نومبر 15, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

کُھوہ اور کُھوئیاں ||گلزار احمد

ڈیرہ اسماعیل خان کیا پورے ملک میں سرسوں پھوٹ رہی ہے۔کسی نے کہا تھا جب سرسوں کے پھول مہکیں ۔۔ایسی رُت میں تم میرا انتظار کرنا۔ تو جناب سرسوں کے پھول مہک چکے انتظار کی گھڑیاں ختم ہوئیں اج پگھنڑ دی پہلی تاریخ ہے ۔ بس غالب کی طرح ہم بہار دیکھ رہے ہیں۔

گلزاراحمد

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ہمارے سامنے کی بات ہے ڈیرہ اسماعیل خان میں جب نلکہ یا handpump ٹکنالوجی نہیں آئ تھی تو صاف اور تازہ پانی
حاصل کرنے کے لیے کھوہ یعنی کنویں موجود تھے جن میں بیل جوت کر لوٹوں کے ذریعے پانی کھینچتے جو پینے اور آبپاشی کے لیے استعمال ہوتا۔کنوٶں سے اکثر عورتیں گھڑوں میں پانی بھر کےگھر لے جاتیں۔ البتہ کھوئ دراصل اکثر گھروں میں چھوٹے کنویں
کی شکل کھودی جاتی اور ایک ڈول کے ذریعے پانی نکالا جاتا۔ اس وقت کنواں یا کھوئ کھودنا بہت خطرناک کام تھا کیونکہ گہرائ میں بعض اوقات اس کی اردگرد کی دیوار گر جاتی اور مزدور مٹی میں دب کر جان گنوا بیٹھتے۔ پھر رسی اور ڈول سے پانی نکالنے کا بھی ایک طریقہ تھا جو آپ اس وڈیو میں دیکھ کر جان سکتے ہیں۔

جب سرسوں کے پھول مہکیں ۔۔

ڈیرہ اسماعیل خان کیا پورے ملک میں سرسوں پھوٹ رہی ہے۔کسی نے کہا تھا جب سرسوں کے پھول مہکیں ۔۔ایسی رُت میں تم میرا انتظار کرنا۔ تو جناب سرسوں کے پھول مہک چکے انتظار کی گھڑیاں ختم ہوئیں اج پگھنڑ دی پہلی تاریخ ہے ۔ بس غالب کی طرح ہم بہار دیکھ رہے ہیں۔؎
اُگ رہا ھے در و دیوار سے سبزہ غالب ۔۔۔
ہم بیاباں میں ہیں اور گھر میں بہار آئ ھے۔

الیکشن ۔ ہوائ فائرنگ اور سائلینسر۔

آج ڈیرہ اسماعیل خان سمیت صوبہ خیبر پختونخوا میں بلدیاتی الیکشن اب سے تھوڑی دیر پہلے 5 بجے ختم ہو گیے اور گنتی شروع ہو چکی ہے۔ جوں جوں گنتی کا رزلٹ آے گا ہم ہوائ فائرنگ شروع کر دینگے چاہے گولی جس کو لگے ہم نے خوشی منانی ہے۔دسمبر میں ایک کونسلر جو پشاور کے ایک حلقے سےجیت چکا تھا اپنی فائرنگ سے ہلاک ہو گیا۔ کرکٹ جیتنے پر فائرنگ سے بندے مروا چکے مگر عقل نہ آئ ۔آج ابھی شھر کی سڑکوں پر منچلے نوجوان موٹر سائکل کے سیلنسر کھول کر کانوں کے پردے پھاڑتے جشن منانے نکل پڑے ہیں۔
یار کشمیر فتح نہیں ہوا کچھ عقل کے ناخن لو ۔جو جیت گیا وہ سجدے میں جا کر اللہ کا شکر ادا کرے جو ہار گیا وہ جیتنے والے کے گھر جا کر مبارکباد دے آۓ۔ہم نے اکٹھے امن کے ساتھ رہنا ہے اور مل جلکر ملک کی تعمیر کرنی ہے۔

About The Author