اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے لئے مقامی حکومتوں کے نئے نظام میں میئر کا انتخاب براہ راست الیکشن کے ذریعے کیا جائے گا۔ دارالحکومت کے ترقیاتی منصوبوں اور روزمرہ کے معاملات کی ذمہ داری میئر کو سونپے جانے کی تجویز سامنے آئی ہے ۔
یہ تجویز آج وزیرِ اعظم عمران خان کی زیر صدارت اجلاس میں وفاقی دارالحکومت کے نئے مقامی حکومت کے مجوزہ نظام پر بریفنگ میں دی گئی ہے ۔
وزیرِ اعظم کو اسلام آباد کیلئے تجویز کردہ نئے لوکل گورنمنٹ نظام کے خد وخال پر بریفنگ دی گئی ۔
وزیراعظم کو آگاہ کیا گیاہے کہ وفاقی دارالحکومت کے لئے تجویز کردہ مقامی حکومت کے نئے نظام کا مقصد میئر کی سربراہی میں عوام کے منتخب کردہ نمائندوں کو مکمل طور پر بااختیار بنا کر ایک ایسا نظام رائج کرنا ہے جو وفاقی دارالحکومت کی تعمیر و ترقی اور عوام کے مسائل کے حل کو یقینی بنا سکے۔
اجلاس کے شرکاء کو بتایا گیا کہ نئے نظام میں میئر کا انتخاب براہ راست الیکشن کے ذریعے کیا جائے گا۔ دارالحکومت کے ترقیاتی منصوبوں اور روزمرہ کے معاملات کی ذمہ داری میئر کو سونپی جائے گی۔
وزیرِ اعظم نے وفاقی دارالحکومت کے لئے مقامی حکومت کے نئے نظام کے حوالے سے تجاویز کو سراہا۔
وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ پی ٹی آئی حکومت کی جانب سے متعارف کرایا جانے والا مقامی حکومتوں کا نیا نظام عوام کو بااختیار بنانے میں انقلاب برپا کرے گا۔
انہوں نے کہا کہ مقامی حکومتوں کے نئے نظام کا مقصد اختیارات کولوکل سطح پر منتقل کرنا ہے تاکہ تعمیر و ترقی اور مسائل کا حل مقامی طور پر ممکن بنایا جا سکے۔
اجلاس میں وزیرِ تعلیم شفقت محمود، وزیرِ اعظم کے مشیر برائے اسٹیبلشمنٹ محمد شہزاد ارباب، معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفراللہ مرزا، معاون خصوصی علی نواز اعوان، ایم این اے اسد عمر، ایم این اے راجہ خرم نواز و دیگر شریک ہوئے۔
اے وی پڑھو
قومی اسمبلی دا تاریخی سیشن ،،26ویں آئینی ترمیم منظور
نیشنل پریس کلب کے انتخابات، جرنلسٹ پینل نے میدان مارلیا، اظہر جتوئی صدر منتخب
ملتان یونین آف جرنلسٹس کے سالانہ انتخابات میں "پروفیشنل جرنلسٹس گروپ” نے میدان مار لیا،