نومبر 25, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

وزارت صحت نے قومی مثبت تناسب کے اعداد و شمار جاری کر دیے

کورونا مثبت کیسز کی شرح صفر اشاریہ 8 فیصد سے صفر اشاریہ 6 فیصد کے درمیان رہی۔

وزارت صحت نے قومی مثبت تناسب کے اعداد و شمار جاری کر دیے۔

ملک بھر میں 06 دسمبر سے 12 دسمبر تک کورونا مثبت کیسز کی شرح صفر اشاریہ 8 فیصد سے صفر اشاریہ 6 فیصد کے درمیان رہی۔

اسلام آباد سمیت صوبائی دارالحکومتوں میں کورونا مثبت کیسز کی شرح کے اعدادوشمار بھی بتا دیے۔

ملک بھر میں 3 فیصد وینٹیلیٹر کورونا مریضوں کے زیر استعمال ہیں۔

وزارت صحت کے مطابق اسلام آباد میں کورونا مثبت کیسز کی شرح صفر اشاریہ 35 فیصد ہے۔

پشاور میں شرح 2 اشاریہ 17 فیصد ہے۔ کراچی میں شرح 1 اشاریہ 11 فیصد ہے۔

لاہور شرح صفر اشاریہ 93 فیصد ہے اور کوئٹہ میں کورونا مثبت کیسز کی شرح صفر رہی۔

About The Author