دسمبر 19, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

لاہور: عوام کی سہولت کیلئے قائم یوٹیلیٹی اسٹورز پر سستے آٹے اور گھی کی قلت برقرار

لاہور میں قائم سو سے زائد یوٹیلیٹی اسٹورز پر گھی اور آٹے کی ایک روز کی سپلائی کتنی ہے

عوام کی سہولت کیلئے قائم یوٹیلیٹی اسٹورز پر سستے آٹے اور گھی کی قلت برقرار ہے، لاہور میں قائم سو سے زائد یوٹیلیٹی اسٹورز پر گھی اور آٹے کی ایک روز کی سپلائی کتنی ہے

یوٹیلیٹی اسٹورز کے باہر لائنوں میں لگے مرد و خواتین،، جن کو چاہئے سستا آٹا اور گھی، لیکن شہر کی یوٹیلیٹی اسٹورز پر ان دونوں اشیاء کی قلت ہے

شہر میں ایک یوٹیلیٹی اسٹور پر ایک روز میں بیس کلو آٹے کے پچاس جبکہ دس کلو آٹے کے سو بیگ فراہم کئے جاتے ہیں، جس کی قیمت چار سو اور آٹھ سو ہے
شہری، کوئی بھی چیز نہیں ہے آٹا تو کہیں بھی نہیں مل رہا،، بازار میں بہت مہنگا ہے آٹا

یوٹیلیٹی اسٹورز پر ایک کلو گھی کی قیمت تین سو روپے ہے جبکہ ایک روز میں تین سو کلو سستا گھی سپلائی ہوتا ہے، گذشتہ دو روز سے گھی کی ترسیل بند ہے
شکیلہ بی بی، فاروق، گھی تو ملتا ہی نہیں سستا ہے ادھر لیکن مک نہیں رہا

شہریوں نے مطالبہ کیا ہے کہ یوٹیلیٹی اسٹورز پر سبسڈائزڈ اشیاء کی بلا تعطل سپلائی یقینی بنایا جائے تاکہ خریداروں کو خالی ہاتھ نہ لوٹنا پڑے۔

About The Author