دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

بہاولپور کی خبریں

بہاول پور سے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلوں پر مبنی خبریں،تبصرے اور تجزیے۔

بہاول پور

(راشد ہاشمی)

ملک بھر کی طرح بہاول پورمیں بھی قائد عوام فخر ایشیاء ذوالفقارعلی بھٹو شہید کا 43 واں یوم شہادت نہایت عقیدت و احترام کے ساتھ منایا گیا

اور اس سلسلے میں پیپلز پارٹی بہاول پور سٹی کی جانب سے پی پی پی کے مرکزی رہنماء حافظ حسین احمد مدنی کی رہائشگاہ پر قائد عوام ذوالفقار علی بھٹو شہید

کے 43 واں یوم شہادت کے موقع پر قرآن خوانی و دعائیہ تقریب کا اہتمام کیا گیا اور ان تقریبات میں قائد عوام ذوالفقار علی بھٹو شہید کی ملک و قوم کے لیے

شاندار خدمات کو زبردست خراج عقیدت پیش کرنے کے ساتھ ساتھ ان کے انداز سیاست، فلسفہ بھٹو، جموری جدوجہد اور انکی سحر انگیز شخصیت کو تحریروں و تقریروں کے

ذریعے بھرپور اجاگر کرنے کا عہد کیا گیا۔اس موقع پر حافظ حسین احمد مدنی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ

شہید ذوالفقار علی بھٹو پہلے عوامی لیڈر تھے جنہوں نے عوام کو سیاسی شعور دیا اور براہ راست عوام کو ووٹ کا حق دیا،

پاکستان کے استحکام کی خاطر ایٹمی قوت بنانے کی بنیاد رکھیاور پاکستان میں پہلی اسلامی سربراہی کانفرنس کے انعقاد کا اعزاز بھی شہید بھٹو کے سر ہے۔پیپلز پارٹی بہاول پور کے سٹی صدر ملک امتیاز چنڑ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ

آج ملک کو بحران میں مبتلا کرنے والے عمران نیازی کو بھٹو شہید کی یاد آئی ہے مگر یہ تاریخی حقیقت ہے کہ بھٹو صرف بھٹو خاندان کے چشم و چراغ ہی ہوسکتے ہیں اور یہ بھی تاریخی حقیقت ہے کہ محترمہ نصرت بھٹو،شہید بی بی اور بھٹو خاندان نے

ملکی بقاء،بحالی جمہوریت اور عوام کی خاطر جو قربانیاں دی انہیں فراموش نہیں کیا جاسکتا اور عمران نیازی جیسے لوگ شہید بھٹو کی کاپی کرنے کی اوقات نہیں رکھتے۔تقریب میں محمد علی احسن،اعجاز قریشی،قیوم ملک، عمر عباسی،

ندیم تھہیم، شاہ خضر حسن، آصف بھارہ ایڈووکیٹ، حسن رضا خان،، ارشاد سرویا، رانا سلیم، ملک اسلم چنڑ، قاضی وامق، فاروق مغل، حاجی ریاض، چوہدری عبدالحمید، سید امجد بشیر، شفیق الرحمٰن سولنگی،

پیٹر جان مٹو، جاوید رضا ریمنڈ، وقار عزیز صدیقی، محمد اشرف چیمہ، عبید اللہ ہمدانی، بشیر جوئیہ

، طاہر مفتی ایڈووکیٹ،اختر ہاشمی ایڈووکیٹ، شفقت ملک ایڈووکیٹ، اشفاق تیجہ ایڈووکیٹ، کلیم اللہ ایڈووکیٹ،راؤ رضوان، سجاد عباسی،مسرت وہاب صاحبہ،

امیراں بی بی صاحبہ، نفیسہ شیخ صاحبہ، رانا محبوب عالم، اللہ وسایا کلیار،

شاہد مسن، رانا مظفر، حنیف جوئیہ، ملک شبیر ایڈووکیٹ سمیت کثیر تعداد میں کارکنان نے شرکت کی۔

ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
: ؓبہاول پور

( رشد ہاشمی)

دوست کو ایک دن کے لیے گاڑی دینے والا چھ ماہ سے گاڑی کی واپسی کا منتظر،تھانہ میں درخواست دینے کے باوجود پولیس نے کوئی کاروائی نہیں کی۔

تفصیل کے مطابق سیٹ ٹاؤن کا رہائشی محمد طارق خان نے تھانہ بغداد الجدید کو درخواست دی کہ میری گاڑی نمبری ایل ای 7055 جو میرے ذاتی استعمال میں تھی،

خالد ٹاؤن کا رہائشی محمود حسین کے ساتھ میری دوستی تھی میرے پاس آیا اور کہا کہ فیملی کے ساتھ شادی میں جانا ہے ایک دن کے گاڑی چاہیے میں نے اس کو گاڑی دیدی۔تین دن تک جب گاڑی واپس نہیں آئی تو میں نے اس سے رابطہ کیا

تو محمود نے کہا کہ ہماری فوتیدگی ہوگئی ایک دو دن میں گاڑی واپس کردونگا،بعد میں اس نے گاڑی پر لگا ٹریکیر بھی اتار لیا اور گاڑی واپس کرنے سے انکاری ہوگیا۔جس پر میں نے 23 اکتوبر کو تھانہ میں درخواست دی

مگر پولیس نے کچھ دنوں بعدملزم کے خلاف کسی بھی قسم کی کاروائی کرنے کی بجائے میری ہی درخواست داخل دفتر کردی۔دوسری درخواست میں 4 مارچ کو دی

مگر تاحال میری درخواست پر کسی قسم کی نا تو کاروائی عمل میں لائی گئی اور نا ہی پولیس نے میری گاڑی ملزم سے واگزار کروائی۔مدعی طارق کا کہنا ہے کہ

میں نے گاڑی بنک سے قسطوں پر لی تھی جس کی قسطیں میں باقاعدگی سے ادا کر رہا ہوں مگرپولیس مجھے انصاف فراہم نہیں کر رہی۔

مدعی نے آرپی او اور ڈی پی او سے اپیل کی کہ مجھے انصاف فراہم کرتے ہوئے میری گاڑی مجھے والس دلائی جائے اور ملزم کے خلاف قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے۔

About The Author