نومبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

ڈیرہ غازی خان کی خبریں

ڈیرہ غازی خان سے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلوں پر مبنی خبریں،تبصرے اور تجزیے۔

ڈیرہ غازی خان

ڈپٹی کمشنر محمد انور بریار نے رات گئے ڈیرہ غازی خان جم خانہ کلب کا دورہ کیا اور بورڈ آف ڈویلپمنٹ کمیٹی کے ممبران سے ملاقات کی،اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے

ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ جمخانہ کلب میں جاری ترقیاتی کاموں کی رفتار کو تیز کرتے ہوئے اسے بروقت مکمل کیا جائے

جمخانہ کلب میں تمام تر سہولیات فراہم کی جائیں گی، سکیورٹی معاملات کو سنبھالنے کیلئے فورس بھرتی اور سی سی ٹی وی کیمرے بھی لگائے جائیں گے

کلب کو مزید خوبصورت بنانے کیلئے سدا بہار اور جاذب نظر پودے لگائے جائیں گے،انہوں نے کہا کہ ہماری ترجیح ہوگی کہ

جمخانہ کلب میں جدید طرز کی تمام تر سہولیات میسر ہوں جن سے ممبران مستفید ہو سکیں۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر محمد انور بریار کو جمخانہ کلب کی ورکنگ

سپانسر شپ،ڈویلپمنٹ ورک اور ضروریات بارے تفصیلی بریفنگ بھی دی گئی۔

سیکرٹری کلب اللہ بخش کورائی،منیجر ثناء محمد،چیئرمین ڈویلپمنٹ کمیٹی مرزا ظفر اقبال، بورڈ آف گورنرز کے اراکین عبید الرشید،

اسحاق کھوسہ، فرقان احمد اور دیگر موجود تھے۔
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

ڈیرہ غازی خان

سرکاری ورکنگ بہتر بنانے کیلئے ڈپٹی کمشنر ڈیرہ غازی خان محمد انور بریار نے مختلف دفاتر کے دورے کئے،سروسز ڈیلیوری،صفائی و ستھرائی،سٹاف حاضری اور فوری ریسپانس کو یقینی بنانے بارے ہدایات بھی دیں۔

ڈپٹی کمشنرنے آفیسر کلب ڈیرہ غازی خان کی انسپکشن کے دوران سٹاف کی حاضری چیک کی اور اپ گریڈیشن کام کا معائنہ بھی کیا

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کلب میں جاری ترقیاتی کاموں کو جلد مکمل کیا جائے،انٹری گیٹس پر سکیورٹی گارڈز کی تعیناتی یقینی بنائی جائے

تمام امور میں شفافیت نظر آنی چاہیے۔محمد انور بریار نے ڈیرہ غازی خان میں قائم کھاد سیل پوائنٹ کا دورہ کرتے ہوئے کہا کہ

کاشتکار ہمارے مہمان ہیں،انہیں فوری ریلیف دیا جائے،سیل پوائنٹ پر رش نہ ہونے دیا جائے،سیل پوائنٹس پر کاشتکار زیادہ ہوں تواضافی عملہ بھیجا جائے

سیل پوائنٹس پر کاشتکاروں کے بیٹھنے کیلئے سایہ دار جگہوں اور پینے کے ٹھنڈے پانی کا بندوست کیا جائے، اس موقع پر محمد انور بریار نے کاشتکاروں سے گفتگو کی

اور کہا کہ کاشتکار سیل پوائنٹس پر سٹاف کے تعاون نہ کرنے اور کھاد عدم دستیابی کی شکایات فوری میرے نوٹس میں لائیں۔

ڈپٹی کمشنر محمد انور بریار ضلعی ہنگامی آپریشن سنٹر بھی پہنچ گئے، انہوں نے سنٹر کی ورکنگ چیک کی اور ایمرجنسی کے دوران کم سے کم وقت میں ریسپانس

کو ڈیلیور کرنے کا حکم بھی دیا،انہوں نے کہا کہ فوری ریسپانس کی تفصیلات براہ راست میرے نوٹس میں لائی جائیں

ہم نے کسی بھی ہنگامی صورتحال میں اپنی عوام کو فوری ریلیف دے کر انکے مال اور جانوں کو محفوظ بنانا ہے۔

ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

ڈیرہ غازی خان

ڈپٹی کمشنر ڈیرہ غازی خان محمد انور بریار ترقیاتی کاموں میں عوامی مشکلات کو کم کرنے اور متعلقہ محکموں کو ایک پیچ پر لانے کیلئے کوشاں ہیں

اس حوالے سے انہوں نے میپکو،سوئی گیس،پبلک ہیلتھ انجینئرنگ اور میونسپل کارپوریشن کے افسران سے ملاقات کی،اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ

ترقیاتی کاموں کے دوران متعلقہ محکموں کے مابین باہمی روابط نہ ہونے کی وجہ سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے،

ترقیاتی کاموں کے دوران تمام محکمے ایک ہی وقت میں اپنے اپنے کاموں کو انجام دیں تاکہ منصوبے جلد مکمل ہوں اور عوام ان سے جلد مستفید ہو سکیں

، انہوں نے کہا کہ ترقیاتی منصوبہ جات میں شفافیت قائم کی جائے اور باہمی روابط کو فروغ دیا جائے،

ہماری کوشش ہونی چاہیے کہ کسی بھی منصوبہ کے تعمیراتی مراحل میں ہمارا وقت ضائع نہ ہو

اور عوام کو بھی ریلیف ملے،اس موقع پر افسران کی کوآرڈینیش کے ساتھ ترقیاتی منصوبوں پر پیش رفت کا جائزہ بھی لیا گیا۔

ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

ڈیرہ غازی خان

ڈیرہ غازی خان کی ضلعی انتظامیہ اور انجمن تاجران نے ڈیرہ غازی خان کی عوام کیلئے منفرد اور مثالی اقدام اٹھاتے ہوئے سستے گھی کی دستیابی کو یقینی بنا دیا ہے

مہنگائی کے اس دور میں لوگوں کو اب 30 روپے فی کلو رعایتی قیمت پر گھی ملے گا،سستے گھی کی فراہمی کیلئے ضلع بھر میں 9فیئر پرائس شاپس قائم کردی گئی ہیں

ڈیرہ غازی خان شہر میں 6، تونسہ، کوٹ چھٹہ اور چوٹی زیریں میں ایک ایک فیئر پرائس شاپ پر سستے گھی کی فروخت شروع کردی گئی ہے۔

ڈپٹی کمشنر محمد انو ربریار اور چیئرمین ڈسٹرکٹ پرائس کنٹرول کمیٹی اسامہ فیاض لغاری نے شہر میں قائم کردہ فیئر پرائس شاپس کا دورہ کیا۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنرنے کہا کہ

وہ کار خیر کیلئے انجمن تاجران ڈیرہ غازی خان کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں،مہنگائی کے اس دور میں رعایت دینا خلق خدا کی خدمت کی شاندار مثال ہے

شہری ان فیئر پرائس شاپس پر آئیں اور رعایتی قیمت پر گھی خریدیں،ڈپٹی کمشنرنے کہا کہ ہم کوشش کریں گے کہ فئیر پرائس شاپس کی تعداد میں اضافہ کیا جائے

ہمارے تاجر اپنی مدد آپ کے تحت لوگوں کو ریلیف دیکر اپنی آخرت کو سنوار رہے ہیں. چیئرمین ڈسٹرکٹ پرائس کنٹرول کمیٹی اسامہ فیاض لغاری نے کہا کہ

بغیر طمع اور منافع کے سستا گھی فراہم کرنے کا کریڈٹ انجمن تاجران ڈیرہ غازی خان کو جاتا ہے،ہم انجمن تاجران کے

تمام نمائندوں اور ممبران کے اس نیک جذبے کو سراہتے ہیں،انہوں نے کہا کہ

مخیر حضرات بھی عوام کو مہنگائی سے نجات دلانے کیلئے آگے آئیں اور فلاحی کاموں میں حکومت کا ساتھ دیں۔
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــڈیرہ غازی خان

حکومت پنجاب کی ہدایت پر ڈیرہ غازی خان میں گراں فروشوں،ذخیرہ اندوزوں کیخلاف انتظامی افسران اور پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی کارروائیاں جاری ہیں،

ضلع بھر میں گراں فروشوں،ذخیرہ اندوزوں کیخلاف مجموعی طور پر 210 انسپکشنز کی گئیں

اس دوران منافع خوروں کو40ہزار روپے جرمانہ جبکہ 4دکانوں کو سیل بھی کردیا گیا۔

علاوہ ازیں ڈپٹی کمشنر محمدانور بریار اور چیئرمین اسامہ فیاض لغاری کی زیر صدارت روزانہ کی بنیاد پر

ڈسٹرکٹ پرائس کنٹرول کمیٹی کا جائزہ اجلاس منعقد ہواجس میں پرائس کنٹرول مجسٹریٹس اور انتظامی افسران کی پرفارمنس کا جائزہ لیاگیا۔

ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

ڈیرہ غازی خان

ڈپٹی کمشنر ڈیرہ غازی خان محمد انور بریار کی ہدایت پر ضلع بھر میں کھادوں کے سٹاک کی ویری فکیشن شروع کردی گئی

اس سلسلہ میں اسسٹنٹ کمشنر اسد چانڈیہ اور سٹاف نے تونسہ میں یوریا و دیگر کھاد کی بوریوں کی کاونٹنگ کی

کھادوں کے سٹاک کی ویری فکیشن کا مقصد کاشتکاروں کی ڈیمانڈ کے مطابق

کھادوں کی دستیابی کو مینج کرنا اور اسے حکومتی نرخوں پر فروخت کو یقینی بنانا ہے جب کہ ڈپٹی کمشنر محمد انور بریار کی ہدایت پر ڈیمانڈ کے تحت سپلائی کو بھی

متوازن بنانا ہے،اس حوالے سے محکمہ زراعت اور دیگر محکموں کا

سٹاف تمام تحصیلوں میں کھاد سٹاک کی ویری فکیشن کو یقینی بنارہا ہے

About The Author