دسمبر 24, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

ڈیرہ غازی خان کی خبریں

ڈیرہ غازی خان سے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلوں پر مبنی خبریں،تبصرے اور تجزیے

ڈیرہ غازی خان

وزیر اعلی پنجاب سردارعثمان احمد خان بزدار کی ہدایت پر ڈیرہ غازیخان ڈویژن سے متعلق پنشن، انضباطی اوردیگر کیسز نمٹانے کیلئے ایڈیشنل سیکرٹری سروسز حکومت پنجاب فہیم احمد خان کی سربراہی میں افسران نے ڈیرہ غازیخان کا دورہ کیا

اور کمشنرآفس میں چاروں اضلاع سے متعلق کیسز کی سماعت کرتے ہوئے فیصلے کیے. پراونشل پنشن کیسز ڈسپوزل کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے

ایڈیشنل سیکرٹری سروسز فہیم احمدخان نے کہاکہ ملازمین کے حقو ق کا تحفظ کیا جائے گا. پنشن او ر دیگر کیسز میں غیر ضروری تاخیر کرنے والے افسر کے خلاف بھی

انکوائری بن جائے گی. محکمانہ پیچیدگیوں اور پریشانیوں سے بچنے کیلئے زیر التواء کیسز جلد نمٹائے جائیں.

انہوں نے کہاکہ ریٹائرہونے والے ملازمین کی دستاویزات بروقت تیار کر کے مالی مراعات دی جائیں.

اجلاس میں ڈیرہ غازیخان، راجن پور، مظفرگڑھ اور لیہ اضلاع کے زیر التواء کیسز کی خامیوں کو دور کرنے کی بھی ہدایات جاری کی گئیں.

اس موقع پر سیکشن آفیسر فنانس ڈیپارٹمنٹ محمداکرام اوردیگر موجود تھے.
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

ڈیرہ غازی خان

کمشنر ڈیرہ غازی خان ڈویژن لیاقت علی چٹھہ نے ڈپٹی کمشنر محمد حمزہ سالک کے ہمراہ صبح سویرے شہر کا دورہ کیا

گلی محلوں کا پیدل تفصیلی معائنہ کرتے ہوئے صفائی اور میونسپل سروسز کے معاملات دیکھے۔

کلین اینڈ گرین مہم کے تحت پلکن کے پودے لگائے اور ماڈل ریڑھی بازار کیلئے مجوزہ جگہوں کا بھی معائنہ کیا۔

متعلقہ افسران ہمراہ تھے کمشنر نے شہر کے چوک اور گلیوں میں عمارتی مٹریل،مین ہولز کے ٹوٹے ڈھکن اور ابلتی نالیاں نظر آنے پر ناراضگی کا اظہار کیا۔

کمشنر نے گلیوں اور چوکوں کو بند کرنے والوں کے خلاف کارروائی کے احکامات جاری کئے۔

کمشنر اور ڈپٹی کمشنر نے ڈی جی خان میں ماڈل ریڑھی بازار کی مجوزہ جگہ کا بھی معائنہ کیا۔

افسران نے بلاک ایک،دو،پانچ،چھ،نو اور دس، فیصل مسجد چوگ،گولائی کمیٹی کی ملحقہ گلیوں اور محلوں کا پیدل تفصیلی دورہ کیا۔

کمشنر اور ڈپٹی سی نے شہریوں سے بھی ملاقاتیں بھی کیں۔کمشنر لیاقت علی چٹھہ نے

کہا کہ باقاعدگی نالیوں کی صفائی کرکے چونا کا چھڑکاؤ کیا جائے۔

کارپوریشن اور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی ملکر میونسپل سروسز کی بہتری کیلئے کام کریں۔

عمارتی مٹریل کے ذریعے چوک اور گلیاں بند کرنے والوں کو نوٹسز دئیے جائیں نقشہ کی منظوری کے بغیر تعمیرات کرنے والوں کے خلاف بلاامتیاز کارروائی کی جائے۔

نادہندگان سے واجبات کی سوفیصد وصولی کیلئے تمام ممکنہ وسائل استعمال میں لائے جائیں۔

شہریوں کو ساتھ ملا کر عوامی مسائل کے حل کیلئے کام کیا جائے۔

فرائض میں کوتاہی اور عدم دلچسپی برداشت نہیں ہوگی۔اس موقع پر ڈی جی پی ایچ اے طاہر جاوید انصاری،چیف آفیسر کارپوریشن جواد الحسن گوندل کے علاؤہ

خورشید نصیر،محمد عمران جتوئی،افضل جتوئی،ملک رحمان اور دیگر افسران موجود تھے.
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

ڈیرہ غازی خان

کمشنر ڈیرہ غازی خان ڈویژن لیاقت علی چٹھہ نے ٹیچنگ ہسپتال کا دورہ کیا۔مریض بن کر طبی معائنہ اور لیبارٹری ٹیسٹ کرائے۔طبی سہولیات کا جائزہ لینے کے ساتھ

موجود مریض اور لواحقین سے معلومات حاصل کیں۔زیر تعمیر مدر اینڈ چائلڈ ہسپتال،پناہ گاہ اور دیگر ترقیاتی منصوبوں کا معائنہ کرتے ہوئے

پیشرفت سے متعلق بریفنگ لی.کمشنرنے لیبارٹری ٹیسٹ رپورٹ کو جلد کمپیوٹرائزڈ کرنے کی ہدایت کی۔کمشنر لیاقت علی چٹھہ نے کہا کہ

سرکاری ہسپتالوں میں عام تاثر یہ پایا جاتا ہے کہ لیبارٹری ٹیسٹ کا معیار بہتر نہیں ہوتاعوامی تاثر کی جانچ پڑتال کیلئے خود اپنے ٹیسٹ کرائے ہیں۔

ٹیچنگ ہسپتال میں جدید لیب کے ساتھ معیاری سہولیات موجود ہیں۔ہسپتال میں موجود اور مریضوں سے معلومات بھی حاصل کی ہیں۔

عوام کا سرکاری ہسپتالوں میں بہتر سہولیات کے حوالے سے اعتماد بڑھ رہا ہے۔کمشنر نے ہسپتال میں کورونا لیب، زیر تعمیر مدر اینڈ چائلڈ ہسپتال اور پناہ گاہ کا بھی دورہ کیا

اور ترقیاتی منصوبوں کی پیشرفت کے حوالے سے بریفنگ لی۔

ایم ایس ڈاکٹر نجیب الرحمن،اے ایم ایس ڈاکٹر حفیظ لنڈ اور دیگر موجود تھے.
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

ڈیرہ غازی خان

علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی نے سمسٹر بہار 2022 میں میٹرک اور ایف اے پروگرامز کے نئے داخلوں میں 21 مارچ2022 تک لیٹ فیس کے ساتھ توسیع کردی ہے،

ریجنل ڈائریکٹر علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی ڈیرہ غازی خان غلام حسین کھوسہ کے مراسلہ کے مطابق

جاری طلباء کے داخلے بھی لیٹ فیس کے ساتھ 21مارچ2022 تک جاری رہیں گے،پراسپیکٹس اور داخلہ فارم ڈاؤن لوڈ کرنے کیلئے طلبہ اور طالبات کو بذریعہ

ایس ایم ایس بھی فیز ون کے داخلوں کی توسیع بارے میں اطلاع دے دی گئی ہے،

مزید معلومات کے لیے علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کی آفیشل ویب سائٹ www.aiou.edu.pk

پر بھی رابطہ کیا جا سکتا ہے۔
ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
ڈیرہ غازی خان

ایڈیشنل کمشنر ریونیو ڈیرہ غازیخان فاروق صادق کی خدمات صوبائی حکومت کو واپس کر دی گئی ہیں

کمشنر لیاقت علی چٹھہ نے معززین علاقہ کی درخواستوں پر کارروائی کی. کمشنر کو شہریوں نے فاروق صادق پر مالی بدعنوانی کے ثبوت دئیے

اور فاروق صادق پر پارٹیوں سے رقم لے کر فیصلے کرنے کا الزام عائد کیا گیا. کمشنر لیاقت علی چٹھہ نے فوری کارروائی کرتے ہوئے

ایڈیشنل کمشنر ریونیو فاروق صادق کو سرنڈر کردیا اورسیکرٹری سروسز ایس

اینڈ جی اے ڈی کو کارروائی کیلئے سفارشات بھی ارسال کردیں.
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
ڈیرہ غازی خان

تن سازی کا پنجاب اور جنوبی پنجاب کا ٹائٹل جیتنے والے ڈیرہ غازی خان کے جوانوں کے اعزاز میں محکمہ ڈویژنل سپورٹس کے زیر اہتمام تقریب کا انعقاد کیا گیا۔

ڈویژنل سپورٹس آفیسر عطاء الرحمن رند نے باڈی بلڈرز کا جیمنیزیم آمد پر شاندار استقبال کیا۔

ڈویژنل صدر باڈی بلڈرز ایسوسی ایشن میر شفیق احمد اعوان سمیت مختلف کھیلوں کے آرگنائزر،کوچز،کھلاڑی،افیشیلز اور دیگر موجود تھے۔

ڈویژنل سپورٹس آفیسر عطاء الرحمن نے بتایا کہ ڈیرہ غازی خان کے محمد شعیب پٹھان نے ملتان میں تن سازی کے

مقابلوں میں مسٹر جنوبی پنجاب اور مسٹر اولمپیا جنوبی پنجاب کا ٹائٹل حاصل کیا۔اسی طرح محمد نادر نے مسٹر جونیئر جنوبی پنجاب کے ساتھ میرپور آزاد کشمیر میں

تن سازی کے سالانہ مقابلوں میں بھی جونیئر مسٹر جنوبی پنجاب کا ٹائٹل حاصل کرنے میں کامیاب ہوئے۔

عطاء الرحمن رند اور ڈویژنل صدر باڈی بلڈرز ایسوسی ایشن میر شفیق اعوان نے کہا کہ یہ ڈیرہ غازی خان کیلئے بہت بڑا اعزاز ہے۔قبل ازیں دونوں کھلاڑیوں نے ڈویژنل

محکمہ سپورٹس کے زیر اہتمام ڈویژنل مقابلے جیت چکے ہیں۔

عطاء الرحمن رند نے کہا کہ ڈیرہ غازی خان میں ٹیلنٹ کی کوئی کمی نہیں

صلاحیتوں میں نکھار لانے کیلئے تن سازی سمیت دیگر کھیلوں میں ہرممکن معاونت کا سلسلہ جاری رکھیں گے
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

ڈیرہ غازی خان

ڈپٹی کمشنر ڈیرہ غازی خان محمد حمزہ سالک نے تعمیراتی منصوبہ جات کی انسپکشن شروع کردی ہے،

اس سلسلہ میں انہوں نے وزیر اعلیٰ پنجاب کے آبائی علاقہ بارتھی کا تفصیلی دورہ کیا۔ڈپٹی کمشنر حمزہ سالک کو17کلومیٹر چوکی والا میٹل روڈ کی تعمیر و توسیع بارے بریفنگ دی گئی،

انہوں نے بلوچستان کو براستہ زین بارتھی اور کھرڑ بزدار ملانے والی105کلومیٹر زیر تعمیر میٹل روڈ کی سائیٹ کا بھی معائنہ کیا۔

ڈپٹی کمشنرکو جدید ماڈل ڈیری فارم کے قیام بارے بھی بریفنگ بھی دی گئی۔انہوں نے کہا کہ اس دور دراز
کے علاقہ میں جدید ماڈل ڈیری فارم وزیر اعلیٰ پنجاب کا عوام کیلئے ایک تحفہ ہے،فارم پر تعمیراتی کام کی رفتار کو تیز کیا جائے

اور اسے اگلے سال میں ہر صورت فنکشنل کردیا جائے گا،ڈپٹی کمشنر نے بارتھی ہسپتال دورہ کے دوران سرجیکل آلات،سٹور روم،میڈیسن کا سٹاک چیک کیا۔

واڈز چیکنگ کے دوران انہوں نے سٹاف کو ایماندارانہ طریقہ سے فرائض ادائیگی کی بھی تلقین کی اور کہا کہ

ہسپتال آنے والے ہر مریض کو سرکاری سٹاک سے ہی میڈیسن فراہم کی جائیں،ڈپٹی کمشنر احساس کفالت سنٹر بارتھی بھی پہنچ گئے،انہوں نے امداد کیلئے آئے لوگوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ

کفالت سنٹر پر امدادی رقوم سے کٹوتیاں ہرگز برداشت نہیں کروں گا،بلیک میلنگ اور رقم کٹوتیوں کی شکایات براہ راست میرے نوٹس میں لائی جائیں،

شہری رقم مانگنے والوں کی نشان دہی کریں،انکے

خلاف بی ایم پی اور ایف آئی اے میں مقدمات درج کراؤں گا،حمزہ سالک نے بی ایم پی تھانہ بارتھی کا بھی دورہ کیا اور سائلین کے مسائل فوری حل کرنے کی بھی ہدایت کی

۔ڈپٹی کمشنر نے کرکٹ سٹیڈیم بارتھی اور ماڈل قبرستان کا بھی دورہ کیا۔علاوہ ازیں انہوں نے دو کروڑ روپے کی لاگت سے زیر تعمیر ملٹی پرپز ہال کا بھی معائنہ کیا

اور کہا کہ ہال عوامی تقریبات میں معاون ثابت ہوگا،ہال کی تعمیر کو جلد مکمل کیا جائے تاکہ عوام اس سے فائدہ اٹھا سکیں،

انہوں نے مزید کہا کہ ترقیاتی منصوبے جمہوری حکومت کے عوام دوست اقدامات ہوتے ہیں جنہیں جلد پایہ تکمیل تک پہنچایا جائے

،تعمیراتی کاموں میں ناقص میٹریل،غفلت و کوتاہی کی کوئی گنجائش نہیں ہے،اس موقع پر متعلقہ محکموں کے افسران بھی ہمراہ تھے۔
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

ڈیرہ غازی خان

سپیشلائزڈہیلتھ و میڈیکل ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے زیر اہتمام غازی یونیورسٹی ڈیرہ غازیخان میں تھیلیسیمیا اور جینیاتی وراثتی بیماریوں کی روک تھام بارے آگاہی سیمینار منعقد ہوا

جس میں وائس چانسلر ڈاکٹر محمد طفیل، ڈاکٹر حسین جعفری، ڈاکٹر یاسمین احسان، ڈاکٹر آصف قریشی نے خصوصی طور پر شرکت کی.

سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے تھیلیسیما اور دوسری جینیاتی وراثتی بیماریوں کی ایک نسل سے دوسری نسل میں منتقلی کی وجوہات اور تدارک کے

سائنسی طریقہ کار پر روشنی ڈالی. انہوں نے کہاکہ اس سلسلے میں تمام تر سہولیات حکومت پنجاب کی طرف سے پی ٹی جی ڈی کے پلیٹ فارم سے

صوبہ بھر کے تمام اضلاع میں مفت فراہم کی جا رہی ہیں.
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

ڈیرہ غازی خان

ڈیرہ غازی خان میں تجاوزات کرنے والوں کے خلاف گھیرا تنگ کر دیا گیاہے

ڈی ایس پی ٹریفک بخت نصر نے اڈا مالکان سے کہا ہے کہ جو گاڑیاں اڈے کے باہر کھڑی ہوتی

ہیں وہ تجاوزات کے زمرے میں شمار ہوں گی اور ان کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے گی

ڈی ایس پی نے تمام ملازمین کو ہدایت کی کہ وہ اپنی ڈیوٹی ایمانداری سے انجام د یں

اور شہر بھر میں تجاوزات کا باعث بننے والی گاڑیوں کے مالکان کے خلاف بلاامتیاز سخت کارروائی کی جائے.

ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

ڈیرہ غازی خان

ڈیرہ غازی خان اور مظفر گڑھ اضلاع میں 12 ترقیاتی منصوبوں کی مشروط منظوری دے دی گئی ہے جن پر ایک ارب 35 کروڑ 60 لاکھ روپے تخمینہ لگایا گیا ہے۔

ضلع مظفر گڑھ میں صوبائی سالانہ ترقیاتی پروگرام کے تحت پبلک ہیلتھ کی سکیم میں غیر ضروری تاخیر پر متعلقہ ایکسیئن کو شوکاز نوٹس جاری کرنے کے بھی

احکامات جاری کئے گئے کمشنر لیاقت علی چٹھہ نے ڈویژنل ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی کے اجلاس کی صدارت کرتے احکامات جاری کئے۔

کمشنر نے کہا کہ مفاد عامہ کے منصوبوں میں افسران کی عدم دلچسپی برداشت نہیں ہوگی۔

روڈز کے منصوبوں میں سیوریج لائن اور دیگر تنصیبات پہلے مکمل کی جائیں۔

لوکل گورنمنٹ اور پبلک ہیلتھ کی سکیموں کی شناخت کیلئے ٹف ٹائل کے رنگ تبدیل ہوں گے۔

کمشنر نے ضلع ڈیرہ غازی خان میں 41 کروڑ 70 لاکھ روپے سے تین روڈ اور چار کروڑ 31 لاکھ روپے سے پبلک ہیلتھ کے چار منصوبوں اسی طرح ضلع مظفر گڑھ

میں 28 کروڑ 80 لاکھ روپے سے پبلک ہیلتھ کی تین اور 22 کروڑ روپے سے لوکل گورنمنٹ کی دو سکیموں کی مشروط منظوری دی۔

اجلاس میں ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ عبید الرشید،ڈپٹی ڈائریکٹر وسیم اختر جتوئی،اسسٹنٹ ڈائریکٹر محمد عدیل،ایس ایز شیخ اعجاز،وقار شعیب،جواد ملک،ایکسئین امجد خان،

عدنان محمود اور دیگر موجود تھے ڈپٹی کمشنر مظفر گڑھ سید موسیٰ رضا نے ویڈیو لنک کے ذریعے اجلاس میں شرکت کی۔

ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

 پنجاب فوڈ اتھارٹی

پنجاب فوڈ اتھارٹی کی صفائی کے ناقص انتظامات پر کارروائیاں

2 پاپڑفیکٹریوں کے اصلاح تک پروڈکشن یونٹ بند۔۔۔

62لٹرکاربونیٹڈڈرنک،40کلومصالحہ جات،10کلوملاوٹی چائےکی پتی،12کلوانرجائل تلف۔۔۔

پکوان سنٹر،ہوٹل،چکن شاپس،ملک کولیکشن سنٹرز،برگرپوائنٹ،کلچہ ہاوس،کریانہ سٹور سمیت246فوڈ پوائنٹس کی چیکنگ، ناقص خوراک کی تیاری

اور فروخت پر2لاکھ5ہزار500روپے کے جرمانے عائد،194شاپس مالکان کو وارننگ نوٹسز جاری۔۔

ڈی جی خان 17مارچ: ڈائریکٹر جنرل پنجاب فوڈ اتھارٹی رفاقت علی نسوآنہ کی ہدایت پر ڈائریکٹر آپریشنز سائوتھ پنجاب محمد سیف کی زیر نگرانی بہاولپور

اور ڈی جی خان ڈویژن کے مختلف اضلاع میں صحت دشمن عناصر کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔

تفصیلات کے مطابق ڈی جی خان میں
پنجاب فوڈ اتھارٹی کی صفائی کے ناقص انتظامات پر کارروائیاں جاری ہیں۔ڈی جی خان میں بیکری،سوئیٹس اینڈکنفکشنری یونٹ،کریانہ سٹورز کی چیکنگ کے دوران غیرمعیاری اشیاء پائے جانے پر29ہزارروپے کےجرمانے عائد کردیئے گئے۔

اس کے علاوہ مظفرگڑھ میں فوڈسیفٹی ٹیموں نے کریانہ سٹورز اور بیکری شاپ کی چیکنگ کےدوران غیرمعیاری اور ایکسپائرڈ اشیاء پائے جانے

پر27ہزارروپے کے جرمانے عائد کردیئےاورساتھ ہی 12کلوایکسپائرڈانرجائل کو موقع پرتلف کردیاگیا۔اس کے ساتھ ہی راجن پور میں کریانہ سٹور،ہوٹل پر کارروائی کرتے ہوئے14ہزارروپےکاجرمانہ

غیر معیاری اشیاء پائے جانے پر کیا گیااورساتھ ہی 7کلو ایکسپائرڈفوڈپروڈکٹس کو تلف کردیاگیا۔اس کے ساتھ ہی لیہ میں سپرسٹورز ،بیکری سوئیٹس اینڈ کنفکشنری یونٹ اور ہوٹل پر کارروائی کے دوران صفائی کے ناقص انتظامات پائے جانے

پر18ہزار500روپے کا جرمانہ عائدکردیااور62لٹرایکسپائرڈکاربونیٹڈڈرنک،4کلو غیرمعیاری بسکٹ موقع پر تلف کردی گئی۔اسی طرح سے بہاولپور میں پنجاب فوڈ اتھارٹی نے بیکریز،سوئیٹس اینڈکنفکشنری یونٹ،ہوٹل

اور پنسارسٹور پر کارروائی کرتے ہوئے31ہزارروپے کا جرمانہ انتہائی غیر معیاری اشیاء کے استعمال پر کیاگیا۔

مزید تفصیلات کے مطابق بہاولنگر میں پنجاب فوڈ اتھارٹی نے صحت دشمن عناصر کے گرد گھیرا مزید تنگ کرتےہوئےفوڈاتھارٹی قوانین کی خلاف ورزیوں پر 2 پاپڑفیکٹریوں کی اصلاح تک پروڈکشن بندکردی ہے۔کارروائیاں گلاب علی روڈ ماڈل ٹاون

اور ہارون آباد بہاولنگر میں کی گئی۔اس کے بارے میں ڈائریکٹرجنرل پنجاب فوڈاتھارٹی رفاقت علی نسوآنہ کاکہناتھاکہ خوراک میں مضر صحت اجزاء کے استعمال پر سنیکس یونٹ کی پروڈکشن اصلاح تک بند کردی گئی۔نان لیبل فلیورز اور مصنوعی مٹھاس سے پاپڑکی تیاری کی جارہی تھی۔تیار پروڈکٹس،

مصالحہ جات پر لیبلنگ، خام اجزاء کا ریکارڈ واضح نہ کیا گیا۔حشرات کی روک تھام کےلیے خاطرخواہ انتظامات نہ کیے گئے۔پیکنک کےاوپر مینوفیکچرنگ اور ایکسپائری ڈیٹ واضح نہ کی گئی۔

اشیاء خوردونوش میں ملاوٹ ناقابل قبول ہے۔منظور شدہ لیبل اشیاء کی فروخت ممکن ہے۔تمام کاروباروں کو روزانہ کی بنیاد پر چیک کیا جاتا ہے۔

اس کے علاوہ رحیم یار خان میں بھی ہوٹل،بیکری،پنسارسٹور اورکریانہ سٹور کی چیکنگ کرتے ہوئےغیر معیاری اور ناقص انتظامات پر70ہزارروپےجرمانہ عائد کردیا گیا

اور ساتھ ہی 40کلو غیرمعیاری مصالحہ جات،10کلو ملاوٹی چائےکی پتی اور5کلو باسی گوشت کو تلف کردیاگیا۔

پنجاب فوڈاتھارٹی پنجاب بھر میں بلا تفریق کارروائیاں کررہی ہے۔عوام کی صحت سے کھیلنے والوں سے کسی قسم کی کوئی رعایت نہیں کی جائے گی۔

About The Author