کراچی ڈیفینس میں شاہین فورس کےاہلکارکےقتل کامعاملہ,,, ملزم کےبیرون ملک فرار ہوگیا واقعے کے دوران شہید اہلکار کی جانب سے بنائی گئی وڈیو میڈیا کو موصول ۔
جس میں شہید پولیس اہلکار اور ملزم خرم کے درمیان بحث وتکرار کا سلسلہ جاری ہے۔پولیس اہلکار کی شہادت کے واقعے نے کئی سوالات کو جنم دیا ہے۔
کیا واقعی کلفٹن سے خاتون کو اغوا کیا جارہا تھا؟ پولیس اہلکاروں نے صورتحال بگڑتے دیکھ کر علاقہ تھانےموبائل کو کال کیوں نہیں کی؟
اکیس نومبر کو کراچی کے علاقے ڈیفنس میں کار سوار ملزم نے فائرنگ کرکے پولیس اہلکار کو قتل کردیا
پولیس نے ملزم کے گھر کا سراغ لگا کر کار اور اسلحہ برآمد کرلیا جبکہ ملزم کو گرفتار نہیں کیا جاسکا۔
پولیس اہلکار اور مسلح کار سوار کے درمیان ہونے والی تلخ کلامی کی پہلی و ڈیو ملزم اور شہید اہلکار کے درمیان بحث وتکرار کو دیکھا اور سنا جاسکتا۔
22 نومبر کی صبح ملزم خرم غیرملکی ائیرلائن کےذریعے استنبول کےراستےسوئیڈن فرارہوگیاہے
ملزم کےبیرون ملک فرارہونےکےبعدپولیس کی خصوصی ٹیم تشکیل دےدی گئی ،،، ٹیم ایک ہفتے میں اپنی رپورٹ پیش کرے گی
پولیس حکام کے مطابق ملزم کی گرفتاری کےلیےانٹرپول سےبھی رابطہ کیاجائےگا۔
واقعے کے دوران شہید اہلکار کی بنائی گئی وڈیو بھی منظر عام پر آگئی۔
شہید اہلکار کی بنائی گئی ویڈیو میں ملزم خرم نثار اور شہید پولیس اہلکار کی گفتگو کو صاف سنا اور دیکھا جاسکتا ہے۔
ملزم اور پولیس اہلکار کی تکرار میں کہی کسی خاتون کا ذکر نہیں ہوا۔
گفتگو کے دوران شہید اہلکار ملزم سے کہتاہےکہ تمہارے پاس اسلحہ ہے اس لئے روکا ہےاور تم مجھ کو گولی مارنا چارہے ہو، مجھے گولی مار دو میں نہیں ڈرتا میں شہید ہوجاونگا
کراچی ڈیفینس میں شاہین فورس کےاہلکارکےقتل کے بعد کئی سوالات نے جنم لے لیا ہے۔
کیا واقعتا کلفٹن کی چھبیس اسٹریٹ پر خاتوں کو اغواء کیا جارہا تھا؟
واقعے میں جس خاتون کا ذکرآرہا ہے وہ کون ہے اور کہاں ہے؟
کیا پولیس اہلکاروں نے ادارتی قواعدو ضوابط پر عمل کیا؟
پولیس اہلکاروں نے صورتحال بگڑتے دیکھ کر علاقہ تھانےموبائل کو کال کیوں نہیں کی؟
شہپید پولیس کانسٹیبل کے ساتھی اہلکار نے فائرنگ ہوتی دیکھ کر ملزم پر جوابی فائرنگ کیوں نہیں کی؟
پولیس اہلکاروں کے پاس وائرلیس سیٹ کیوں موجود نہیں تھا؟
ملزم کے سوئڈن میں مقیم رہنے کی اطلاع کے باوجود ائر پورٹ پر نگرانی کیوں نہیں کی گئی؟
یہ وہ سوالات ہیں جو جواب طلب ہیں ۔
اے وی پڑھو
قومی اسمبلی دا تاریخی سیشن ،،26ویں آئینی ترمیم منظور
نیشنل پریس کلب کے انتخابات، جرنلسٹ پینل نے میدان مارلیا، اظہر جتوئی صدر منتخب
ملتان یونین آف جرنلسٹس کے سالانہ انتخابات میں "پروفیشنل جرنلسٹس گروپ” نے میدان مار لیا،