بہاولنگر/ فائرنگ 18 زخمی

بہاولنگر : نواحی علاقہ چک فتویرا میں زمین کے تنازعہ پر فائرنگ

بہاولنگر : 18 افراد زخمی ، 3 کی حالت تشویشناک ریسکیو ذرائع

بہاولنگر : زخمیوں کو ڈسٹرکٹ ہسپتال منتقل کیا جارہا ہے ریسکیو ذرائع

بہاولنگر : زخمیوں میں صغیر ، انور ، سلیم ، قاسم علی ، وسیم ، الیاس ، بارش علی ، محمد یوسف ، حاجی اللہ دین ، نیامت علی اور رحمت علی شامل

بہاولنگر : پولیس ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں

بہاولنگر : فائرنگ کرنے والے ملزمان فرار ہونے میں کامیاب

بہاولنگر ۔ جوئیہ برادری کے 2 گروپوں میں زمین کا تنازعہ چل رہا ہے پولیس۔

ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

لاہور

(صاحبزادہ وحیدکھرل تونسوی )

مولانا دیوان محب النبی نورانی امام حسن کونسل پاکستان جنوبی پنجاب کے صدر منتخب ۔ مرکزی سیکرٹری جنرل ناصر عباس قادری ایڈووکیٹ نے نوٹیفکیشن جاری کردیا

تفصیلات کے مطابق امام حسن کونسل پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل ناصر عباس قادری ایڈووکیٹ نے مرکزی صدر حافظ نقیب احمد چشتی کے مشورے سے مولانا دیوان محب النبی نورانئ نائب مہتمم

جامعہ رضائے مصطفے بہاولنگر کو امام حسن کونسل پاکستان صوبہ پنجاب جنوبی کا صوبائی صدر نامزد کردیا ہے

اور مرکزی صدر حافظ نقیب احمد چشتی اور مرکزی سیکرٹری جنرل ناصر عباس قادری ایڈووکیٹ نے امید ظاہر کی ہے کہ

نومنتخب صوبائی صدر صوبہ جنوبی پنجاب مولانا دیوان محب النبی نورانی اپنے تنظیمی تجربے کی بنیاد پر اپنی تنظیمی صلاحیتوں کا بھر پور استعمال کرتے ہوئے

امام حسن کونسل پاکستان کے تنظیمی کام کو صوبہ جنوبی پنجاب میں آگے بڑھائیں گے اس موقع پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے

نومنتخب صوبائی صدر امام حسن کونسل پاکستان جنوبی پنجاب مولانا دیوان محب النبی نورانی نے کہا ہے کہ

مرکزی صدر حافظ نقیب احمد چشتی اور مرکزی سیکرٹری جنرل ناصر عباس قادری ایڈووکیٹ نے مجھے

صوبائی صدر امام حسن کونسل پاکستان صوبہ جنوبی پنجاب منتخب کرکے جو اعتماد کا اظہار کیا ہے میں اس پر پورا اترنے کی ہر ممکن کوشش کروں گا۔

ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

بہاول نگر

(صاحبزادہ وحیدکھرل تونسوی )

آئی آر ایم این سی ایچ اینڈ نیوٹریشن پروگرام پنجاب اور یونیسیف پاکستان کے تعاون سے ورلڈ پری میچورٹی ڈے منایا گیا ۔

اس حوالے سے ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی بہاولنگر کے زیر اہتمام CEO (DHA)میٹنگ ہال میں سیمینار اور واک کا اہتمام کیا گیا ۔

جس میں قبل از وقت پیدا ہونے والے بچوں کی شرح اموات کو کم کرنے اور بچاؤ کے حوالے سے شرکا کو آگاہی دی گئی ۔

اس سیمینار میں چیف ایگزیکٹو آفیسر (ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی ) بہاول نگر ڈاکٹر فائزہ کنول ، ڈسٹرکٹ کوآرڈینیٹر آئی آر ایم این سی ایچ اینڈ نیوٹریشن پروگرام بہاول نگر

ڈاکٹر شوکت علی ،ڈسٹرکٹ پیڈیٹریشن ڈاکٹر محمد اقبال، گائنا کالوجسٹ ڈاکٹر حمیرا اکبر ، لیڈ ی ہیلتھ وزیٹر ، لیڈی ہیلتھ سپروائزر، لیڈی ہیلتھ ورکرز اور دیگر سٹاف نے شرکت کی ۔

اس موقع پر چیف ایگزیکٹو آفیسر (ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی) بہاول نگر ڈاکٹر فائزہ کنول ، ڈسٹرکٹ کوآرڈینیٹر آئی آر ایم این سی ایچ اینڈ نیوٹریشن پروگرام بہاول نگر

ڈاکٹر شوکت علی ،ڈسٹرکٹ پیڈیٹریشن ڈاکٹر محمد اقبال اور گائنا کالوجسٹ ڈاکٹر حمیرا اکبرنے تقریب سے

خصوصی خطاب کیا ۔ مقررین نے پری میچور بچوں کی شرح اموات کو کم کرنے اور بچوں کی قبل از وقت پیدائش سے بچاؤ کے لئے حاملہ خواتین کی بہتر نگہداشت اور غذا کے حوالے سے آگاہی دی ۔ تقریب کے اختتام پر

اس حوالے سے واک کی گئی بعد ازاں چیف ایگزیکٹو آفیسر (ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی ) بہاول نگر ڈاکٹر فائزہ کنول ، ڈسٹرکٹ کوآرڈینیٹر آئی آر ایم این سی ایچ اینڈ نیوٹریشن پروگرا

بہاول نگر ڈاکٹر شوکت علی ،ڈسٹرکٹ پیڈیٹریشن ڈاکٹر محمد اقبال اور گائنا کالوجسٹ ڈاکٹر حمیرا کبر نے KMC(کینگرومدر کیئر)سینٹر کا دورہ کیا

اور تقریب کا کیک کاٹا اوربچوں میں تحائف تقسیم کئے ۔

ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

لٹ جائیگی خلق خدا تو انصاف کروگے

بخدمت جناب عزت مآب وزیراعظم صاحب پاکستان
بخدمت جناب عزت مآب چیف جسٹس آف پاکستان
بخدمت جناب عزت مآب سید عاصم منیر صاحب چیف آف آرمئ سٹاف پاکستان
بخدمت جناب عزت مآب چیف جسٹس آف پنجاب لاھور
بخدمت جناب عزت مآب وزیراعلی صاحب پنجاب

بخدمت آل پاکستان نیوز پیپرز و وٹی وی چینلز کے مالکان و رپورٹرز حضرات،،
عنوان برائے اپیل:عنایت کئیے جانے 6ماہ سے زائد عرصہ کی تنخواہیں
جناب عالی
گزارش ھیکہ ھم ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال بہاولنگر میں عرصہ 6ماہ سے زائد مرد و خواتین کمپیوٹر اپریٹرز
(ڈیٹااپریٹرز) تعینات ہیں ھماری جنکی تعداد10سے زائد ھے،ھم روزانہ صبح8بجے سےآفس ٹائم پر ڈیوٹی پر پہنچ جاتے ہیں اور آفس ٹائم تک اپنی ڈیوٹی سرانجام دیتے ہیں روزانہ3سو سے 4سو تک پرچیاں کمپیوٹر میں فیڈ کرتے ہیں،ھم تقریبآ 6خواتین ہیں اورباقی لڑکے ہیں، ھمیں سبکو آجتک تنخواہیں نہیں ملی حالاآنکہھمارے ضلع بہاولنگر کی باقی چاروں تحصیلوں بشمول پنجاب بھر کے تمام ڈی ایچ کیوز، ٹی ایچ کیوز کے ڈیٹااپریٹرز کو ہر ماہ باقاعدگی سے تنخواہیں مل رھی ھیں، ھماری بہترین پرفارمنس کیوجہ سے جناب سیکرٹری صاحب ہیلتھ کیجانب سے ایم ایس ، اور سی ای او ہیلتھ کو شاباشی اور تعریفی اسناد مل چکی ہیں،ھم کبھی ڈپٹی کمشنر تو کبھی سی ای او ہیلتھ تو کبھی ایم ایس کے پاس عرضی لیکر جاتے ہیں، ان تمام آفیسران کے میٹھے وعدوں پر یقین کرکے واپس آجاتے، اس مہنگائی کے دور میں ھمارا گزر بسر بہت مشکل ھوچکا ہے ھمارے گھروں کے چولہے بلکل ھی ٹھنڈے پڑچکے ہیں، ھمارا آپ سے سوال ھیکہ کیا آپکی بیٹاں اور بچے نہیں ہیں اگر انکے ساتھ ایساسلوک ھو تو آپکے دلوں پر کیا گزریگی، ھم بھی قوم کی بیٹاں اور بچے ہیں، ھم آپکے بھی بچے ہیں خدا کیلئے اپنی مصروفیت سے چند لمحے نکال کر ھماراسوچیں ھمارے حال پر رحم فرمائیں، آپکے علاوہ ھم کس کے پاس اپنی فریاد لیکر جائیں، آپکی نوازش ھوگی،
العارض
مظلوم ومتاثرہ قوم کی بیٹاں اور بچے (ڈیٹا اپریٹرز) ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال بہاولنگر

ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

بہاولنگر

(صاحبزادہ وحیدکھرل تونسوی )

ضلع بہاولنگر میں سموگ کی روک تھام کیلئے اٹھائے گئے اقدامات

ڈپٹی کمشنر بہاولنگر کی ہدایت پر اسسٹنٹ ڈائریکٹر محکمہ ماحولیات ملک محمد بابرنے اپنی

ٹیم کے ھمراہ ضلع بھر میں سموگ کامئوجب بننے والے بھٹہ جات اور دھواں چھوڑنے والی

گاڑیاں، رائس فیکٹریوں کیخلاف کاروائیاں تیزکردی ہیں

زگ زیگ ٹیکنالوجی کے بغیر چلنے والے ٹوبہ قلندر شاہ’ ماڑی میاں’ نور سر روڈ پرپانچ بھٹہ خشت کو دو لاکھ روپے جرمانہ اور دو FIR ۔

سموگ و آلودگی پیدا کرنے والی پائنئر رایس فیکٹری ہارون آباد روڈ کو پچاس ہزار جرمانہ۔
آلودگی پیدا کرنے والی 8 گاڑیوں کو 4000 روپےجرمانہ

ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

بہاولنگر
رپورٹ/
صاحبزادہ وحیدکھرل تونسوی

حکومت پنجاب نے محمد عیسیٰ خان کو ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر بہاولنگر تعینات کردیا

جبکہ ڈی پی او بہاولنگر فیصل گلزار کو راجن پور ٹرانسفر کردیا۔

About The Author