راجن پور
سیکریٹری ایری گیشن جنوبی پنجاب عامر خٹک نے کہا ہے کہ کورونا ویکسی نیشن REDمہم کے دوران 12سال سے زائد عمر کے تمام افراد کی
ویکسی نیشن کی جارہی ہے۔اس سلسلے میں محکمہ صحت اور متعلقہ محکموں کو درپیش کسی بھی قسم کے مسئلہ کو فوری طور پر حل کیا جائے گا۔
علماءکرام کو چاہئے کہ وہ جمعہ نماز کے خطابات میں لوگوں کو کورونا ویکسی نیشن بارے آگاہی دیں
اور ویکسین لگوانے کی تلقین کریں۔اسی میں ہی ہم سب کی بھلائی ہے ۔یہ باتیں انہوں نے ڈسٹرکٹ کمپلیکس کے کمیٹی روم میں ڈپٹی کمشنر راجن پور احمر نائیک کے
ہمراہ REDکورونا ویکسی نیشن مہم بارے منعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہیں۔اس موقع پر چیف ایگزیکٹو آفیسر صحت ڈاکٹر ریاض احمد،ڈی ایچ او ڈاکٹر غلام مرتضیٰ ،صوبائی مانیٹر برائے REDویکسی نیشن مہم ڈاکٹر علی ہاشم خان،
ڈسٹرکٹ پاپولیشن آفیسر راجن پور اور دیگر متعلقہ افسران موجود تھے۔دوران اجلاس ڈپٹی کمشنر راجن پور احمر نائیک کا کہنا تھا کہ 12نومبر تک جاری
کورونا ویکسی نیشن مہم REDپر مکمل فوکس کیا ہوا ہے ۔حکومت پنجاب کی ہدایات پر ٹارگٹ کو ہر صورت پورا کیا جائے گا۔
اجلاس کے دوران بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ اس مہم کے دوران 181ٹیمیں کام کر رہی ہیں۔
ویکسی نیشن سنٹرز کے علاوہ ٹیمیں ہر محلے ،گاﺅں میں جا کر مفت ویکسین لگائیں گی ۔
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
: حاجی پورشریف
ٹائون کمیٹی حاجی پورشریف بلدیاتی اداروں اورنمائندوں کی بحالی کے باوجودصحت و صفائی کافقدان غفلت و لاپرواہی کی انتہاء،ناجائزتجاوزات مافیا بے
لگام،سابقہ ادوار میں کروڑوں روپے کی خطیر رقم سے نامکمل زیر زمین سیوریج سسٹم علاقہ مکینوں کےلئے ذہنی اذیت ،کرب پریشانی اور مشکلات کا باعث ،
گندگی و غلاظت کے قبرستان کے نزدیک ڈھیر اورجوہڑ،پاکستان سیٹیزن پورٹل ایپ،خدمت آپکی دہلیز ایپ پر شکایات بے سود،متعلقہ ضلعی،تحصیل ومقامی انتظامیہ کے لئے
شاید نوگو ایریا اعلی افسران سے رابطہ پر فنڈز عملہ و مشینری کی عدم فراہمی کا کہہ کر ٹال دیاجاتا ہے
،اپنے اور پرائے کےفرق سے کہیں صفائی کہیں گندگی و غلاظتوں کے انبار اہل علاقہ کی کمشنر سارہ اسلم و ڈپٹی کمشنر احمر نائیک سےاصلاح و احوال،
وسائل کی فراہمی، فوری ایکشن اور غفلت کے مرتکب افسران وعملہ کیخلاف کاروائی کا مطالبہ
تفصیل کیمطابق ٹائون کمیٹی حاجی پورشریف تحصیل جام پورضلع راجن پور حلقہ این اے 194،پی پی 295 میں پنجاب کے دیگر شہروں کیطرح بلدیاتی اداروں اور
نمائندوں کی بحالی کے باجود بھی صورتحال ابتر اور انتہائی مایوس کن ہے کیونکہ ہر دور میں بنیادی مسائل کاشکار اور ترقیاتی کاموں کے حوالے سےنظر اندازکیا جاتارہاہے
مگر موجودہ حکومت اور موجودہ مقامی بلدیاتی نمائندوں کی غفلت و لاپرواہی کی انتہاء ہےکہ سابقہ یونین کونسل کا دفتر بھی کھنڈرات کامنظر پیش کررہا ہے
جبکہ متعدد بار متعلقہ حکام افسران کو زبانی و تحریری اورپاکستان سیٹیزن پورٹل ایپ اور خدمت آپکی دہلیزایپ پر شکایات درج کرائی گئیں مگر صورتحال جوں کی توں بلکہ ماضی کے ادوار سے بھی بد تر ہے اور زبانی جمع خرچ یاکاغذی کاروائیوں کے
علاوہ متعلقہ حکام و افسران کی کارکردگی مایوس کن تو تھی ہی مگر اب موجودہ بلدیاتی نمائندوں کی خاموشی بھی حیران کن ہے
اور تبدیلی سرکار کے ترقی اور عصر جدید کی ٹیکنالوجی کے باوجود انسانی زندگی کے بنیادی مسائل صحت وصفائی کے فقدان پر علاقہ مکین بلدیاتی اداروں اور نمائندوں کیخلاف سراپا احتجاج ہیں اسموقع پر شہریوں کا کہنا تھا کہ
ڈسٹرکٹ پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ کے افسران کو ایڈوانس ڈویلپمنٹ پروگرام اوربجٹ میں ٹائون کمیٹی حاجی پورشریف کے لئے خطیر فنڈز مختص کرنے چاہیئے
اور اسکے لئے سمری اور فزیبلیٹی رپورٹ بناکر متعلقہ اعلی حکام وافسران کو بھیجنی چاہیئے.
جبکہ ٹائون کمیٹی حاجی پورشریف کے عملہ کی غفلت و لاپرواہی کی انتہاء،کے سبب ناجائزتجاوزات مافیا بےلگام ہے
اور شہر بھر کے مین بازار ، مین سڑکیں سکڑ کر رہ گئی ہیں راہگیروں اور بالخصوص خواتین وطالبات کو سکول آنے جانے میں
شدید دشواری اور مشکلات کاسامنا ہے،کروڑوں روپے کی خطیر رقم سے نامکمل زیر زمین سیوریج سسٹم اورکچی آبادی سے گزرنے والا کھالہ اور گندگی کے
انبارعلاقہ مکینوں کےلئے ذہنیت اذیت ،کرب پریشانی ومشکلات میں مزید اضافےکا باعث ہیں اورقبرستان کے نزدیک گندگی و غلاظت کے ڈھیر اور غلیظ پانی کے جوہڑ
متعلقہ بلدیاتی عوامی نمائندوں کے لئے لمحہ فکریہ ہیں جبکہ صحت وصفائی کے مناسب اور بروقت انتظامات نہ ہونے کے سبب شہر بھرکے متاثرہ لوگوں کی
املاک زمین بوس ہونے کا خطرہ ہے اور متعلقہ حکام وافسران کو بارہا شکایات بھی بے سودثابت ہوئیں ہیں جبکہ گندگی غلاظت کے سبب ڈینگی اور مچھروں کی افزائش نسل اور مکھیوں و مچھروں کی بہتات کیوجہ سےملریا
،ڈائریا اور ٹائیفائڈ کے بڑھتےکیسز متعلقہ بلدیاتی نمائندوں حکام و افسران کے لئے لمحہ فکریہ ہیں اور شہر حضرت خواجہ نور محمد نارووالہ شہنشاہ رحمتہ اللہ علیہ متعلقہ
ضلعی،تحصیل ومقامی انتظامیہ کے لئے شاید نوگو ایریا بنا ہوا ہے اوراعلی افسران سے رابطہ پر فنڈز عملہ و مشینری کی عدم فراہمی کہہ کر ٹال دیاجاتا ہے،کہیں صفائی کہیں گندگی و غلاظتوں کے انبارہیں
اہل علاقہ نے ” میڈیا” کے توسط سے کمشنر ڈی جی خان سارہ اسلم و ڈپٹی کمشنر احمر نائیک راجن پور،اسسٹنٹ کمشنر جام پورملک فاروق احمد،اسسٹنٹ ڈائریکٹر لوکل
گورنمنٹ اینڈ کمیونٹی ڈویلمپنٹ جام پورذوالقرنین حیدراورچیف آفیسر محمد عامر رئوف ٹائون کمیٹی حاجی پورشریف سے مشینری
وسائل ،عملہ کی فراہمی،اصلاح و احوال فوری ایکشن اور غفلت کے مرتکب افسران وعملہ کیخلاف کاروائی کا مطالبہ کیا ہے
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
راجن پور
چئیرمن پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی ہدایات پر ملک بھر کی طرح راجن پور میں بڑھتی ہوئی مہنگائی اوراشیائے ضروریہ کی
قیمتوں میں روزانہ کی بنیادپرہونےوالےہوشربا اضافے کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا گیا محمد یوسف خان گبول تحصیل صدر و سابق ٹکٹ ہولڈر ایم پی اے پی پی کی
قیادت میں تحصیل سیکرٹریٹ گبول چوک راجن پور سے احتجاجی ریلی نکالی گئی اور پریس کلب کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا گیا
جس میں میاں نور الہی انفارمیشن سیکرٹری پیپلز یوتھ آرگنائزیشن جنوبی پنجاب، نیک خالد راجپوت انفارمیشن سیکرٹری پی پی پی راجن پور، رحیم بخش مزاری، روجھان سے محسن رضا غلزائی
ضلعی صدر پیپلز یوتھ آرگنائزیشن راجن پور حبیب اللہ گبول، ضلعی صدر بلاول بھٹو جیالا فورس حفیظ اللہ گبول، ضلعی جنرل سیکرٹری پی وائی او
راجن پور مقبول گبول، سید حسن رضا ایڈووکیٹ، فیاض زاہد گبول و دیگر جیالوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی
مقررین نے پریس کلب کے باہر احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نیازی حکومت کی کارکردگی صفر
عوام سے کیے گئے وعدوں میں سے تاحال ایک بھی نہ پورا ہوسکا
نا اہل حکومت نے اپنے دور اقتدار میں غریب عوام سے دو وقت کی روٹی بھی چھین لی ہے روزانہ کی بنیاد پر بے جا ٹیکسز کی بھرمار اشیاء خوردونوش آٹا، چینی
ادویات،پیڑولیم مصنوعات غریب عوام کی قوت خرید سے دور ہو چکے ہیں
شرکاء کی جانب سے حکومت کے خلاف شدید نعرے بازی بھی کی گئی
اے وی پڑھو
موہری سرائیکی تحریک دی کہاݨی…||ڈاکٹر احسن واگھا
محبوب تابش دے پرنے تے موہن بھگت دا گاون
جیسل کلاسرا ضلع لیہ ، سرائیکی لوک سانجھ دے کٹھ اچ مشتاق گاڈی دی گالھ مہاڑ