گلزاراحمد
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
تحریک پاکستان میں ڈیرہ کے بازار میں اونٹ سواروں کا تاریخی جلوس۔
23 مارچ 1940ء کو لاھور میں قرار داد پاکستان منظور ہوئ توکانگرس نے اس کے خلاف خوب پرپیگنڈہ شروع کیا۔اس کا جواب دینے کے لیے قائداعظم محمد علی جناح نے نواب بہادر یار جنگ کو اس وقت کے صوبہ سرحد بھیجا اور وہ ڈیرہ بھی آئے ۔
ڈیرہ میں نواب بہادر یار کا بےمثال
استقبال کیا گیا۔ان کے جلوس میں تیس اونٹ بمع عربی لباس میں ملبوس سواروں کے اور ان کے پیچھے پچاس گھوڑسوار ان کے بعد سائیکل سوار اور آخر میں ترانہ پارٹی اور عوام چل رہے تھے۔جلوس کا ایک سرا توپانوالہ گیٹ اور دوسرا جوگیانوالی گلی میں پہنچ گیا تھا۔بازار کوخوبصورتی سے سجایا گیا تھا اور نوب بہادر یار کی موٹر پر گلاب کے پھولوں اور عطر کا چھڑکاو کیا گیا۔بعد میں میدان حافظ جمال پر بڑا جلسہ ہوا تھا۔
کہا جاتا ہے ڈیرہ کی تاریخ میں ایسا جلوس پھر کبھی دیکھنے میں نہیں آیا۔
ریفرنس ڈیرہ کی کہانی ص67 مولاداد بلوچ۔
۔
اے وی پڑھو
اشولال: دل سے نکل کر دلوں میں بسنے کا ملکہ رکھنے والی شاعری کے خالق
ملتان کا بازارِ حسن: ایک بھولا بسرا منظر نامہ||سجاد جہانیہ
اسلم انصاری :ہک ہمہ دان عالم تے شاعر||رانا محبوب اختر