ڈیرہ غازی خان
کمشنر ڈیرہ غازی خان ڈویژن محمد عثمان انور نے مون سون کے دوران نکاسی آب اور صفائی کےلئے خصوصی پلان جاری کردیا ہے۔
اس سلسلے میں منعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ شہر کے تمام ڈسپوزل ورکس مکمل گنجائش کے ساتھ چلائے جائیں۔
بجلی کے متبادل انتظام کےلئے جنریٹرز اور وافر مقدار میں ایندھن کی دستیابی یقینی بنائی جائے۔نشیبی علاقوں کو خصوصی فوکس کیا جائے۔
تمام محکمے اربن فلڈنگ سے نمٹنے کیلئے ملکر کام کریں۔ڈرینز اور نالوں کی بھرپور صفائی کی جائے کمشنر ڈی جی خان نے کہا کہ
محکموں کو ایک دوسرے پر ذمہ داریاں عائد کرنے کی روش ترک کرنا ہوگی۔کمشنر محمد عثمان انور نے کہا کہ
سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی اپنی فورس کو گلیوں،شاہراہوں اور محلوں کی صفائی پر لگائیں۔
عملہ صفائی باقاعدہ یونیفارم میں نظر آئے۔میکینکل سویپر اور دیگر مشینری فنکشنل کرکے صفائی پر لگا دی جائے۔کمشنر محمد عثمان انور نے کہا کہ
بارش کے موسم میں متعلقہ محکموں کی چھٹیاں منسوخ کرکے ہائی الرٹ کردیا ہے۔مون سون کے دوران شاہراہیں اور گلیاں زیر آب نہیں آنی چاہیئے۔
عوام کی مشکلات کا احساس ہے۔عوام بھی مثالی صفائی کےلئے انتظامیہ کی معاونت کریں۔
کچرا باہر پھینکنے کی بجائے کوڑا دان میں ڈالیں۔
شہریوں کے تعاون کے بغیر شہر کو صاف ستھرا اور خوبصورت نہیں رکھا جاسکتا۔اجلاس میں متعلقہ افسران شریک تھے ۔
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
ڈیرہ غازی خان
ڈیرہ غازی خان ڈویژن کے نئے بجٹ میں شامل ہائی ویز اور بلڈنگز کے منصوبوں کے پی سی ون فوری تیار کرنے کے احکامات جاری کردئیے گئے ہیں
سیکرٹری کمیونیکیشن اینڈ ورکس جنوبی پنجاب محمد الطاف بلوچ نے ڈیرہ غازی خان کا دورہ کرتے ہوئے افسران کو ہدایات جاری کردیں انہوں نے محکموں سے متعلق بریفنگ بھی لی۔
اجلاس سے خطاب کرتے سیکرٹری سی اینڈ ڈبلیو محمد الطاف بلوچ نے کہا کہ ترقیاتی منصوبوں میں مٹیریل کے معیار اور مدت تکمیل پر سمجھوتہ نہیں ہوگا۔
افسران دفاتر کی بجائے فیلڈ میں نظر آئیں،دفاتر میں بیٹھ کر ترقیاتی منصوبوں کو بہتر مانیٹر نہیں کیا جاسکتا
فلی فنڈڈسکیمیں دی گئی ٹائم لائنز کے اندر مکمل ہونی چائیں۔سیکرٹری سی اینڈ ڈبلیو الطاف بلوچ نے کہا کہ
چاروں اضلاع میں رواں مالی سال کے دوران 46 ارب 33 کروڑ روپے سے 192 منصوبوں پر کام کیا گیا
اور 49 مکمل کرلئے گئے ہیں۔اجلاس ایس ای ہائی ویز شیخ اعجاز اور ایس ای بلڈنگز محمد وقار نے بریفنگ دی۔
چاروں اضلاع کے ایگزیکٹو انجینئرز محمد وقاص،ریاض شاہد،بابر یزدانی،ایس ڈی اوز اور دیگر افسران موجود تھے۔
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
ڈیرہ غازی خان
کمشنر ڈیرہ غازی خان ڈویژن محمد عثمان انور نے مون سون کے دوران نکاسی آب اور صفائی کیلئے خصوصی پلان جاری کردیا ہے۔اس سلسلے میں منعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ
شہر کے تمام ڈسپوزل ورکس مکمل گنجائش کے ساتھ چلائے جائیں۔بجلی کے متبادل انتظام کیلئے جنریٹرز اور وافر مقدار میں ایندھن کی دستیابی یقینی بنائی جائے۔نشیبی علاقوں کو خصوصی فوکس کیا جائے۔
تمام محکمے اربن فلڈنگ سے نمٹنے کیلئے ملکر کام کریں۔ڈرینز اور نالوں کی بھرپور صفائی کی جائے کمشنر ڈی جی خان نے کہا کہ محکموں کو ایک دوسرے پر
ذمہ داریاں عائد کرنے کی روش ترک کرنا ہوگی۔کمشنر محمد عثمان انور نے کہا کہ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی اپنی فورس کو گلیوں،شاہراہوں اور محلوں کی صفائی پر لگائیں۔عملہ صفائی باقاعدہ یونیفارم میں نظر آئے۔
میکینکل سویپر اور دیگر مشینری فنکشنل کرکے صفائی پر لگا دی جائے۔کمشنر محمد عثمان انور نے کہا کہ
بارش کے موسم میں متعلقہ محکموں کی چھٹیاں منسوخ کرکے ہائی الرٹ کردیا ہے۔مون سون کے دوران شاہراہیں اور گلیاں زیر آب نہیں آنی چاہیئے۔
عوام کی مشکلات کا احساس ہے۔عوام بھی مثالی صفائی کیلئے انتظامیہ کی معاونت کریں۔کچرا باہر پھینکنے کی بجائے کوڑا دان میں ڈالیں۔شہریوں کے
تعاون کے بغیر شہر کو صاف ستھرا اور خوبصورت نہیں رکھا جاسکتا۔اجلاس میں متعلقہ افسران شریک تھے۔
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
ڈیرہ غازی خان
ایس پی پٹرولنگ ڈیرہ غازیخان ریجن چودھری محمد شریف نے کہا ہے کہ شاہرات پر سفر کو محفوظ بنانا پٹرولنگ فورس کی ترجیحات میں شامل ہے
اور تجاوزات سمیت دیگر جرائم کے خاتمے کیلئے فورس کے جوان سرگرم عمل ہیں. انہوں نے بتایا کہ
پٹرولنگ پولیس ڈیرہ غازیخان ریجن نے یکم سے پندرہ جون تک مختلف نوعیت کے 109مقدمات درج کر کے اتنے ہی ملزمان کو گرفتار کیا
ان میں پی پی سی کے 104مقدمات، دو اسلحہ ایکٹ اور تین مقدمات منشیات کے درج کیے. انہوں نے بتایاکہ ملزمان سے 39لٹر شراب اور دو
پسٹل بھی برآمد کیے گئے. ایس پی نے بتایاکہ ہائی ویز پر حادثہ کے
دو زخمیوں کو فرسٹ ایڈ دی گئی اور 453پریشان حال مسافروں کی ہائی ویز پر مدد کی گئی. اس دوران تین بچو ں کو تلاش کر کے
لواحقین کے حوالے کیاگیا جبکہ 13عدالتی مفرورگرفتار کر کے مقامی پولیس کے حوالے کیے گئے
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
ڈیرہ غازی خان
ڈسٹرکٹ پرائس کنٹرول کمیٹی ڈیرہ غازی خان کا اجلاس چیئرمین اسامہ فیاض لغاری اور ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو احمد حسن رانجھا کی زیر صدارت منعقد ہوا۔
اجلاس میں اسسٹنٹ کمشنر نبیل احمد میمن،میاں شوکت جتوئی
عبدالحمید جلبانی،اصغرصدیقی ودیگر نے شرکت کی۔
اجلاس میں متفقہ طور پر فیصلہ کیا گیا کہ یوریا کھاد سرکاری نرخ1950 سے زائد قیمت پر کسی کو فروخت نہیں کرنے دی جائے گی
تمام سب ڈیلرز سرکاری نرخوں پر کھاد فروخت کے پینا فلیکس نمایاں جگہوں پر آویزاں کرنے کے پابند ہوں گے
اجلاس میں بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ آئندہ چند دنوں میں گھی اور چینی کی قیمتوں کمی متوقع ہے جس سے عام شہری کو براہ راست ریلیف ملے گا۔
پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی پرفارمنس بارے بتایا گیا کہ27انسپکشنز کے دوران پرائس مجسٹریٹس نے گراں فروشوں کو 6ہزار روپے کے جرمانے کئے ہیں
اور6 کو وارننگ بھی دی ہے۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین اسامہ فیاض لغاری اورایڈیشنل ڈپٹی کمشنر احمد حسن رانجھا نے کہا کہ
گرانفروشوں،اشیاء اور کھادوں کا مصنوعی بحران پیدا کرنے والوں کیخلاف ایکشن جاری رکھا جائے گا۔
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
ڈیرہ غازی خان
سینئر صوبائی وزیر سردار اویس احمد خان لغاری نے کہا ہے کہ حکومت پنجاب کے ٹیکس فری بجٹ میں ڈیرہ غازی خان میں دارالامان،پاک مکتب اور صنعت زار کی
تعمیر کیلئے4کروڑ روپے،ماڈل چلڈرن ہوم کی تعمیر کیلئے ساڑھے چار کروڑ روپے،ورکنگ ویمن ہاسٹل کی تعمیر کیلئے1کروڑ 20 لاکھ روپے،
ماحول میں بہتری کیلئے انوائرمنٹ کمپلیکس کی تعمیر کیلئے11کروڑ روپے مختص کئے گئے ہیں۔
مائنز اینڈ منرلز کیلئے ڈیڑھ کروڑ روپے،لیبر کورٹ ایکسٹینشن کیلئے4 کروڑ روپے، ایس پی انویسٹی گیشن کے دفتر کی تعمیر کیلئے 9کروڑ روپے مختص کئے گئے ہیں۔
سفاری پارک دلانہ کیلئے ڈیڑھ کروڑ روپے،شاہراہوں کیلئے بھی خصوصی فنڈز رکھے گئے ہیں۔
چوک چورہٹہ سے بورڈ آفس تک سڑک کی تعمیر کیلئے 18 کروڑ روپے، شوریہ گیلانیاں چوک سے سمینہ سادات تک سڑک کی تعمیر کیلئے33کروڑ روپے،چوٹی،
کوٹ چھٹہ،غوث آباد اور اطراف کی سڑکوں کی تعمیر ومرمت کشادگی کیلئے 80 کروڑ روپے
تونسہ میں سڑکوں کی نئی سکیموں منگڑوٹھہ چوک سے تونسہ سٹی اور داوڑ موڑ سے تونسہ سٹی تک 70 کروڑ مختص کئے گئے ہیں۔
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
ڈیرہ غازی خان
ڈپٹی کمشنر ڈیرہ غازی خان محمد انور بریار نے بارشوں اور ممکنہ سیلاب کے باعث ضلع بھر کے میونسپل اداروں کے چیف آفیسرز کو نالیوں،گٹر پائپ لائنز،
آبی گزرگاہوں اور سیوریج ڈسپوزلز کی فوری صفائی کو یقینی بنانے کا ٹاسک دے دیا ہے
،ڈپٹی کمشنر کا کہنا ہے کہ نکاسی آب کی گزرگاہوں کی صفائی کا کام فوری شروع کیا جائے،
دوسری طرف صوبائی حکومت کے احکامات کی روشنی میں ڈپٹی ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ اینڈ کیمونٹی ڈویلپمنٹ اور اسسٹنٹ انجینئر پر مشتمل کمیٹی بھی تشکیل دی ہے
جو نالہ جات،ڈسپوزل سٹیشنوں اور نکاسی آب کی گزرگاہوں کی صفائی و ستھرائی کے عمل کی نگرانی کرکے اس سلسلہ میں مفصل رپورٹ ڈپٹی کمشنر کے آفس میں
جمع کرنے کی پابند ہوگی۔ڈپٹی کمشنر کی
ہدایت پر چیف آفیسرز نے تیز بارشوں کی وجہ سے اربن سیلاب کے خدشہ اور آئندہ ماہ آنے والے عید الاضحی کے تہوار کے پیش نظر
نالیوں و سیوریج کی صفائی کے کام کو یقینی بنانے کیلئے اقدامات شروع کردئیے ہیں۔
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
ڈیرہ غازی خان
ڈی ایس پی ٹریفک ڈیرہ غازیخان محمد بخت نصر کی نگرانی سٹی ٹریفک پولیس کی ٹریفک قوانین بارے آگاہی میں جاری ہے
جبکہ تجاوزات کے حوالے سے پل پیارے والی، اڈا عبد الحمید، ٹریفک چوک، ہسپتال ایمرجنسی گیٹ کو بھی کلیئر کرا دیا گیا ہے
اس سلسلے میں ٹریفک پولیس سٹاف نے دکان مالکان کو کہا ہے کہ آئندہ کوئی گاڑی روڈ پر کھڑی نہ کی جائے.
ڈی ایس پی نے کہا ہے کہ عوام الناس تجاوزات سے گریز کریں
کیونکہ اس کی وجہ سے ٹریفک کے بہاؤ میں خلل پڑتا ہے اور کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے.
اے وی پڑھو
سیت پور کا دیوان اور کرکشیترا کا آشرم||ڈاکٹر سید عظیم شاہ بخاری
موہری سرائیکی تحریک دی کہاݨی…||ڈاکٹر احسن واگھا
محبوب تابش دے پرنے تے موہن بھگت دا گاون