دسمبر 19, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

ہم اپنی بہتری کا فیصلہ کرے گے دونوں جانب سے آفرز موجود ہیں، مونس الہی

حکومتی وفد میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی ، وفاقی وزیر اسد عمر اور وزیردفاع پرویز خٹک شامل تھے

تحریک عدم اعتماد میں ناراض اتحادیوں کو منانے کا مشن، وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی اور وفاقی وزیراسدعمر چودھری شجاعت کی رہائشگاہ پہنچے

جہاں ق لیگ کے رہنماوں سے ملاقات کی۔

ملاقات کے بعد شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ چوہدری برادران ابھی تک حکومت کے ساتھ کھڑے ہیں جبکہ چوہدری پرویز الہی نے کہا کہ

تمام اتحادیوں کے ساتھ مشترکہ فیصلہ کرے گے۔

ملاقات کے بعد مونس الہی نے کہا کہ ہمارے حکومت کے ساتھ اچھے تعلقات ہیں جلد ہی بریک تھرو دیں گے، ہم اپنی بہتری کا فیصلہ کرے گے دونوں جانب سے آفرز موجود ہیں۔

وفاقی وزیر اسد عمر نے کہا کہ گلے شکوے اپنوں سے ہوتے ہیں جہاں کوئی امید ہوتی ہے وہاں ہی گلہ ہوتا ہے ۔

رشتہ آج بھی قائم ہے، ہماری بہت اچھی اور مثبت بات چیت ہوئی ہے۔

حکومتی وفد میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی ، وفاقی وزیر اسد عمر اور وزیردفاع پرویز خٹک شامل تھے

پی ٹی آئی کے وفد کی اسپیکر پنجاب اسمبلی پرویز الہٰی سے ملاقات ہوئی، ملاقات میں تحریک عدم اعتماد، سیاسی صورتحال اور باہمی دلچسپی کے امور پرگفتگو ہوئی۔

ملاقات میں طارق بشیر چیمہ، مونس الہیٰ، سالک حسین، حسین الہٰی اور کامل علی آغا بھی شریک تھے۔

About The Author