لاہور میں پاکستان ہاکی ٹیم نے انڈر ٹوئنٹی تھری فائیو اے سائیڈ ہاکی ٹورنامنٹ کے لئے تیاریوں کا آغاز کردیا ۔۔
نوجوان کھلاڑیوں نے سخت گرمی میں ہیڈکوچ ریحان بٹ کی نگرانی میں ٹریننگ شروع کردی ہے ۔۔
ہاکی کی سب سے مختصر اور جدید فارم فائیو اے سائیڈ ہاکی میں چمپئن بننے کے لئے قومی پچیس رکنی اسکواڈ نے تیاریوں کا آغاز کردیا
نان اسٹاپ گیم میں کھلاڑیوں کو کاوئنٹر اٹیک۔۔ ون ٹو ون پلے ۔۔ ڈربلنگ اور ڈوجنگ کے ساتھ ساتھ گول کیپنگ کی جدید تکنیک بھی سیکھائی جارہی ہے
ہیڈ کوچ ریحان بٹ کے مطابق فاسٹ پلے گیم میں غلطی کی گنجائش کم ہوتی ہے ۔۔ کھلاڑیوں کو دو مختلف سیشن میں ٹریننگ کروا رہے ہیں
ریحان بٹ۔۔ ہیڈکوچ قومی فائیو اے سائیڈ ٹیم ۔۔ ” یہ گیم کاوئنٹر اٹیک پر زیادہ انحصار کرتی ہے ۔۔ ہم دو سیشن کررہی ہیں ۔۔ کھلاڑیوں کو فزیکل فٹ ہونا ہوگا”
کھلاڑیوں کا کہنا تھا کہ موسم چاہے گرم ہو یا سرد ۔۔ سخت ٹریننگ اور اچھی کارکردگی سے
قومی پرچم سربلند کرنا چاہتے ہیں
کھلاڑی ۔۔ "فائیو اے سائیڈ ہاکی لانگ ہاکی سے بلکل مختلف ہے ۔ کوچ اچھی ٹریننگ کرارہے ہیں ۔۔۔ موسم سے فرق نہیں پڑتا ۔۔ اڈجسٹ کرنا پڑتا ہے”
فائیو اے سائیڈ قومی ہاکی تربیتی کیمپ اٹھائیس اپریل تک جاری رہے گا ۔۔۔قومی رواں سال جون میں سوئیٹرزلینڈ میں فائیو سائیڈ ایونٹ میں حصہ لے گی۔۔۔
اے وی پڑھو
قومی اسمبلی دا تاریخی سیشن ،،26ویں آئینی ترمیم منظور
نیشنل پریس کلب کے انتخابات، جرنلسٹ پینل نے میدان مارلیا، اظہر جتوئی صدر منتخب
ملتان یونین آف جرنلسٹس کے سالانہ انتخابات میں "پروفیشنل جرنلسٹس گروپ” نے میدان مار لیا،