نومبر 25, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

ضلع مظفر گڑھ سے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلے

سرائیکی وسیب کے ضلع مظفر گڑھ ،کوٹ ادو، جتوئی اور علی پور سے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلوں پر مبنی خبریں تجزیے اور تبصرے

کوٹ ادو (تحصیل رپورٹر) :

مسلح افراد نے محنت کش کی نوجوان شادی شدہ بیٹی اغواء کر لی ،نقدی طلائی زیورات بھی ساتھ لے گئے ،شراب پی کر غبارہ کرنے والے 4شرابیوں کو اہل علاقہ نے قابو کر لیا ،

خوب چھترول کے بعد پولیس کے حوالے، پولیس نے دونوں مقدمات درج کر لئے، اس بارے تفصیل کے مطابق پہلے واقعہ تھا نہ چو ک سرورشہید اڈہ شبیر اباد میں محمد اقبال کھوکھر کی جواں سالہ بیٹی سونیا بی بی جس کی شادی محمد آصف کے ساتھ ہوئی تھی اپنے والدین کے گھر ملنے کے لیے آئی ہوئی تھی کہ گزشتہ سب سونیا بی بی گھر کے باہر رفع حاجت کے لیے گئی ۔

جہاں پر چھپے اکمل چانڈیہ، ریاض چانڈیہ، مختار چانڈیہ، ایک نامعلوم نے اسے قابو کر لیا اور گن پوائنٹ پر اسے اغوا کر کے لے گئے، جاتے ہوئے اس کے گھر سے 61 ہزار روپے نقدی اور ڈیڑھ تولہ طلائی زیورات بھی ساتھ لے گئے،

تھانہ کوٹ ادو کے علاقہ کیپکو پلیکے قریب شرابی یوسف قریشی، رانا امجد، عمران تیلی اور وقاصتیلی شراب پی کر غل غباڑہ کر رہے تھے کہ اہل علاقہ نے چاروں کو قابو کرکے ان کی خوب چھترول کی ،

بعدازاں 15 پر کال کر دی، پولیس کوٹ ادو نے چاروں شرابیوں کو حراست میں لے کر حوالات میں بند کر دیا، پولیس سرکل کوٹ ادو نے دونوں واقعات کے الگ الگ مقدمات درج کرکے مقدمات کی تفتیش شروع کر دی ہے۔


کوٹ ادو (تحصیل رپورٹر)مسلح افراد نے محنت کش کی نوجوان شادی شدہ بیٹی اغواء کر لی ،نقدی طلائی زیورات بھی ساتھ لے گئے ،شراب پی کر غبارہ کرنے والے 4شرابیوں کو اہل علاقہ نے قابو کر لیا ،خوب چھترول کے بعد پولیس کے حوالے، پولیس نے دونوں مقدمات درج کر لئے، اس بارے تفصیل کے مطابق پہلے واقعہ تھا نہ چو ک سرورشہید اڈہ شبیر اباد میں محمد اقبال کھوکھر کی جواں سالہ بیٹی سونیا بی بی جس کی شادی محمد آصف کے ساتھ ہوئی تھی اپنے والدین کے گھر ملنے کے لیے آئی ہوئی تھی کہ گزشتہ سب سونیا بی بی گھر کے باہر رفع حاجت کے لیے گئی جہاں پر چھپے اکمل چانڈیہ، ریاض چانڈیہ، مختار چانڈیہ، ایک نامعلوم نے اسے قابو کر لیا اور گن پوائنٹ پر اسے اغوا کر کے لے گئے، جاتے ہوئے اس کے گھر سے 61 ہزار روپے نقدی اور ڈیڑھ تولہ طلائی زیورات بھی ساتھ لے گئے، تھانہ کوٹ ادو کے علاقہکیپکو پلیکے قریب شرابی یوسف قریشی، رانا امجد، عمران تیلی اور وقاصتیلی شراب پی کر غل غباڑہ کر رہے تھے کہ اہل علاقہ نے چاروں کو قابو کرکے ان کی خوب چھترول کی ،بعدازاں 15 پر کال کر دی، پولیس کوٹ ادو نے چاروں شرابیوں کو حراست میں لے کر حوالات میں بند کر دیا، پولیس سرکل کوٹ ادو نے دونوں واقعات کے الگ الگ مقدمات درج کرکے مقدمات کی تفتیش شروع کر دی ہے،


کوٹ ادو (تحصیل رپورٹر)ڈپٹی کمشنر علی شہزاد نے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل جام آفتاب ، اسسٹنٹ کمشنر مظفرگڑھ رانا محمد شعیب اور ٹی ایم اے کے افسران کے ہمراہ مظفرگڑھ شہر کا اچانک دورہ کیا اور صفائی و سیوریج کے ناقص انتظامات پر سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ شہر کی سٹرکوں ، گلی محلوں کی صفائی کے نظام کو بہتر بنایا جائے ، روزانہ کی بنیاد پر صفائی کو یقینی بنایا جائے ، جگہ جگہ گندگی کی ڈھیر کو فی الفور ختم کیا جائے ، سیوریج کے نظام کو بہتر بنایا جائے اور اس کی مکمل بحال کی جائے ،

انہوں نے کہا کہ وہ خود روزانہ کی بنیاد پر شام 4بجے مختلف مقامات اور علاقوں کو معائنہ کیا کریں گے اور شہر کی صفائی کی صورتحال کا جائزہ لیا کریں گے ، انہوں نے کہا کہ شہر کی صفائی ستھرائی پر کسی قسم کی سستی و کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی ، ڈپٹی کمشنر نے ٹی ایم اے آفس کا بھی معائنہ کیا اور دستیاب مشینری کا بھی جائزہ لیا،


کوٹ ادو (تحصیل رپورٹر)ملکی معیشت میں شعبہ زراعت ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے ، ملک و قوم کی ترقی کےلئے ضروری ہے کہ ہم شعبہ زراعت پر توجہ دیں اور کسانو ں بالخصوص چھوٹے کاشتکاروں کے مسائل ترجیح بنیادوں پر حل کریں ، یہ بات ڈپٹی کمشنر علی شہزاد نے ضلعی مشاورتی کمیٹی برائے زراعت اور ٹاسک فوری کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی، انہوں نے کہا کہ کمیٹی میں پیش کردہ کسانوں کے مسائل کو فوری حل کیا جائے اور اس کی رپورٹ کمیٹی کو ایک ہفتے میں پیش کی جائے ، انہوں نے کہا کہ آئندہ اجلاس میں متعلقہ محکموں کے ضلعی سربراہان خود شرکت کریں اور کسانوں کے مسائل پر پیش رفت سے آگاہ کریں ، ڈپٹی کمشنر نے میپکو حکام کو ہدایت کی کہ جن کسانوں کے زرعی ٹیوب ویل کے ڈیمانڈ نوٹس جمع ہو چکے ہیں ان کو فوری پر کنکشن فراہم کئے جائیں اگر سامان دستیاب نہیں ہے تو ڈیمانڈ نوٹس جمع نہ کریں ، فیڈرز پر شیڈ ڈاءون کی اطلاع پیشگی دی جائے ، کسانوں کی شکایت پر ڈپٹی کمشنر نے ہدایت کی کہ کھالہ جات اور نہری پانی کی چوری کے خلاف عملی اقدامات کئے جائیں اور قانون کے مطابق کاروائی کی جائے،

انہوں نے مزید کہا کہ کاشتکاروں کو معیاری کھاد، بیج اور معیاری زرعی ادویات کو حکومت کی مقرر کردہ قیمتوں پر دستیابی کو یقینی بنایا جائے ، انہوں نے محکمہ لائیو سٹاک کے افسران کو بھی ہدایت کی کہ جانورں کی ویکسینیش کے عمل کو ہر گاءوں اور موضع میں یقینی بنایا جائے، اجلاس میں ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت محمد یوسف الرحمن نے بتایا کہ حکومت ضلع مظفرگڑھ میں ساڑھے 12ایکڑتک کی رجسٹرڈ کاشتکاروں کو سبسڈی پر گندم کے معیاری بیج کے10ہزار474بیگ فراہم کررہی ہے ، انہوں نے بتایا کہ اب تک ضلع مظفرگڑھ میں ایک لاکھ 6ہزار کاشتکار رجسٹرڈ ہوچکے ہیں ، کمیٹی کی مشاورت سے فیصلہ کیا گیا کہ 4ایکڑتک کی کاشتکاروں کو ایک بیگ جبکہ 5ایکڑ اور اس سے زائد تک کے کاشتکاروں کو2بیگ پہلے آئیں اور پہلے پائیں کی بنیاد پر فراہم کئے جائیں گے ، اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل جام آفتاب، اسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت شوکت علی عابدسمیت محکمہ زراعت کے افسران، کاشتکاروں کے نمائندگان، محکمہ آبپاشی، واپڈا، لائیوسٹاک، فشریز اور متعلقہ محکموں کے افسران نے شرکت کی،


کوٹ ادو (تحصیل رپورٹر)بیٹ قائم والا کی رہائشی مقصود بی بی زوجہ بشیر احمد رند نے پریس کلب میں بتایا کہ وہ ایک غریب خاتون ہے،مقصود بی بی نے بتایا کہ اس کی بیٹی ثمینہ بی بی کی شادی بیٹ قائم والا کے محمد علی رند سے ہوئی ،مقصود بی بی نے الزام عائد کیا کہ 26 جون کے روز اس کی بیٹی ثمینہ بی بی کے گھر اس کے سسرال کے رشتہ دار ریاض حسین رند اور سلیم رند مسلح آتشیں اسلحہ اس کی بیٹی ثمینہ کے گھر چادر اور چاردیواری کا تقدس پامال کرتے ہوئے داخل ہوگئے اور اس کی بیٹی پر تشدد کیا تھا اور اسے بالوں سے پکڑ کر گھسیٹتے رہے تھے جس سے اس کے کپڑے پھٹ گئے تھے، پولیس دائرہ دین پناہ ثمینہ بی بی کی مدعیت میں مقدمہ نمبر 473;47;19 زیر دفعہ 354 درج کیا تھا، مقصود بی بی نے الزام عائد کیا کہ پولیس نے ایک تو مقدمہ میں دفعات پوری نہ لگائیں جبکہ پولیس نے اس کے مقدمہ کے ملزم بھی تاحال گرفتار نہ کئے، اس حوالے سے اس نے ریجنل پولیس آفیسر ڈیرہ غازی خان کو بھی ملزم گرفتار نہ کرنے اور چادر اور چار دیواری کا تقدس پامال کرنے کے دفعات 506بی اور 452 ا شامل کرنے کے لیے درخواستیں دیں ،بار بار اسے مختلف دفتروں ، آر پی او آفس، ڈی ایس پی آفس، ایس ڈی پی او آفس اور تھانہ دائرہ دین پناہ میں کئی بار بلایا گیا وہ غربت اور ضعیف العمری کے بعث بھاری کرائے بھر کر ان دفتروں کے چکر لگاتی رہی مگر انکوائری میں انہیں کہیں بھی انصاف نہیں ملا اور نہ ہی اس کے مقدمہ میں مزید دفعات ایزاد کیے گئے، مقصود بی بی نے وزیراعلی پنجاب سردار عثمان خان بزدار، آئی جی پنجاب، آر پی او ڈیرہ غازی خان، ڈی پی اومظفرگڑھ، ایس ڈی پی او کوٹ ادو سے مطالبہ کیا کہ اس کی بیٹی ثمینہ بی بی کی مدعیت میں درج کئے گئے مقدمے میں مزید دفعات لگا کر ملزمان کو گرفتار کیا جائے بصورت دیگر وہ اپنی بیٹی ثمینہ ہ بی بی کے ہمراہ خودسوزی کرنے پر مجبور ہوجائے گی


کوٹ ادو (تحصیل رپورٹر) سرائیکی کے معروف شاعر منظور سیال کی کتاب ;مندری; کی تقریب رونمائی آل پاکستان ےادگار مشاعرہ میں تبدیل،شاکر شجاع آبادی،اصغر گورمانی نے خوب پذیرائی حاصل کی،میانوالی سے آئے معروف شاعر وگیت نگارمظہر نیازی نے ترنم کے ساتھکلام سنا کر محفل لوٹ لی،ممبر صوبائی اسمبلی نیاز خان گشکوری سمیت مختلف سیاسی وسماجی شخصیات کی خصوصی شرکت،رات8بجے شروع ہونے والی تقریب صبح4بجے اختتام پذیر ہوئی،اس بارے تفصیل کے مطابق سیاسی و سماجی رہنما ڈاکٹر عمر فاروق بلوچ کی زیرسرپرستی منعقد ہونے والی سرائیکی کے معروف شاعر منظور سیال کی کتاب ;مندری کی تقریب رونمائی آل پاکستان ےادگار مشاعرہ میں تبدیل ہو گئی،مشاعرہ میں ملک بھر سے نامور شعراء کرام نے شرکت کی ،تقریب کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا جس کی سعادت قاری بلال خورشیدی نے حاصل کی اور نعت شریف کی سعادت حاصل کرنے کا قرعہ قاری حنیف باروی کے نام نکلا جبکہ نظامت کے فراءض جگ مشہور شاعر شاکر مہروی مرحوم کے صاحبزادے معروف شاعر عمران شاکر مہروی نے ادا کیے،

مشاعرہ کی صدارت سید ساجد بخاری نے کی جبکہ سرائیکی کے نامور اور شاعرِ اعظم کا خطاب پانے والے عظیم شاعر شاکر شجاعبادی تقریب میں خصوصی طور پر شرکت کی،تقریب میں نامور شعراء خادم حسین مخفی بہاولپور، بشیر غمخوارتونسہ، مظہر نیازی میانوالی، اصغر گورمانی، پروفیسر شبیر ناز، مشتاق سبقت، صادق حسین صادق، مختیار مخلص، شبیر شرر، شیراز غفور، نسیم بخاری، ارشم نیازی، ملک امتیاز ساغر، سلیم اقبال اسلام آباد، طاہر بلوچ اسلام آباد، مختیار مونس جھوکوی، سلیم عاقل، کریم بخش واجب، فیاض قاسی، اجمل گاڈی، خالد جاوید، شہزاد شہزل، جاوید باقی، ملک عبید بھٹہ، ارشد مہاروی، صابر لنگاہ، ضیا انجان لیہ، اشرف مشکور، نواب مضطر، سلطان محمود سلطان، شوکت عاجز، اسدرحیم، آفتاب آویڑہ، ڈاکٹر منظور انگڑا، عبداللہ آسی، حنیف کامل، عمران فرحت، ارشد اجمل اور دیگر شعراء نے شرکت کی، مشاعرہ میں ملک کے کونے کونے سے سینکڑوں افراد نے بطور سامع شرکت کی جبکہ مشاعرہ میں شعراء کے علاوہ متعدد سیاسی رہنما شریک ہوئے جن میں تحریک انصاف ایم پی اے سردارنیاز حسین گشکوری، سابق صوبائی وزیر ملک عبدالرحمٰن کھر، رہنما تحریکِ انصاف چوہدری رءوف الرحمان، شاہانہ عباس شانی، رانا الطاف نائب صدر پنجاب ٹیچرز یونین، ظفر عالم انصاری، ملک منیر پپا، ابراہیم سہو، اسلم سیال، ریاض حسین سیال، شاہ زیب سیال، عدنان منظورسیال، محمد شان، خاور عباس نے بھی بطور مہمان خصوصی شرکت کی، مشاعرہ رات 8 بجے شروع ہوا ا اور رات 11 بجے کتاب مندری کی تقریب رونمائی ہوئی اور تمام شعراء کرام مہمانانِ گرامی اور پنڈال میں موجود جم غفیر نے کھڑے ہوکر تالیوں کی گونج میں کتاب’’ مندری‘‘ کے خالق منظور سیال کو اس کے پہلے سرائیکی شعری مجموعہ چھپنے پر مبارکباد دی ،11بجے مشاعرہ کا آغاز ہوا جس میں تمام شعراء کرام نے اپنا کلام سنا کر خوب داد وصول کی

مشاعرے میں میانوالی سے آئے معروف شاعر وگیت نگار مظہر نیازی نے ترنم کے ساتھ کلام سنا کر خوب داد وصول کی، آخر میں عظیم شاعر شاکر شجاعبادی رات کے 4 بجے تک بھی عوام کا جم غفیر میں موجود رہے اور اپنا نیا کلام سنا کر لوگوں کو رلا دیا،اس موقع پر سامعین کا کہنا تھا کہ یہ تقریب سنانواں کی تاریخ کا سب سے بڑی تقریب اورمشاعرہ تھا،اس غم زدہ ماحول میں اس طرح کی تقریبات عوام کیلئے آکسیجن کا کام کرتی ہے اور اس طرح کی تقریبات کا اہتمام ماہانہ طور پر ہونا چاہیے، آخر میں تقریب کے آرگنائزر منظور سیال نے آنے والے تمام شعراء کرام، شرکاء اور معزز مہمانوں کے ساتھ ساتھ پنجاب پولیس تھانہ سنانواں جنہوں نے بہترین سکیورٹی فراہم کرکے مشاعرہ کو کامیاب بنایا کا شکریہ ادا کیا۔


کوٹ ادو (تحصیل رپورٹر)8نومبر کو بلاول بھٹو زرداری کا مظفر گڑھ جلسہ نئی تاریخ رقم کرے گا، یہ جلسہ تاریخ ساز اور صوبہ کے قیام میں اہم سنگ میل ثابت ہوگا،کارکن بھرپور انداز سے اپنے لیڈر کا استقبال کریں گے، کوٹ ادو سے بڑا قافلہ غلا م یٰسین گوگانی کی قیادت میں جلسہ میں شرکت کرے گا،تیاریاں مکمل کر لی گئیں ،ظالمانہ مہنگائیکے خلاف خطہ کے عوام چیئرمین بلاول بلاول بھٹو زرداری کا بے چینی سے انتظار کر رہے ہیں ،ان خیالات کا اظہار پاکستان پیپلز پارٹی جنوبی پنجاب کی جنرل سیکرٹری نتاشہ دولتانہ ڈی جی خان ڈویژن کے ڈپٹی جنرل سیکرٹری غلام یاسین خان گوگانی نے اپنے مشترکہ بیان میں کیا،انہوں نے کہا کہ موجودہ حکمران عوام کے مسائل حل کرنے میں مکمل طور پر ناکام ہو چکے ہیں ، جھوٹے وعدے کرنے والی پی ٹی آئی کی حکومت نے مہنگائی کے سوا عوام کوکچھ نہیں دیا،حکومتی ناقص پالیسیوں کی وجہ سے ہر شخص پریشانی میں مبتلا ہے، عوام سے کئے گئے وعدے پورے نہیں کیے جا رہے صرف طفل تسلیوں سے کام لیا جا رہا ہے

،انہوں نے کہا کہ کل8نومبر کو بلاول بھٹو زرداری کا مظفر گڑھ جلسہ نئی تاریخ رقم کرے گا، یہ جلسہ تاریخ ساز اور صوبہ کے قیام میں اہم سنگ میل ثابت ہوگا،جنوبی پنجاب کے عوام روز بروز بڑھتی ہوئی مہنگائی،بے روز گاری،تعلیم کی عدم دستیابی اور صحت کے اداروں میں پیداہونے والا فقدان کے پیش نظر خطہ کے غریب عوام،مزدور، کسان صحت اور تعلیمی اداروں کی ظالمانہ نجکاری کے خلاف خطہ کے عوام چیئرمین بلاول بلاول بھٹو زرداری کا بے چینی سے انتظار کر رہے ہیں ،انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی برسراقتدار آکر عوام کے مسائل حل کرے گی، نوجوانوں کو روزگار اور غریبوں کو مہنگائی سے نجات دلائے گی، پاکستان پیپلز پارٹی پسے ہوئے طبقات کے حقوق کی بازیابی کے لیے اپنی اصولی جدوجہد جاری رکھے ہوئے ہے، نا اہل حکمرانوں کے دن گنے جاچکے ہیں ، آنے والا دور پاکستان پیپلزپارٹی کاہے، بلاول بھٹو زرداری عوام کی امید ہے، انہوں نے اس موقع پر سابق کونسلر و انجمن تاجران کے صدر رانا عبدالعزیزکی پاکستان پیپلزپارٹی میں شمولیت کا خیر مقدم کرتے ہوئے انہیں مبارکباد بھی پیش کی۔


کوٹ ادو (تحصیل رپورٹر)اسسٹنٹ کمشنرکوٹ ادو ڈاکٹر فیاض علی جٹالہ نے کہا ہے کہ صفائی نصف ایمان ہے شہروں اور گاؤں کی سطح پر راستے صاف رکھنا ہم سب کا فرض ہے، شہر بھر میں صفائی کی صورت حال پہلے سے بہت بہتر ہے تاہم روزانہ کی بنیاد پرصورتحال کا جائزہ لیکر ذمہ داران کا تعین کیا جا رہا ہے،ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز علی الصبح کوٹ ادو شہر کے مختلف وارڈوں میں صفائی کا نظام چیک کرتے ہوئے اچانک دورہ کے دوران کیا،انہوں نے کہا کہ شہر بھر میں صفائی کی صورت حال پہلے سے بہت بہتر ہے تاہم روزانہ کی بنیاد پرصورتحال کا جائزہ لیکر ذمہ داران کا تعین کیا جا رہا ہے،انہوں نے کہا کہ مستقل بنیادوں پر صفائی ستھرائی کے نظام کو یقینی بنانے کیلئے لاءحہ عمل بنایا جا رہا ہے،صفائی کے معیار پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا اور پہلے سے موجود صفائی کے نظام کو مزید بہتر بنانے کیلئے بلا تاخیر اقدامات اٹھائے جارہے ہیں ،صفائی مہم کی کامیابی کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے ،

اس موقع پر انہوں نے مختلف وارڈوں میں صفائی اور نالےوں کی صفائی اپنی نگرانی میں کراتے ہوئے کہا کہ نکاسی آب کی لائنوں ، گٹرز اور نالیوں کی صفائی بھی روزانہ کی جائے تاکہ لائنوں میں کوئی رکاوٹ پیدا نہ ہو اور سیوریج کے پانی سے سڑکوں ، گلیوں ، راستوں اور بازاروں میں گندگی نہ ہو،اس موقع پر انہوں نے جی ٹی روڈ سمیت مختلف وارڈوں اور محلوں میں صفائی کا معائنہ بھی کیا،اس موقع پر انہو ں نے عملہ صفائی کو تنبیہ کی کہ وہ اپنی حاضری سو فیصد یقینی بنائیں ،انہوں نے مزید کہا کہ وہ روزانہ کی بنےاد پر شہر کے تمام وارڈوں میں اچانک چھاپے مارتے رہیں گے اور کوتاہی میں ملوث اہلکاروں کے خلاف کاروائی عمل میں لائی جائے گی،اس موقع پر انہوں نے عملہصفائی کے مسائل بھی سنے

About The Author