دسمبر 18, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

عید قربان کے قریب آتے ہی چارے کی قیمتوں میں بھی اضافہ

شہریوں نے قربانی کاجانور توخرید لیاہے لیکن اسے بھوکا بھی نہیں رکھ سکتے

عید قربان کے قریب آتے ہی چارے کی قیمتیں بھی آسمان سے باتیں کررہی ہیں

شہریوں نے قربانی کاجانور توخرید لیاہے لیکن اسے بھوکا بھی نہیں رکھ سکتے

کراچی ان دنوں مہنگائی کی لپیٹ میں آچکاہے، آٹا ، گھی چینی دودھ ، سبزیاں پھل سب ہی کی قیمتوں کو پر لگ گئے ہیں

عید قرباں کی آمد آمد ہےجانوروں کی قیمتیں سن کر ہی شہری پریشان ہوجاتے ہیں۔

جانور کی خریداری کے بعد شہری جس چیز سے پریشان ہے وہ ہے قربانی کے جانوروں کا چارہ جس کی قیمتیں بھی اس وقت نیچے آنے کا نام نہیں لے رہی ہیں

شہری کہتے ہیں قربانی کےجانور گھر میں پالے ہیں پہلے چارہ اتنا مہنگا نہیں تھا جوں جوں عید قریب آتی جارہی ہے اس کی قیمتیں بھی بڑھتی جارہی ہیں۔

مہنگائی کا شکوہ اپنی جگہ لیکن عید قربان کے قریب آتے ہی بچوں کی خوشی دیدنی ہے

About The Author