نومبر 3, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

نسلہ ٹاور گرانے کا عدالتی فیصلہ،انتظامیہ کی پھرتیاں

عمارت کے بجلی،گیس اور پانی کے کنکشن منقطع کردیئے گئے۔

نسلہ ٹاور سے متعلق عدالتی حکم کے بعد انتظامیہ حرکت میں آگئی۔

عمارت کے بجلی،گیس اور پانی کے کنکشن منقطع کردیئے گئے۔

رہائشیوں نے کارروائی پر احتجاج اور مزاحمت کی  ایم کیوایم نے متاثرین کو

معاوضہ دینے کے لئے کمیٹی بنانے کا مطالبہ کردیا۔
عدالتی احکامات کے بعد کراچی میں انتظامی مشینری نسلہ ٹاور پہنچ گئی۔

اسسٹنٹ کمشنر کی ٹیم سوئی سدرن کمپنی کے عملے کے ہمراہ عمارت کی گیس لائن کاٹنے پہنچی۔

نسلہ ٹاون کے مکینوں نے کارروائی پر احتجاج کیا اور ایس ایس جی سی کو کنکشن منقطع کرنے میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

بعد میں واٹر بورڈ اور کے الیکٹرک کی ٹیموں نے نسلہ ٹاور پہنچ کر پانی اور بجلی کے کنکشن کاٹ دیئے۔

ایم کیوایم کے رہنما بھی نسلہ ٹاور پہنچے۔ عامر خان کا کہنا تھا کہ

متاثرین کو معاوضہ دینے کے لئے کمیٹی بنائی جائے،، جو 2ماہ میں معاوضہ دلوانے کی پابند ہو۔

عامر خان،رہنما ایم کیوایم
(آرڈرپرعمل کرنےکی پوری ایفی شینسی کہ آکر پانی کاٹ دیا بجلی کاٹ دی سیوریج کی لائنیں بند کردی،

گیس کاٹی جارہی ہے۔آپ کے اُسی آرڈرمیں یہ بھی ہے کہ کمپنسیشن دی جائےاُس پر سندھ حکومت کے کان پر جوں بھی نہیں رینگ رہی)

خواجہ اظہار الحسن نے کہا کہ اگر نسلہ ٹاور کو ملنے والی تمام این او سیز جعلی ہیں تو انہیں جاری کرنے والے اداروں کے خلاف بھی کارروائی ہونی چاہیے۔

About The Author