دسمبر 23, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

ڈیرہ غازی خان کی خبریں

ڈیرہ غازی خان سےنامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلوں پر مبنی خبریں ،تبصرے اور تجزیے۔

غازی یونیورسٹی ڈیرہ غازی خان کے ساتویں سنڈیکیٹ اجلاس کا کامیاب انعقاد۔

غازی یونیورسٹی ڈیرہ خان میں وائس چانسلر پروفیسرڈاکٹر محمد طفیل غازی (تمغہ امتیاز) کی زیر صدارت غازی یونیورسٹی ڈیرہ غازی کی سینڈیکیٹ کاساتواں اجلاس

کامیابی کے ساتھ منعقد ہوا۔اس اجلاس میں ہائیر ایجوکیشن کمیشن کے نمائندہ کے طور پر وائس چانسلر خواتین یونیورسٹی ملتان پروفیسر ڈاکٹر عظمیٰ قریشی، چیئر پرسن بورڈ آف انٹر میڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن ڈاکٹر کشور ناہید رانا صاحبہ

ہائیر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کی طرف سے ایڈشنل سیکرٹری منظر علی جاوید، فنانس ڈیپارٹمنٹ کی طرف سے اکرام اللہ خان ڈویژنل لوکل فنڈ آڈٹ، لاء ڈیپارٹمنٹ سے اسسٹنٹ ڈائریکٹر شاہد امتیاز، پروفیسر ڈاکٹر حیات محمد اعوان،

پروفیسرڈاکٹر عبدالقادر بزدار اورمسز شاہدہ آفتاب شریک ہوئے۔جبکہ سیکرٹری کے فرائض رجسٹراریونیورسٹی ڈاکٹر اللہ بخش گلشن نے سر انجام دیئے۔ وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد طفیل غازی(تمغہ امتیاز) نے اجلاس کے آغاز میں

تمام ممبران کاتشریف آوری پر شکریہ ادا کیا۔اجلاس کے باقاعدہ آغاز سے پہلے تمام حاضرین کو گذشتہ تین سال کے دوران یونیورسٹی میں ہونے والی مثبت تبدیلیوں، ترقیاتی منصوبہ جات اور تدریسی و انتظامی امور میں بہتری اور وائس چانسلر صاحب کے دور

میں ہونے والی کامیابیوں کے بار ے ایک مختصر لیکن جامع ویڈیو دکھائی۔ علاوہ ازیں، یونیورسٹی کو در پیش مسائل اور مستقبل کے لائحہ عمل سے تفصیلاً آگاہ کیا۔ہاؤس نے قلیل مدت میں یونیورسٹی کے ہر شعبے میں جامع منصوبہ بندی کے تحت ہونے والی

بہتری کو سراہتے ہوئے جنوبی پنجاب کی اس نوزائیدہ یونیورسٹی کی ترقی کی جانب اہم پیش رفت قرار دیا۔اس اجلاس میں سنڈیکیٹ کی سابقہ میٹنگ کی کاروائی کو منظور کیا گیا۔علاوہ ازیں گذشتہ سلیکشن بورڈ ز کی میٹنگز کے فیصلوں کی توثیق بھی کی گئی۔

یونیورسٹی میں رجسٹرڈ گریجوایٹس کے قوانین منظور ہوئے۔ یونیورسٹی ٹرانسپورٹ کے اصول و ضوابط مقرر کیے گئے۔

یونیورسٹی کے اساتذہ و سٹاف کی فلاح کے لیے پنشن، گروپ انشورنس اور جی پی فنڈ کے قوانین منظور کیے گئے۔

یونیورسٹی کی سالانہ رپورٹ برائے سال 2019-20 اور ویژن 2030 ڈاکومنٹ بھی ممبران کے سامنے رکھے گئے جن کی بہت پذیرائی کی گئی اور ان کی اشاعت کی منظوری دی گئی۔

اساتذہ کے تحقیقی کام کی حفاظت کے لیے Intellectual Property Rights منظور ہوئے۔

غازی یونیورسٹی کے چیمبر آف کامرس اور پنجاب یونیورسٹی کے ساتھ باہمی اشتراک کے معاہدے پیش کیے گئے۔ یونیورسٹی کے لیگل ایڈوائزر کی پوسٹ کی منظوری بھی ہوئی۔

آخر میں ہاؤس نے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد طفیل غازی (تمغہ امتیاز) کی قائدانہ صلاحیتوں، پروفیشنل کمانڈ اور ویژن کی تعریف کی اور اپنے تمام تر تعاون کا یقین دلایا۔ تمام ممبران نے وائس چانسلر صاحب کے علاقے کے لیے تعلیمی خدمات کے جذبے کو سراہا۔

انہوں کہا کہ وائس چانسلر صاحب نے اپنی تمام تر صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے یونیورسٹی کو انتہائی کم مدت میں ترقی کی راہ پر گامزن کر دیا ہے۔

ڈیرہ غازی خان جیسے پسماندہ علاقے میں غازی یونیورسٹی کو پاکستان کی باقی یونیورسیٹیوں کے ساتھ ایک ممتاز مقام دلانے کا سہرہ پروفیسر ڈاکٹر محمد طفیل غازی کو ہی جاتا ہے۔

امید ہے غازی یونیورسٹی اب بہت جلد پاکستان کی جامعات میں ایک نمایاں مقام حاصل کر لے گی۔آخر میں سنڈیکیٹ ممبران نے پروفیسر ڈاکٹر محمد طفیل غازی (تمغہ امتیاز) کی اس یونیورسٹی کو قلیل مدت میں ترقی کی بلندیوں تک پہنچانے کے سلسلے میں

ان کی انتھک محنتوں کو سراہتے ہوئے یہ تجویز کیا کہ حکومت وقت پروفیسر ڈاکٹر محمد طفیل غازی (تمغہ امتیاز) کو اعلیٰ تعلیم کے میدان میں خدمات کے عوض سول ایوارڈ ” ستارہ امتیاز ” سے نوازے۔

ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

 پنجاب فوڈ اتھارٹی

پنجاب فوڈ اتھارٹی کا نمک گرینڈنگ یونٹس کیخلاف مہم کا آغاز۔۔۔

194سالٹ گرینڈنگ پوائنٹس کی چیکنگ، ناقص خوراک کی تیاری اور فروخت پر 1 لاکھ1ہزارروپے کے جرمانے عائد،137شاپس مالکان کو وارننگ نوٹسز جاری۔۔

ڈی جی خان 2دسمبر:

ڈائریکٹر جنرل پنجاب فوڈ اتھارٹی رفاقت علی نسوآنہ کی ہدایت پر ڈائریکٹر آپریشنز سائوتھ پنجاب محمد سیف کی زیر نگرانی ڈی جی خان اور بہاولپورڈویژن کے مختلف اضلاع میں صحت دشمن عناصر کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔

تفصیلات کے مطابق ڈی جی خان ڈویژن میں غیر معیاری اشیاء پائے جانے پر بیکری اور سالٹ گرینڈنگ یونٹس سمیت مختلف فوڈ پوائنٹس کو 25ہزار روپے جرمانہ عائد کردیا گیا۔

اس کے ساتھ لیہ میں بھی نمک گینڈنگ یونٹس کو صفائی کے انتظامات کو ملحوظ خاطر نہ رکھنے پر 11ہزار روپے کا جرمانہ عائد کردیا گیا۔

اس کے علاوہ بہاولپور ڈویژن میں پنجاب فوڈ اتھارٹی نےغیر معیاری خوراک فروخت کرنے والےفوڈ پوائنٹس کی چیکنگ کرتے ہوئےفوڈ اتھارٹی قوانین کی خلاف ورزیوں پر بھاری جرمانے عائد کردئیے۔

مزید تفصیلات کے مطابق بہاولپور میں پنجاب فوڈ اتھارٹی نے پتیسہ یونٹ اور حلیم شاپ کو ناقص انتظامات پر 5 ہزار روپے کا جرمانہ کردیا۔اس کے علاوہ رحیم یار خان میں ہوٹل اور ملک شاپس کو غیر معیاری خوراک استعمال کرنے پر 21ہزار روپے جرمانہ عائد کردیا

گیااور 90 لٹر مضر صحت دودھ تلف کردیا۔ اسی طرح سےبہاولنگر میں نمک گرینڈنگ یونٹس میں نمک غیر معیاری پائے جانے پر19ہزار روپے جرمانہ عائد کردیاگیا۔

ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

ڈیرہ غازیخان

وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار کی ہدایت پر صوبائی وزیر لٹریسی و نان فارمل بیسک ایجوکیشن راجہ راشد حفیظ نے ٹیم کے ہمراہ تحصیل کوہ سلیمان کے سرحدی پسماندہ علاقے ازغانی بن کا دورہ کیا اور محکمہ کی طرف سے

تعمیر بوائز و گرلز پرائمری سکول کی عمارتوں کا افتتاح کیا اور بچوں میں نصابی کتب اور بیگز تقسیم کئے۔صوبائی وزیر لٹریسی نے زیر تعلیم بچوں سے نصابی سوالات کئے۔انہوں نے قبائلی عمائدین سے بھی ملاقاتیں کیں۔

بارتھی،ازغانی بن اور دیگر علاقوں کے قبائلی عمائدین نے پہلی مرتبہ وزیر اور افسران کی ٹیم کودشوار گزار پہاڑی راستہ عبور کرکے اپنے درمیان دیکھ کر خوشی کا اظہار کیا۔صوبائی سیکرٹری لٹریسی سمیرا صمد،ایڈیشنل سیکرٹری بشیر احمد گورایا بھی ہمراہ تھے۔

ڈی او لٹریسی ڈیرہ غازی خان یونس علی نے صوبائی وزیر کو بریفنگ دی۔کوہ سلیمان کے لٹریسی سپر وائزرز مختیار حسین،گلباز احمد اور قبائلی عمائدین اس موقع پر موجود

تھے۔صوبائی وزیر لٹریسی راجہ راشد حفیظ نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کی ہدایت پر محکمہ نے پہلی مرتبہ لٹریسی سکولوں کیلئے پائلٹ

پراجیکٹ کے تحت عمارتیں تعمیر کرائیں۔کامیابی پر دائرہ کارصوبہ کے دیگر سکولوں تک بڑھایا جائیگا۔انہوں نے کہا کہ لٹریسی سکول پہلے کمیونٹی کے گھروں میں قائم کئے جاتے تھے۔

صوبائی وزیر لٹریسی راجہ راشد حفیظ نے اعلان کیا کہ ہر بستی میں سکول قائم کریں گے۔صوبائی وزیر نے کہا کہ حکومت پنجاب غیر رسمی تعلیم کو بھی فوکس کررہی ہے جس میں پسماندہ علاقوں کو ترجیح دی جارہی ہے

وسائل سے محروم افراد کو بنیادی تعلیم دی جائے گی۔شرح خواندگی بہتر کرنے کیلئے ہرممکن اقدامات کئے جائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ جنوبی پنجاب میں شرح خواندگی کم اور غربت زیادہ ہے اس لئے حکومت نے محکمہ لٹریسی کا 48 فیصد بجٹ جنوبی پنجاب کو دیا ہے۔جنوبی پنجاب میں محکمہ لٹریسی کے 14 ہزار کے قریب تعلیمی ادارے قائم ہیں

جہاں ہر عمر کے چار لاکھ سے زائد افراد زیر تعلیم ہیں،صوبائی وزیر کو ڈسٹرکٹ آفیسر لٹریسی یونسی علی نے بتایا کہ تحصیل کوہ سلیمان میں 60 بوائز و گرلز لٹریسی سکول فعال ہیں اور پانچ سکولوں کی اپنی عمارتیں ہیں۔

مجموعی طور پر ضلع میں محکمہ لٹریسی کے 419 تعلیمی ادارے کام کررہے ہیں وزیر لٹریسی و نان فارمل بیسک ایجوکیشن پنجاب راجہ راشد حفیظ نے ازغانی بن اور نواحی علاقوں میں دو نئے بوائز و گرلز پرائمری سکولوں کا باقاعدہ افتتاح کر دیا۔

انہوں نے بچوں میں نصابی کتب اور بیگز تقسیم کئے۔صوبائی وزیر لٹریسی نے قبائلی عمائدین سے بھی ملاقاتیں کیں صوبائی وزیر لٹریسی راجہ راشد حفیظ نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ قبائلی مہمان نواز ہیں۔یہاں آکر خوشی ہوئی اور سفر کی تھکان دور ہوگئی۔

صوبائی وزیر راجہ راشد حفیظ نے کہا کہ وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کی ہدایت پرحکومت پنجاب غیر رسمی تعلیم کو بھی فوکس کررہی ہے

جس میں پسماندہ علاقوں کو ترجیح دی جارہی ہے وسائل سے محروم افراد کو بنیادی تعلیم دی جائے گی۔شرح خواندگی بہتر کرنے کیلئے ہرممکن اقدامات کئے جائیں گے۔

ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

ڈیرہ غازیخان

کمشنر ڈیرہ غازی خان ذیشان جاوید کی زیر صدارت خدمت آپ کی دہلیز پر، ریونیو،ڈیجیٹل گرداوری،سموگ اور پرائس کنٹرول بارے جائزہ اجلاس کمیٹی روم میں منعقد ہوا۔اجلاس میں ایڈیشنل کمشنر خالد منظور، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل قیصر عباس

رند،ویڈیو لنک پراضلاع کے ڈپٹی کمشنرز،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرز اور ریونیو افسران نے شرکت کی۔کمشنر ذیشان جاوید نے کہا کہ میونسپل سروسز کو بہتر بنانا ہماری ترجیح ہے،خدمت آپ کی دہلیز ایپ میں شہریوں کی شکایات کا ازالہ کرکے

انہیں فوری ریلیف دیا جائے اور ہر صورت شکایت کنندگان کو مطمئن کیا جائے،ریونیو حکومتی آمدن کا ذریعہ ہے،جو ہر حکومت عوامی فلاحی کاموں پر خرچ کرتی ہے،ریونیوکی وصولی کیلئے افسران فعال کردار ادا کریں

اورسرکاری واجبات کی سو فیصد وصولی کو یقینی بنائیں۔کمشنر ذیشان جاوید نے کہا کہ گرداوری،پرائس کنٹرول اور کھادوں کی حکومتی نرخوں پر دستیابی کیلئے ڈپٹی کمشنرز اپنے اضلاع کے اسسٹنٹ کمشنرز کو متحرک کریں، آئندہ اجلاس میں اسسٹنٹ کمشنرز کی پرفارمنس بھی دیکھی جائے گی۔اسسٹنٹ کمشنرز اپنے سٹاف کو روزانہ کا ٹارگٹ دیں

اور ان کی مانیٹرنگ کریں،ذیشان جاوید نے کہا کہ گرداوری عمل کو ہر صورت تیز کیا جائے کسانوں کو سستی کھادوں کی فراہمی کیلئے زراعت افسران کو بھی تیار کیا جائے،زائد نرخوں پر کھاد فروخت کرنے والوں سے رعایت نہ برتی جائے،

افسران زیر التوا کیسز اور انکوائریز کو جلد نمٹائیں،فیلڈ میں آن لائن گرداوری جلد مکمل کی جائے،دیہی مراکز مال کو مزید فعال کیا جائے،سائلین کے مسائل کے بروقت حل کیلئے افسران دلچسپی لیں، بد انتظامی برداشت نہیں کی جائیگی۔

کمشنر ذیشان جاوید نے کہا کہ پرائس کنٹرول مجسٹریٹس عوامی مفادات کا تحفظ کریں،سرکاری نرخوں پر اشیائے خوردونوش کی دستیابی کیلئے بازاروں،

مارکیٹوں کا وزٹ کریں اور ناجائز منافع خوروں کو قانون کے شکنجے میں لائیں۔اجلاس میں تمام اضلاع کی کارکردگی کا جائزہ بھی لیا گیا۔

ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

ڈیرہ غازیخان

کمشنر ڈیرہ غازی خان ڈویژن ذیشان جاوید نے ڈیرہ غازی خان کے نواحی علاقوں کا دورہ کیا اور موضع چورہٹہ سندھ شمالی میں ڈیجیٹل گرداوری کے معاملات دیکھے۔ اسسٹنٹ کمشنر ریونیو محمد صفات اللہ اور دیگر ہمراہ تھے۔

کمشنر نے فیلڈ میں موجود ریونیو عملہ سے آن لائن گرداوری پر بریفنگ لی۔کمشنر نے ریونیو افسران اور عملہ سے گفتگو کرتے کہا کہ ڈیجیٹل گرداوری کے معاملات شفافیت برقرار رکھی جائے۔

ڈیجیٹل کے ساتھ گرداوری کا مینول ریکارڈ بھی مرتب ہونا چاہیے۔ ڈیجیٹل گرداوری سے زمین کی ملکیت اور فصل کی براہ راست رسائی ممکن ہوسکے گی

اور جعلسازی سے بھی چھٹکارہ ملے گا۔ کمشنر ذیشان جاوید نے کہا کہ ریونیو افسران زمیندار کو ساتھ لیکر ڈیجیٹل گرداوری کا ٹاسک مکمل کریں۔

افسران آفس ورک کے علاوہ ڈیجیٹل گرداوری کو بھی ترجیح دیں۔دیہی مرکز مال کے معاملات پر بھی نظر رکھی جائے.

کمشنر نے کہا کہ حکومت نے گھر کی دہلیز پر دستاویزات کے اجراء کیلئے دیہی مرکز مال کا احسن اقدام کیا۔

ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

ڈیرہ غازیخان

وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار کی ہدایت پر تحصیل کوہ سلیمان کے پسماندہ اور دور دراز گاؤں ازغانی بن میں ضلعی محکمہ صحت کے زیر اہتمام فری میڈیکل کیمپ لگایا گیا جس میں 160 سے زائد مریضوں کا طبی معائنہ کرکے

ادویات اور دیگر سہولیات مفت فراہم کی گئیں۔چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی ڈیرہ غازی خان ڈاکٹر عتیق الرحمن نے بتایا کہ ڈی ایچ او ڈاکٹر احسن کی زیر نگرانی

میڈیکل ٹیم دشوار گزار پہاڑی راستہ عبور کرتے ہوئے بارتھی سے 19 کلومیٹر دور صوبائی سرحدی علاقے ازغانی بن پہنچی۔ کنسلٹنٹ گائناکالوجسٹ ڈاکٹر رابعہ اشتیاق

،میڈیکل کنسلٹنٹ ڈاکٹر اظہر،ڈاکٹر عظیم اور میڈیکل کیمپ کی دیگر ٹیم کے اراکین نے 70 بچوں 50 افراد اور 42 خواتین کو گائنی سمیت علاج معالجہ کی مفت سہولیات فراہم کیں۔

ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
ڈیرہ غازیخان

ڈپٹی کمشنر ڈیرہ غازی خان ذیشان جاوید نے کہا ہے کہ پولیو وائرس کے مکمل خاتمے کیلئے ہمیں سنجیدگی کے ساتھ اپنی کاوشیں جاری رکھنا ہوں گی،

کامیابی کیلئے پولیو مہم کے مائیکرو پلان پر عمل کیا جائے،کوویڈ ریڈ مہم کے
ساتھ ساتھ پولیو کیلئے بھی سٹاف کی ٹریننگ پر خصوصی توجہ دی جائے،تمام متعلقہ محکمے،

سول سوسائٹی،این جی اووز اورعام شہری پولیو مہم کی کامیابی میں ہمارا ساتھ دیں۔انہوں نے ان خیالات کا اظہار پولیو کی قومی مہم بارے منعقدہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل قیصر عباس رند،سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر عتیق الرحمن سمیت متعلقہ محکموں کے افسران نے شرکت کی۔ڈیرہ غازی خان میں تین روزہ قومی پولیو مہم13دسمبر سے شروع ہوگی جب کہ مزید دو دنوں میں رہ جانے

والوں بچوں کو بھی پولیو کے قطرے بھی پلائے جائیں گے۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل قیصر عباس رند نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ

جغرافیائی اعتبار سے ڈیرہ غازی خان صوبوں کے سنگم پر واقع ہے ٹانک،ڈیرہ اسماعیل خان سے پولیو وائرس ملنے کی وجہ سے ہمیں محتاط رہنے کی ضرورت ہے،پولیومہم بارے آگاہی دینا وقت کی ضرورت ہے،

تمام سٹیک ہولڈرز اپنی ذمہ داریاں احسن طریقے سے انجام دیں،پولیو کے دوران ہماری ریڈ مہم بھی متاثر نہیں ہونی چاہئے،ہجرت کرنے والے قبائلی علاقوں کے بچوں کو پولیو کے قطرے ضرور پلائے جائیں جب کہ

تربیت یافتہ قبائلی لوگوں سے بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے کا کام لیا جائے۔سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر عتیق الرحمن نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ

پولیو مہم کیلئے سٹاف کی ٹریننگ آج سے ہی شروع کر دی گئی ہے،ہر سطح پر ہماری ٹیمیں متحرک ہوں گی

جب کہ مربوط نیٹ ورک کی بدولت پیش آنے والے مسائل کو موقع پر ہی حل کیا جائے گا۔اجلاس میں پولیو مہم بارے انتظامات کا تفصیلی جائزہ بھی لیا گیا۔

ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

ڈیرہ غازیخان

وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد طفیل کی زیر صدارت غازی یونیورسٹی کے ساتویں سنڈیکیٹ کااجلاس منعقد ہوا جس میں فیصلوں کی توثیق اور رجسٹرڈ گریجوایٹس کے قوانین کی منظوری دی گئی یونیورسٹی ٹرانسپورٹ کے اصول و ضوابط بھی مقرر کیے گئے۔ اساتذہ و سٹاف کی فلاح کے لیے پنشن

گروپ انشورنس اور جی پی فنڈ کے قوانین بھی منظور کیے گئے۔

یونیورسٹی کی سالانہ رپورٹ اور ویژن 2030 کی اشاعت کی منظوری دی گئی۔ غازی یونیورسٹی کے چیمبر آف کامرس اور پنجاب یونیورسٹی کے ساتھ باہمی اشتراک کے معاہدے پیش کیے گئے جبکہ

یونیورسٹی کے لیگل ایڈوائزر کی پوسٹ کی منظوری دی گئی۔اجلاس میں وائس چانسلر خواتین یونیورسٹی ملتان پروفیسر ڈاکٹر عظمیٰ قریشی، چیئر پرسن تعلیمی بورڈ ڈاکٹر کشور ناہید رانا، ہائیر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کی طرف سے ایڈیشنل سیکرٹری منظر علی جاوید، فنانس ڈیپارٹمنٹ کی طرف سے اکرام اللہ خان،

اسسٹنٹ ڈائریکٹر شاہد امتیاز، پروفیسر ڈاکٹر حیات محمد اعوان، پروفیسرڈاکٹر عبدالقادر بزدار، شاہدہ آفتاب کے علاوہ ڈاکٹر اللہ بخش گلشن دیگر شریک تھے۔

ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

ڈیرہ غازیخان

سنٹر آف ایکسی لینس اور دانش سکولز اتھارٹی ڈیرہ غازیخان کے ملازمین سالانہ انکریمنٹ سے محروم ہیں.

اس سلسلے میں ملازمین کا کہنا ہے کہ مہنگائی کے اس دور میں ان کی تنخواہیں قلیل ہیں مگر اس کے باوجود انہیں کسی قسم کی سالانہ انکریمنٹ بھی میسر نہیں ہے.

اس سلسلے میں جب دانش سکول اتھارٹی سے رابطہ کیا جاتاہے تو انہیں کہا جاتا ہے کہ سالانہ انکریمنٹ کا فیصلہ حکومت نے کرنا ہے

ہم اس بارے میں کچھ نہیں کرسکتے ملازمین کا کہنا ہے کہ تنخواہوں کو فکس کرنا اور انہیں سالانہ انکریمنٹ سے محروم رکھنا ان کے ساتھ زیادتی ہے.

حکام بالا سے اپیل ہے کہ وہ اس مہنگائی کے دور میں تنخواہوں میں اضافہ کیا جائے

اور سالانہ انکریمنٹ جو کہ ہر ملازم کا حق ہے انہیں بھی ضرور دلائی جائے تاکہ

ان کی حوصلہ افزائی ہو اور وہ جوش و جذبے سے اپنا کام جاری رکھ سکیں

ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

ڈیرہ غازیخان۔

ڈی پی او محمد علی وسیم کی طرف سے عوام الناس کے مساٸل براہ راست سننے کے لۓ تونسہ شریف میں کھلی کچہری کا انعقاد اور دوران وزٹ تونسہ مالسمروقہ برآمد

شدہ مالیتی 27 لاکھ جس میں چوری شدہ موٹر سائیکل و موٹر سائیکل فروختگی رقم دیگر سامان شامل تھے اصل مالکان کے حوالے کئے۔۔

کھلی کچہری میں SHOs سرکل تونسہ و دیگر پولیس ملازمان سمیت ۔ سول سوسائٹی، انجمن تاجران، میڈیا نماٸندگان اور معززین علاقہ موجود تھے۔

ڈی پی او نے عوام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار کی خصوصی ہدایت پر عوام الناس کے مساٸل براہ راست سن کر انکو فوری حل کرنے کے لۓ کوشاں ہیں.

ڈی پی او محمد علی وسیم نے دوران کھلی کچہری عوام الناس کے مساٸل براہ راست سنتے ہوۓ انہیں فوری حل کرنے کے احکامات موقع پر ہی صادر کۓ اور انہوں نے کہا کہ

اگر کسی بھی فرد کو کوٸ مسٸلہ درپیش ہو اس کے لۓ میرے آفس کے دروازے ہر وقت کھلے ہیں ۔ اس موقع انہوں نے کہا کہ

میرا ویژن ہے کہ معاشرے میں امن اور ترقی کی فضاء قائم کی جاسکتی ہے جس کے لیے ہم دن رات کو شاں ہیں۔

انہوں نے کہا کہ کسی پولیس اہلکار کا سائل کے ساتھ رویہ درست نہ ہو تو فورا مجھے مطلع کریں کھلی کچہری میں لوگوں نے جو شکایات کی زیادہ تر شکایات گھریلو نوعیت کے تھے۔ انہوں نے کہا مقدمات کی تفتیش میرٹ پر ہوگی

اور ہر آدمی کو انصاف مہیا کیا جائے گا کھلی کچہری کا مقصد عام لوگوں کے مساٸل براہ راست سن کر جلد اور فوری انصاف پہنچانا اور پولیس و عوام کے درمیان رابطہ بحال کرنا ہے۔

ڈی پی او نے کہا کہ ڈیرہ غازیخان کی پولیس ہر وقت عوام کی خدمت کے لیے مصروف عمل ہے آپ کو جو بھی مسائل درپیش ہیں ان کو انشاء اللہ حل کیا جائے گا

پولیس کا کام عوام کی خدمت کرنا ہے میں اور میری پولیس عوام کی حفاظت دن رات کریں گے اور علاقہ میں امن و امان قائم رکھنے میں کوئی کسر نہ چھوڑیں گے ۔

ڈی پی او مزید کہا کہ میڈیا کا پولیس کے ساتھ جرائم کی نشاندہی میں بہترین تعاون رہا ہے

اس لئے الیکٹرونک اور پرنٹ میڈیا کے ساتھ ساتھ عوام بھی پولیس کے ساتھ بھر پور

تعاون کریں۔ اچھا اخلاق اور مہذب رویہ اپنانے سے پولیس اور عوام کے درمیان پائی جانے والی خلیج بہت حد تک پر ہو سکتی ہے۔

آخر میں ڈی پی او نے مالمسروقہ برآمد شدہ 18اصل مالکان کے مالیتی 27لاکھ سے زائد ان کے حوالے کیا

جس میں چوری شدہ موٹرسائیکل،جانور،طلائی زیورات وغیرہ شامل تھے۔

About The Author