دسمبر 23, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

کراچی : تالاب میں نہاتے ہوئے دو بچے ڈوب کر جاں بحق

دونوں بچوں کی لاشیں علاقہ مکینوں نے اپنی مدد آپ کے تحت تالاب سے نکال لیں۔۔۔

کراچی میں سپر ہائی وے کے قریب تالاب میں نہاتے ہوئے دو بچے ڈوب کر جاں بحق ہوگئے۔۔۔

دونوں بچوں کی لاشیں علاقہ مکینوں نے اپنی مدد آپ کے تحت تالاب سے نکال لیں۔۔۔

پولیس نے لاشیں ضابطے کی کارروائی کے بعد لواحقین کے سپرد کردیں

سپرہائی وے کے قریب کرنل فارم ہاوس کے عقب میں پانی کے تالاب میں نہاتے ہوئے دو بچے ڈوب گئے

ریسکیو اداروں کے رضاکار اور علاقہ مکین موقع پر پہنچے اور تالاب سے بچوں کی لاشیں نکال کر عباسی شہید اسپتال منتقل کیں ۔۔۔

پولیس حکام کے مطابق بچوں کی شناخت 9سالہ نعمان اور 10سالہ صائم کے نامسے ہوئی جو سرجانی حسن بروہی گوٹھ کے رہائشی تھے

پولیس کے مطابق بچے گرمی کے باعث تالاب میں نہانے کے لئے آئے اور ڈوب کر جان سے گئے ۔۔۔

پولیس نے ضابطے کی کارروائی مکمل کرکے لاشیں ورثاء کے سپر کردیں۔۔۔

About The Author