نومبر 23, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

ڈیرہ غازی خان کی خبریں

ڈیرہ غازی خان سے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلوں پر مبنی خبریں،تبصرے اور تجزیے۔

آئی جی پنجاب فیصل شاہکار جنوبی پنجاب میں سیلاب زدہ علاقوں کے دورے پر ڈی جی خان پہنچ گئے۔

آئی جی پنجاب فیصل شاہکار نے ڈیرہ غازی خان کے مختلف مقامات پر سیلاب زدہ علاقوں کا دورہ کیا۔

آئی جی پنجاب نے سیلاب زدگان کی مدد کیلئے جاری پولیس ریسکیو اینڈ ریلیف سرگرمیوں کا جائزہ لیا۔

آر پی او ڈیرہ غازی خان نے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں پولیس کی امدادی کاروائیوں بارے آگاہ کیا۔

آئی جی پنجاب نے سیلاب متاثرین سے ملاقات کی، پنجاب پولیس کی جانب سے راشن بیگز بھی تقسیم کیے۔

پنجاب پولیس کے 6ہزار سے زائد جوان صوبہ بھر میں سیلاب زدگان کی معاونت کیلئے کام کر رہے ہیں۔ آئی جی پنجاب

پولیس کی 400گاڑیاں، 288بائیکس، 74موٹر بوٹس اور دیگر وسائل ریسکیو ورک میں حصہ لے رہے ہیں۔ آئی جی پنجاب

پنجاب پولیس کی جانب سے 388ریلیف کیمپ لگائے گئے، متاثرہ علاقوں کے 743دیہاتوں کو خالی کروایا گیا۔

20ہزار 6سومتاثرین سیلاب اور 6ہزار سے زائد مویشیوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا گیا۔ آئی جی پنجاب

دریائی چیک پوسٹوں کی تمام موٹر بوٹس متاثرین کی مدد اور ریلیف ورک میں مصروف ہیں۔ آئی جی پنجاب

ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

ڈی جی خان، راجن پور، میانوالی، لیہ، بھکر، مظفر گڑھ سمیت دیگر متاثرہ اضلاع میں پولیس سیلاب زدگان کی مدد کیلئے متحرک ہے۔ آئی جی پنجاب

آئی جی پنجاب کی سیلاب کے دوران ریسکیو ورک میں اچھی کارکردگی کرنے والے پولیس افسران و اہلکاروں کو شاباش۔

مشکل وقت میں سیلاب زدگان کی مدد اور بحالی کے لیے پولیس تمام وسائل کا استعمال یقینی بنائے گی۔آئی جی پنجاب فیصل شاہکار

پاکستان اس وقت تاریخ کے بد ترین سیلاب کا سامنا کر رہا ہے، متاثرین کی مدد و بحالی کے لیے ہر ممکن کوشش کر رہے ہیں۔ آئی جی پنجاب

اس موقع پر ایڈیشنل آئی جی ساؤتھ پنجاب ، آر پی او ڈی جی خان اور ڈی پی او ڈی جی خان سمیت دیگر افسران بھی موجود تھے۔

(ڈی پی آر پنجاب پولیس)
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

ڈیرہ غازیخان

لیاقت علی چٹھہ نے کمشنر ڈی جی خان کا چارج دوبارہ سنبھال کر کام شروع کر دیا ہے. انہوں نے صبح سویرے ضلع راجن پور کے سیلاب زدہ علاقوں کا دورہ کیا

کمشنر نے فاضل پور اور دیگر سیلابی علاقوں کا معائنہ کیا۔ڈی سی آفس راجنپور میں اجلاس کی صدارت کی اور ضلعی فلڈ کنٹرول کا معائنہ کیا۔

سیکرٹری زراعت جنوبی پنجاب ثاقب علی عطیل،چیف انجینئر انہار ساجد رضوی اور دیگر موجود تھے۔ ڈپٹی کمشنر راجنپور عارف رحیم نے بریفنگ دی۔ کمشنر نے فلڈ کنٹرول کو موثر بنانے کے احکامات جاری کئے

اور سیلاب زدہ علاقوں میں امدادی سرگرمیوں کا جائزہ لیا۔انہوں نے بخارہ ڈرین فاضل پور میں رود کوہی کیلئے مستقل کشادہ پل تعمیر کرنے کے احکامات جاری کردئیے

کمشنر نے کہا کہ موجودہ پل ہلکی ٹریفک کیلئے ڈیزائن کیا گیا۔ بھاری ٹریفک سے پل کو نقصان پہنچ سکتا ہے اس لئے بھاری گاڑیوں کے داخلہ پر عائد پابندی پر عملدرآمد کرایا جائے

اور ٹریفک پولیس کی معاونت کیلئے مقامی پولیس تعینات کی جائے۔کمشنر نے کہا کہ سیلاب زدہ علاقوں میں خدمت خلق کرنے والے مخیر حضرات کی ہرممکن معاونت کی جائے۔

انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ چودھری پرویز الہی نے سیلاب زدہ علاقوں کو آفت زدہ قرار دے دیا ہے جس کے تحت آبیانہ،مالیہ اور دیگر سرکاری واجبات معاف ہوں گے۔

کمشنر نے سیلاب زدہ علاقوں میں فصلوں،گھروں اور دیگر نقصانات کے ازالہ کیلئے سروے جلد شروع کرنے کے احکامات جاری کئے۔انہوں نے کہا کہ سیلاب زدہ علاقوں میں سروے کو شفاف بنایا جائے گا۔

ڈپٹی کمشنر عارف رحیم نے بریفنگ میں بتایا کہ ابتدائی رپورٹ کے مطابق ضلع راجنپور کا 70 فیصد رقبہ رود کوہی کے سیلاب سے متاثرہ ہوا۔102420 افراد کو سیلابی پانی سے ریسکیو کیا گیا۔

کشتیوں اور دیگر ذرائع سے سیلاب زدگان میں ابتک 13435 خیمے،42948 خشک راشن تقسیم اور 21 جولائی سے 129520 افراد کو تین وقت کا کھانا دیا جارہا ہے۔

37 فلڈ ریلیف کیمپس قائم کئے گئے جہاں 752 خاندان قیام پذیر ہیں۔ضلع کے 198 مواضعات کا 711142 ایکڑ رقبہ زیر آب آیا۔310888 ایکڑ فصل اور 315 کلومیٹر کی 70 سڑکیں، 711142 افراد اور 64629 گھر متاثر ہوئے۔

سیلاب کے دوران 9 انسانی جانیں ضائع ہوئیں۔سیلاب زدہ علاقوں میں ہیلتھ کی 61 ٹیموں نے ابتک 67543 افراد کا علاج معالجہ کیاہے.
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

ڈیرہ غازیخان

ڈسٹرکٹ ایمرجنسی ریسپانس کمیٹی ڈیرہ غازیخان کااجلاس
ڈی آفس میں منعقد ہوا۔

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل سیف الرحمن بلوانی نے صدارت کی۔اجلاس میں انسداد ڈینگی سرگرمیوں کا تفصیلی جائزہ لیا گیا،

انسداد ڈینگی سرگرمیوں کو مزید تیز کرنے اورڈینگی لاروا برآمدگی پر ذمہ داروں کیخلاف مقدمات درج کرانے کافیصلہ کیاگیا. ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل سیف الرحمن بلوانی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ

ڈینگی مچھر کی افزائش روکنا اولین ترجیح ہے،پبلک مقامات کی سرویلنس موثر انداز میں کی جائے،ہاٹ سپاٹس کو کلیئر کیا اور زیر التواء شکایات کا فوری ازالہ کیا جائے،سیف الرحمن بلوانی نے کہا کہ

ڈینگی ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنیوالوں کو لیگل نوٹسز بھیجوا ئی جائیں،ڈرامنٹ یوزر کو ہر صورت متحرک کیا جائے

،جمع سیلابی پانی میں انسداد لاروا سرگرمیاں تیز کی جائیں اورمقدمات اندراج بارے عوام میں آگاہی دی جائے.

ڈی ایچ او ڈاکٹر سعید احمد نے انسداد ڈینگی سرگرمیوں بارے بریفنگ دی. اس موقع پر متعلقہ محکموں کے افسران بھی موجود تھے.

ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
ڈیرہ غازیخان

ڈپٹی کمشنر ڈیرہ غازی خان محمد انور بریار کی زیرنگرانی سیلاب

سے متاثرہ علاقوں میں ریسکیو1122 کا ریلیف آپریشن جاری ہے،ریسکیو1122 کی ابتدائی رپورٹ کے مطابق

چودہ اگست سے فلیش فلڈ کیلئے ریسکیو 1122 نے تحصیل تونسہ میں ریسکیو آپریشن شروع کیا

جس میں ضلع ڈیرہ غازی خان کے ساتھ ریسکیورز کے ساتھ دوسرے اضلاع لیہ،ملتان اور مظفر گڑھ کے ریسکیورز نے بھی حصہ لیا

ڈیری غازیخان میں پہلے مرحلہ کی رودکوہیوں کے سیلابی علاقوں میں ریسکیو آپریشن وہوا،ڈگروالی،لتڑا،کھر بزدار،ٹبی قیصرانی،جلووالی،نتکانی، کلاچی پتی والا،ناڑی،جت والا، بودو،بیٹ اشرف ککرہ،سوکڑ، منگڑوٹھہ،مندرانی،

منجوٹھ، دائرہ،چوکی والا،ترمن میں بھرپور انداز میں شروع کیا گیا۔اب علاقے دریائے سندھ کے سیلابی پانی کے بہاؤ میں تیزی کی وجہ سے ریسکیو آپریشن ترمن

،بخارہ،پتی والا،نتکانی، کلاچی،بستی نصیر،بیٹ اشرف، دائرہ شاہ،ڈونہ بیٹ بلوچ،ڈیو چوک ریتڑہ،جڑھ لغاری، منجوٹھ کاچھل میں امدادی سرگرمیاں جاری ہیں

،محکمہ کے نوجوان سیلابی علاقوں میں لوگوں کے انخلا کو یقینی بنا رہے ہیں۔ریسکیو آپریشن میں اسوقت

تک10721لوگوں کو بحفاظت نکال کر محفوظ مقام تک پہنچایا جاچکا ہے۔19602 لوگوں کو ایک جگہ سے دوسری جگہ بوٹس کے ذریعے منتقل کیا گیا۔

3488 جانوروں کو بھی محفوظ مقام پر پہنچایا جا چکا ہے،اس دوران تین افراد کو ابتدائی طبی امداد دیکر ہسپتال شفٹ کیا گیا۔

چھ افراد کی ڈیڈ باڈیز کو ریکور کیا گیا۔رپورٹ کے مطابق اس وقت تک دریائے سندھ کے گیارہ جگہوں پر ریسکیو آپریشن جاری ہے،

ریسکیو میڈیکل کیمپس بھی فنکشنل ہیں،دریائے سندھ میں پانی کا لیول بڑھنے پر مقامی لوگوں کو محفوظ مقام تک منتقل کرنے کیلئے ریسکیورز کی ٹیمیں مصروف عمل ہیں۔
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

ڈیرہ غازیخان

گورنمنٹ گرلز ہائی سکول نمبر1ڈیرہ غازیخان میں تقسیم انعامات کی ایک پروقار تقریب منعقد ہوئی

جس کے مہمان خصوصی سابق مشیرصحت محمد حنیف خان پتافی جبکہ مہمان اعزاز شیخ امجد حُسین ڈپٹی کنٹرولر امتحانات ثانوی واعلیٰ ثانوی تعلیمی

بورڈ ڈیرہ غازیخان تھے تقریب کی صدارت پرنسپل ادارہ سیدہ فرزانہ بخاری نے کی۔ تقریب میں اساتذہ،طالبات اور والدین کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ مہمانِ خصوصی محمد حنیف خان پتافی نے کہا کہ علم کے میدان میں ترقی کر کے

ہم سب پاکستان کو اپنی انتھک محنت کیساتھ ترقی کی بلندیوں پر لے جائیں گے اور پاکستان مسلم امہ کا لیڈر بن کر ابھرے گا۔ انہوں نے کہا کہ کامیاب لوگوں میں کچھ قدریں مشترک ہوتی ہیں، کامیاب آدمی محنتی، ایماندار ہونے کے ساتھ اس

میں سیکھنے کی عادت ہو گی۔ محمد حنیف خان پتافی نے مزید کہا کہ ڈیرہ غازیخان میں ریکارڈ ترقیاتی کام کرائے گئے ہیں. حالیہ سیلاب کے دوران متاثرین کیلئے

ریسکیو اور ریلیف کا کام کیاگیا. اب نقصانات کے سروے کا کا م جاری ہے جبکہ سیلاب میں جاں بحق ہونے والوں کے ورثاء میں امدادی چیک تقسیم کیے جا رہے ہیں

شیخ امجد حُسین نے اپنے خطاب میں کہا کہ ہمارا پیارا وطن پاکستان 27رمضان المبارک لیلتہ القدر کو معرض وجود میں آیا۔ اللہ تبارک و تعالیٰ اِس پیاری دھرتی کو روزِ محشر تک قائم و دائم رکھے.

انہوں نے کہا کہ گورنمنٹ گرلز ہائی سکول نمبر 1 شہر کی قدیمی اور عظیم درسگاہ ہے۔ اِس درسگاہ سے ہماری مائیں،بہنیں،بیٹیاں زیورِ تعلیم سے آراستہ ہو ئیں

اور ہو رہی ہیں۔اِس درسگاہ میں زیرِ تعلیم طالبات ہماری قوم کا روشن مستقبل اور درخشاں ستارے ہیں۔

اللہ تبارک و تعالیٰ اِن کو کامیابی و کامرانی سے سرفراز کرے. شیخ امجد حُسین نے سکول کی ٹیچرز سے کہا کہ آپ بہت ہی مقدس پیشے سے وابستہ ہیں اور آپ کو دین اسلام

نے روحانی ماں باپ کا درجہ دیا ہے اورآپ کی بے لوث خدمات کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں.

اس موقع پر شیخ امجد حُسین نے محمد حنیف خان پتافی کی سیاسی،سماجی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ

محمد حنیف خان پتافی شہر ڈیرہ غازیخان شہر کی مخیرشخصیت بھی ہیں۔ پرنسپل اِدارہ سیدہ فرزانہ بخاری نے اپنی تقریر میں سکول کی کارکردگی بیان کی اوراساتذہ کرام کی

کاوشوں کو سراہا۔ تقریب میں ڈیرہ غازیخان میڈیکل کالج کے ڈاکٹر ماجد بخاری اوردیگر بھی موجود تھے. جبکہ سکول کی بچیوں نے ٹیبلوز،

ملی نغمے، خاکے اور رنگا رنگ پروگرام پیش کیے جسے مہمانوں نے خوب سراہا.
(فوٹو ای میل سے لے لیں)
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
ڈیرہ غازیخان

ایڈیشنل سیشن جج / ڈیوٹی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ڈیرہ غازیخان سرفراز احمدنے سنٹرل جیل کا دورہ کیا.

انہوں نے جیل میں سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا اس موقع پرمجسٹریٹ دفعہ 30شاہد ندیم،سپرنٹنڈنٹ جیل مشتاق حسین ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ اور میڈیکل آفیسر بھی

ان کے ہمراہ تھے۔انہوں نے کچن اسیران،ہسپتال،خواتین وارڈ، نوعمر وارڈ، مختلف بیرکس اور بلاکس کا معائنہ کیا

اور قیدیوں سے مسائل دریافت کیے. انہوں نے اسیران کیلئے تیار کھانے کے معیار کو چیک بھی کیا

ڈیوٹی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نے معمولی جرائم میں ملوث تین قیدیوں کو ذاتی مچلکوں پر رہا کرنے کے احکامات بھی جاری کیے.
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
ڈیرہ غازیخان

کمشنر ڈیرہ غازی خان ڈویژن لیاقت علی چٹھہ نے کہا ہے کہ ڈیرہ غازی خان اور راجنپور اضلاع میں رود کوہیوں سے وسیع علاقہ زیر آب آیا اور لاکھوں لوگ متاثر ہوئے۔

وزیر اعلی پنجاب چودھری پرویز الہی کی ہدایت پر حکومت پنجاب سیلاب زدگان کی ہرممکن مدد کررہی ہے۔

سیلاب زدہ بہن بھائیوں کی مدد کیلئے مخیر حضرات بھی آگے آئیں۔ڈویژنل،ضلعی اور تحصیل انتظامیہ ہرممکن معاونت کرے گی۔

کمشنر لیاقت علی چٹھہ نے کہا کہ ضلع راجنپور کے سیلاب زدہ علاقوں میں امدادی سرگرمیوں کیلئے ارشد گوپانگ کو فوکل پرسن مقرر کیا گیا ہے۔

مخیر حضرات اور تنظیمیں ارشد گوپانگ کے ذاتی نمبر 03076994100 کے علاوہ کنٹرول روم کے نمبر 0604920029 پر رابطہ کیا جاسکتا ہے۔
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

ڈیرہ غازیخان

سیکرٹری لائیو سٹاک پنجاب محمد مالک بھلا نے ڈیرہ غازی خان کے سیلاب متاثرہ علاقوں تونسہ،بستی احمدانی،سوکڑ اور منگھروٹھہ کا دورہ کیا۔

سیکرٹری لائیو سٹاک نے قائم کئے گئے فلڈ ریلیف کیمپس کا معائنہ کیا اور سیلاب متاثرین کے جانوروں کی ویکسی نیشن کا بھی جائزہ لیا۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے

انہوں نے کہا کہ حکومت پنجاب سیلاب متاثرین کے جانوروں کو بیماریوں سے بچانے کیلئے وسائل فراہم کررہی ہے،ہم سیلاب کے بعد جانوروں میں پیدا ہونے والی

بیماریوں کا تدارک کررہے ہیں،سیلابی علاقوں کے جانور محفوظ ہیں،ان میں وبائی بیماریوں کی کوئی علامات نہیں ہیں

،محمد مالک بھلا نے کہا کہ سیلاب متاثرین اپنے جانوروں کی ویکسینیشن ضرورکروائیں،حکومت کی ہدایات کے مطابق جانوروں کے علاج معالجہ کیلئے سٹاف اور ادویات وافر تعداد میں موجود ہیں

،لائیو سٹاک متاثرین کا اثاثہ ہیں،انکی ویکسی نیشن میں کوتاہی نہ برتی جائے،سیکرٹری لائیو سٹاک پنجاب نے کہا کہ

فلڈ ریلیف کیمپس میں لائیو سٹاک سٹاف کی خدمات قابل ستائش ہے،عوامی خدمت میں کوئی کسر اٹھا نہ رکھی جائے،محمد مالک نے ریلیف کیمپس میں ادویات اور عملہ ک

ی ورکنگ بھی چیک کی۔اس موقع پر ایڈیشنل ڈائریکٹر لائیو سٹاک ڈاکٹر غلام نظام الدین ودیگر افسران بھی انکے ہمراہ تھے۔

ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
کمشنر ڈیرہ غازی خان لیاقت علی چٹھہ کا ڈپٹی کمشنر عارف رحیم کے ہمراہ روجھان تحصیل کا دورہ۔تفصیل کے مطابق کمشنر ڈی جی خان نے روجھان فلڈ بند کی بحالی کا جائزہ لیا۔

انہوں نے روجھان کے سیلاب زدہ علاقوں کا دورہ کیا۔انہوں نے کہا کہ مشینری اور افرادی قوت استعمال کرکے فلڈ بند کے شگاف کو بند کرنے کی کوشش کی جائے۔

انہوں نے فلڈ بند روجھان سے سیلابی پانی کے بہاو¿ اور متعلقہ معاملات کا جائزہ لیا۔ڈپٹی کمشنر عارف رحیم نے کہا کہ روجھان فلڈ بند کو شگاف کرکے سیلابی پانی کی دریا سندھ تک رسائی دی گئی ۔

ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

پنجاب فوڈ اتھارٹی کی صحت دشمن عناصر کیخلاف کارروائیاں جاری، فوڈ سیفٹی ٹیموں کی ڈی جی خان، مظفرگڑھ، لیہ اور راجن پور میں

بیکریز،سپر سٹورز، ملک کولیکشن سنٹرز سمیت متعدد فوڈ پوائنٹس کی چیکنگ، حفظان صحت کے اصولوں کی خلاف ورزیوں پر فوڈ پوائنٹس کو بھاری جرمانے عائد، 30لٹر ایکسپائرڈ بیورجز تلف کردی گئیں۔۔

ڈی جی خان 30 اگست: ڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی شعیب خان جدون کی ہدایت پر فوڈ سیفٹی ٹیموں کی ڈی جی خان ڈویژ ن کے مختلف اضلاع میں خوراک میں ممنوعہ اور مضر صحت اجزاء کی ملاوٹ کرنے والوں کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔

تفصیلات کیمطابق ڈی جی خان میں سپر سٹور کو ایکسپائرڈ بیوریجز فروخت کرنے پر 15 ہزار جبکہ سویٹس اینڈ بیکرز کو ورکرز کے میڈیکلز نہ ہونے، پر وڈکٹس پر لیبلنگ نہ کرنے پر 14 ہزار روپے جرمانہ کردیا گیا۔

اسی طرح ڈی جی خان میں کالج روڈ پر ہوٹل کو کچن ایریا میں واش روم کی موجودگی پر اصلاح تک بند کردیا گیا۔

اس کے علاوہ مظفرگڑھ میں ہوٹل کو فریزر میں مردہ مکھیاں پائے جانے، باسی سبزیوں کی موجودگی، سویٹس پروڈکشن یونٹ کو فوڈ آئٹمز میں مردہ مکھیاں پائے جانے

اور ملک کولیکشن سنٹر کو واشنگ ایریا میں گندا پانی جمع ہونے، دودھ میں مردہ مکھیاں پائے جانے پر 10،10 ہزار روپے کے جرمانے کیے گئے۔

مزید لیہ میں ملک شاپ اور ہوٹل کو صفائی کے ناقص انتظامات ہونے پر بھاری جرمانے کیے گئے۔

About The Author