دسمبر 19, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

ایل ڈبلیو ایم سی نے آٹھ سو اکانوے ورکرز پر مشتمل رسپانس ٹیمیں تشکیل دے دیں

ایمرجنسی رسپانس نے جامع پلان جاری کر دیا

مون سون سے قبل لاہور ویست مینجمنٹ کمپنی نے انتظامات مکمل کرنے کا دعوی کیا ہے۔

ایمرجنسی رسپانس نے جامع پلان جاری کر دیا

ایل ڈبلیو ایم سی نے آٹھ سو اکانوے ورکرز پر مشتمل رسپانس ٹیمیں تشکیل دے دیں۔

شہر کے نو ٹاؤنز کے اکاسی چوکنگ پوائنٹس کی نشاندہی مکمل کر لی گئی۔

آٹھ سو اکانوے ورکرز تینوں شفٹوں میں چوبیس گھنٹے ڈیوٹی سر انجام دیں گے۔

پہلی شفٹ میں چار سو پانچ ورکرز، دوسری اور تیسری شفٹ میں دو سو تینتالیس ورکرز چوکنگ پوائنٹس پر تعینات رہیں گے۔

سی ای او ایل ڈبلیو ایم سی نے ہدایت کی ہے کہ

تیز بارش میں ریڈ الرٹ پر ہر ٹاؤن کے زونل آفیسر ورکرز کی چوکنگ پوائنٹ پر موجودگی کو یقینی بنائیں گے۔

مون سون سیزن کیلئے جاری کردہ ایمرجنسی رسپانس پلان تیس ستمبر تک آپریشنل رہے گا۔

مون سون سیزن سے قبل لاہور کے پانچ سو اٹھائیس ڈرینز کی ڈی سلٹنگ کا عمل مکمل کر لیا جائے گا۔

About The Author