دسمبر 19, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

سندھ حکومت: صوبےکی سرکاری،نجی جامعات میں فلڈ رلیف کیمپس قائم کرنے کی ہدایت

سندھ میں سیلاب متاثرین کے لیے جامعات فیکلٹی اور طلبہ فنڈز، کپڑے، خوراک اور دیگر سامان اکٹھا کریں

سندھ حکومت نے کراچی سمیت صوبےکی سرکاری،نجی جامعات میں فلڈ رلیف کیمپس قائم کرنے کی ہدایت کردی

سرکاری و نجی جامعات کو متاثرین کیلیے فلڈ ریلیف مہم شروع کی جائے، اسماعیل راہو کی تمام جامعات کے وی سیز کو ہدایت

وزیر جامعات اسماعیل راہو نے کراچی سمیت سندھ بہر کی 27 سرکاری،نجی جامعات کو مراسلہ بھیج دیا۔

سندھ میں سیلاب متاثرین کے لیے جامعات فیکلٹی اور طلبہ فنڈز، کپڑے، خوراک اور دیگر سامان اکٹھا کریں، اسماعیل راہو

فنڈز،کپڑے، خوراک اور دیگر سامان اکٹھا کرکے متاثرین میں تقسیم کیا جائے، وزیر جامعات کی وائس چانسلرز کو ہدایت

طلبہ اور جامعات کے فیکلٹی ممبرز رضاکارانہ جذبے کے تحت اپنی خدمات انجام دے سکتے ہیں، وزیر جامعات

اس مشکل حالات میں متاثرہ بہن، بھائیوں کے ساتھ کھڑا ہونا ہمارا قومی فریضہ ہے،اسماعیل راہو

جامعات میں ممکن ہو تو میڈیکل کیمپس بھی قائم کی جائیں، صوبائی وزیر

اسماعیل راہو کی سیکریٹری جامعات محمد مرید راھموں کو تمام وی سیزسے رابطے میں رہنے کی ہدایت

About The Author