آج کراچی کےنیشنل اسٹیڈیم میں پاکستان اورویسٹ انڈیزوومن کرکٹ ٹیم کےدرمیان ون ڈےمیچ کھیلا جارہاہے
ویسٹ انڈیزتین ایک روزہ میچ کھیلنےکراچی پہنچی ہے۔
نیوزی لینڈ مردوں کی ٹیم نےتوپاکستان سےکھیل کربری طرح ہارنےسےپہلےبھاگنےمیں
عافیت جانی۔۔ لیکن ویسٹ انڈیزکی خواتین کرکٹ ٹیم نےپاکستان آکرثابت کردیا کہ پاکستان
محفوظ ترین ملک ہےجبکہ یہاں رہنےوالےکھیلوں سےخصوصی دلچسپی رکھتےہیں۔۔
آج کراچی کےنیشنل اسٹیڈیم میں پاکستان ویسٹ انڈیزکےدرمیان پہلاون ڈےمیچ کھیلا جارہا ہے
پہلےون ڈےمیچ کیلئےاسٹیڈیم میں خصوصی انتظامات کیےگئےہیں۔۔
فول پروف سیکیورٹی فراہم کرنےکےساتھ آج اسٹیڈیم میں آنیوالوں کیلئےخصوصی
پاسززجاری کیےگئےہیں۔۔ اسٹیڈیم اورشہرمیں سفرکرنیوالوں کومتبادل راستوں کےذریعےاپنی
اپنی منزلوں کی جانب جانےکی اجازت ہے۔۔۔
ٹریفک پولیس نے کارساز اوربلوچ کالونی جانے والے راستے بند کردیئے۔۔ متبادل روٹس پر
گاڑیاں موڑی جارہی ہیں۔۔ فائن ہاؤس سےیوٹرن کرکےشہری بلوچ کالونی اورکارسازکی جانب
جاسکتےہیں۔۔ کارساز سے سوک سینٹرجانیوالےراستےکھلےہیں۔۔ کارسازسےڈالمیا اورٹی وی
اسٹیشن جانیوالی سڑک کھلی رہیگی۔۔ غیرملکی ٹیم کی موجودگی کی بنا پرنیشنل اسٹیڈیم
کےاطراف سیکیورٹی سخت۔۔ بغیرپاس والی گاڑیوں اورافرادکو نیشنل اسٹیڈیم میں
داخلےپرپابندی ہے۔۔
پاک ویسٹ انڈیز دوسراون ڈے۔۔ 11 جبکہ تیسرا وب ڈے،، 14 نومبرکونیشنل اسٹیڈیم میں کھیلا جائیگا۔۔
اے وی پڑھو
بھارت کو فائنل میں عبرتناک شکست، پاکستان نے ایشیا ایمرجنگ کپ جیت لیا
لاہور میں پاکستان کا سب سے اونچا پرچم نصب کیا جائے گا
برلن میں جاری اسپیشل اولمپیکس میں قومی سائیکلسٹ کی نمایاں کارکردگی