نومبر 15, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

ڈیرہ غازی خان کی خبریں

ڈیرہ غازی خان سے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلوں پر مبنی خبریں،تبصرے اور تجزیے۔

ڈیرہ غازی خان

کمشنر عثمان انور اور ڈپٹی کمشنر محمد انور بریار نے ڈیرہ غازیخان شہر کا طوفانی دورہ کیا،اس دوران کمشنر نے ڈیرہ غازی خان کو ماڈل سٹی بنانے کی نوید سنا دی۔شارٹ ٹرم اور لانگ ٹرم پلاننگ کے تحت شہریوں کے دیرینہ مسائل حل کئے جائینگے،جنرل بس سٹینڈ پر18ایکڑ اراضی پر جدید سہولیات سے آراستہ پلے

گراونڈ اور پارک بنایا جائیگا۔سرکاری افسران کو پورے شہر کیلئے ماسٹر پلان تیار کرنیکا حکم بھی دے دیا گیا۔ کمشنر عثمان انور اورڈپٹی کمشنر محمد انور بریارنے چورہٹہ چوک پر قائم مویشی سیل پوائنٹ میں بیوپاریوں اور خریداروں کو فراہم کردہ سہولیات کا جائزہ لیا،

کمشنر نے کہا کہ مویشی سیل پوائنٹ سے متصل فٹ پاتھ بازار کو متبادل جگہ پر شفٹ کیا جائے،بارشوں کے پیش نظر مویشیوں اور بیوپاریوں کیلئے متبادل ذرائع کو بھی مدنظر رکھا جائے،چورہٹہ چوک کے اطراف میں تجاوزات کا خاتمہ کرکے

آمدورفت کو وسیع کیا جائے۔عثمان انور اور محمد انور بریار نے اخترکالونی،شہزاد کالونی،گیلانی کالونی،کنگن روڈ کا بھی دورہ کیا،انہوں نے موقع پر سیوریج سسٹم کی بندش سے پیدا ہونے والی صورتحال کا معائنہ کیا

،اس موقع پر کمشنر نے کہا کہ عرصہ دراز سے بند سیوریج لائنوں کی صفائی کیلئے فوری طور پر ونچ مشینیں لگائی جائیں. ملتان اور ڈویژن کے دیگر اضلاع سے بھی ونچ مشینوں کی دستیابی کیلئے رابطے کئے جائیں،

لانگ ٹرم پروگرامز کے فنڈز ملنے پر شہر میں بڑی سیوریج لائنیں ڈالی جائیں گی جب کہ شارٹ ٹرم پروگرامز کے تحت ونچ مشینوں کے ذریعے گٹر لائنوں سے ثومہ نکالنے کا عمل فوری شروع کیا جارہا ہے،کمشنر نے کہا کہ نکاسی آب کے مسائل سے نمٹنے کیلئے شہری بھی اپنی ذمہ داریاں ادا کریں،میں احکامات کے بجائے

عملی اقدامات پر یقین رکھتا ہوں،نکاسی آب کو ممکن بنا کر شہریوں کو تعفن زدہ ماحول سے نجات دلائیں گے۔کمشنر اور ڈپٹی کمشنر نے جنرل بس سٹینڈ سے متصل سائیٹ کا بھی وزٹ کیا۔عثمان انور نے کہا کہ

ڈائیو سٹینڈ سے ملحقہ اس18ایکڑ جگہ پر پلے گراونڈ اورجدید پارک بنایا جائے،انہوں نے ڈی جی پارکس اینڈ ہارٹیکلچر اتھارٹی کو جدید پارک کا لے آؤٹ،فزیبیلٹی رپورٹ تیار کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ

فیملی پارک میں بیوٹیفیکیشن کے ساتھ فوڈ سٹریٹ بھی بنائی جائے،موسمی حالات کو مدنظر رکھتے ہوئے پلاننگ کیساتھ پودے لگانے اور تجاوزات خاتمے کا کام شروع کردیا جائے۔کمشنر

،ڈپٹی کمشنر کے وزٹس کے دوران ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو احمد حسن رانجھا،اسسٹنٹ کمشنر نبیل احمد میمن،سی او ویسٹ مینجمنٹ کمپنی طاہر جاوید انصاری،سی او ضلع کونسل آصف قریشی،عمران شاہ،عبدالستار،حاجی شریف اور دیگر افسران بھی ہمراہ تھے۔

ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

ڈیرہ غازی خان

کمشنر ڈیرہ غازی خان ڈویژن محمد عثمان انور نے چاروں اضلاع میں تعینات صوبائی اور ضلعی محکموں کے سربراہان کو بغیر چھٹی منظور کرائے عید کی چھٹیوں پر جانے کی پابندی عائد کرتے ہوئے سٹیشن نہ چھوڑنے کی ہدایت کردی ہے۔

کمشنر کی ہدایت پر ایڈیشنل کمشنر ریونیو کی طرف سے محکموں کو جاری مراسلہ میں کہا گیا ہے کہ

وہ نہ تو عید سے قبل اور نہ عید کی تعطیلات کے دوران سٹیشن ہیڈ کوارٹر چھوڑ سکتے ہیں۔

تمام انتظامی اور فیلڈ سٹاف عید الاضحیٰ کی تعطیلات کے دوران بھی ڈیوٹی پر موجود رہے گا.
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
ڈیرہ غازی خان

ڈپٹی کمشنر ڈیرہ غازیخان محمد انور بریار کی ہدایت پر عید الاضحی کے موقع پر صفائی و ستھرائی، آلائشوں کو اٹھانے کے عمل کی مانیٹرنگ، کھالوں کی تقسیم

اور دیگر امور کی انجام دہی کیلئے ضلعی افسران کی ڈیوٹیاں لگا دی گئی ہیں. ڈیرہ غازیخان کی یونین کونسلز کو تقسیم کر کے عید کے پہلے، دوسرے اور تیسرے روز مختلف افسران بطور سپروائزر کام کریں گے.

مسعود ندیم، ریاض احمد، اصغر صدیقی، عطا الرحمن، منیب بہار، محمد شاہین عید کے پہلے روز، محمد وقاص اشرف، قیوم قدرت، جاوید کمال، وسیم جتوئی، خالد محمود، شاہد شاہ دوسرے جبکہ محمد اشفاق، شاہد حمید، عبدالرزاق، محمد ندیم، فاروق سلطان اورحاجی احمد حسن عید کے تیسرے روز نگرانی کریں گے.

اسی طرح تونسہ اور کوٹ چھٹہ میں بھی افسران کی ڈیوٹیاں لگا دی گئی ہیں. ڈپٹی کمشنر محمد انور بریار کا کہنا ہے کہ

عید تعطیلات کے دوران ہم شہریوں کو صاف ستھرا ماحول فراہم کریں گے تاکہ ان کی خوشیاں دوبالا ہوں.
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
ڈیرہ غازی خان

ڈپٹی کمشنرڈیرہ غازیخان محمد انور بریار کی ہدایت پر ضلع بھر میں مویشی منڈیاں اور سیل پوائنٹس مکمل طو رپر فنکشنل کر دیئے گئے ہیں،

چورہٹہ چوک، گل زمین کالونی ملتان روڈ،تونسہ اور کوٹ چھٹہ میں قائم مویشی منڈیوں اور سیل پوائنٹس پر بیوپاریوں اور خریداروں کیلئے بہترین انتظامات کو یقینی بنایاگیا ہے. جانوروں کیلئے سایہ دار جگہ، بیماریوں سے بچاؤ کیلئے

ویکسین کی دستیابی کو بھی ممکن بنایاگیاہے. اس سلسلے میں اسسٹنٹ کمشنرز نبیل احمد میمن، محمد اسد چانڈیہ اور احمد نوید متواتر مویشی منڈیوں

اور سیل پوائنٹس کے دورے کر کے انتظامات کا جائزہ لے رہے ہیں.
علاوہ ازیں حکومت پنجاب کی ہدایت پر ڈیرہ غازیخان میں بھی شہریوں کو مویشی منڈیوں اور سیل پوائنٹس پر ٹرانسپورٹ کی سہولت کی فراہمی کیلئے بھی اقدامات کیے جار ہے ہیں.

محکمہ لوکل گورنمنٹ شہریوں کو فری ٹرانسپورٹ فراہم کرے گا یہ ٹرانسپورٹ صبح سات سے رات نو بجے تک میسر ہو گی.
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

ڈیرہ غازی خان

ڈیرہ غازی خان ڈویژن سے تعلق رکھنے والے بین لاقوامی،قومی اور صوبائی سطح کے 15مرد اور خواتین کھلاڑیوں میں ایک سال کی بہترین کارکردگی پر ڈیڑھ لاکھ روپے کے کیش ایوارڈ دئیے گئے

اس حوالے سے ڈویژنل سپورٹس کمپلیکس ڈیرہ غازی خان میں تقریب منعقد ہوئی جس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس و پلاننگ سیف الرحمن بلوانی نے کھلاڑیوں میں انعامی چیک تقسیم کیے ڈویژنل سپورٹس آفیسر عطاء الرحمن نے بتایا کہ گزشتہ سال کے

دوران ہاکی،والی بال،ماس ریسلنگ،ٹیبل ٹینس،بیڈمنٹن،کرکٹ اور تیکوانڈو کے شعبوں میں بہترین کارکردگی دکھانے پر پنجاب سپورٹس بورڈ کی طرف سے نقد انعامات دئیے گئے۔رومانیہ میں ماس ریسلنگ کے مقابلہ میں

گولڈ میڈل حاصل کرنے رخسار گل نے کہا کہ ڈویژن کی تاریخ میں پہلی بار وسیع سطح پر کیش ایوارڈ دئیے جارہے ہیں جس سے کھلاڑیوں بالخصوص خواتین کی حوصلہ افزائی ہوئی ہے اور سپورٹس بورڈ کے اس اقدام سے کھلاڑیوں کو پنجاب گیمز کی بہتر طریقے

سے تیاری میں مدد ملے گی. ڈی جی خان ڈویژن کے عظمت اللہ، ذوالنورین بخاری، محمد شہروز، محمد شہزاد، اقرا ناصر، سعدیہ بی بی، محمد شیراز خان، ثناء فرمان، محمد حسیب جمیل، سلمی عاشق، زوہیب احسن، محمد شان، الطاف احمد اور عمیر اویس کو انعامات دیئے گئے ہیں

ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

ڈیرہ غازیخان۔
تھانہ شاہصدر دین صدیقی مارکیٹ میں ہونے والی ڈکیتی میں ملوث ملزمان کی گرفتاری عمل میں لانے کے لئے سرچ آپریشن کا دائرہ کار بڑھا دیا گیا،

ڈی پی او محمد علی وسیم خود موقع پر موجود۔

ایک روز قبل علاقہ تھانہ شاہصدردین میں ڈکیتی کے دوران ہونے والا پولیس مقابلہ اور موٹر سائیکل چھوڑ کر فرار ہونے والے ملزمان کی تلاش جاری۔

پولیس کی بھاری نفری آپریشن میں شامل ہے اور ڈی پی او محمد علی وسیم خود موقع پر موجود۔

ڈی پی او محمد علی وسیم کا کہنا تھا کہ ملزمان کتنے ہی چالاک کیوں نہ ہوں قانون کی گرفت سے بچ نہیں سکتے۔

ڈی پی او محمد علی وسیم نے بتایا کہ ڈکیتی میں ملوث ملزمان جلد قانون کی گرفت میں ہوں گے۔

عوام الناس کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانا میرا مشن ہے۔

انہوں نے ڈی ایس پی سرکل صدر کو ہدایت کی کہ آپریشن کے دائرہ کار کو مزید بڑھایا جائے۔

فرار ہونے والے ملزمان کی گرفتاری کو ہر صورت یقینی بنائیں۔

پبلک ریلیشن آفیسر
دفتر ڈی پی او ڈیرہ غازیخان۔

About The Author