دسمبر 19, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

کراچی سے بھی حج آپریشن 2022 کا آغاز کردیا گیا

قومی ائیر لائن کی پہلی حج پرواز 291 عازمین حج کو لیکر مدینہ منورہ روانہ ہوگئی

کراچی سے بھی حج آپریشن 2022 کا آغاز کردیا گیا قومی ائیر لائن کی پہلی حج پرواز 291 عازمین حج کو لیکر مدینہ منورہ روانہ ہوگئی۔۔۔

جناح انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر عازمین حج کیلئے خصوصی انتظامات کئے گئے۔

قومی ائیر لائن کی کراچی سے پہلی حج پرواز ۔۔ پی کے 743سے 291 عازمین حج مدینہ منورہ روانہ کردئے گئے۔

کراچی کے جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر پی آئی اے پریسشن انجینرنگ کمپلیکس PEC کے ڈائریکٹر ایئر وائس مارشل عرفان ظہیر نے عازمین کو رخصت کیا

اور پھولوں کے ہار پہنائے جبکہ پی آئی اے کی جانب سے چھتریاں بھی تقسیم کی گئیں۔ ائر پورٹ پر عازمین حج کی معاونت کے لئے خصوصی ٹیموں الرٹ رہیں۔۔

پی آئی اے 5 بڑے شہروں اسلام آباد ،کراچی، لاہور، ملتان اور کوئٹہ سے اب تک تقریباً 2 ہزار سے زائد عازمین کو حجاز مقدس پہنچا چکی ہے۔۔

وزیر ہوابازی خواجہ سعد رفیق کی ہدایات پر عازمین حج کو ہر ممکن سہولیات فراہم کی جارہی ہیں جبکہ

سی ای او پی آئی اے، عامر حیات حج آپریشن کی خود نگرانی کر رہے ہیں۔۔

حکام نے حجاج کرام سے پاکستان کی سلامتی اور پی آئی اے کی ترقی کے لئے خصوصی دعاؤں کی درخواست بھی کی۔

ترجمان پی آئی اے کے مطابق

پی آئی اے کا قبل از حج آپریشن 3 جولائی کو اختتام پزیر ہوگا

جبکہ بعد از حج کی پروازیں 14 جولائی سے شروع ہوں گی اور 13 اگست تک جاری رہیں گی۔۔۔

About The Author