اپریل 29, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

سندھ حکومت کے20لاکھ سمیت شاکر شجاع آبادی کے لئے 29 لاکھ روپے امداد

نشتر اسپتال ملتان میں انکی عیادت کے موقع پر پیش کیا

سندھ حکومت کے20لاکھ سمیت شاکر  شجاع آبادی کے لئے 29 لاکھ روپےامدادکا بندوبست ہوگیا ہے۔

ملتان:

سندھ حکومت کے 20لاکھ سمیت شاکر شجاع آبادی کے لئے

29 لاکھ روپے امداد پہنچ گئی
تفصیلات کے مطابق سندھ حکومت کے کلچرل ڈیپارٹمنٹ  کی طرف سے دس لاکھ روپےاور وزیراعلی سندھ کی طرف سے بھی 10 کا اعلان کیا گیا ہے

اورپیپلز کلچرل ونگ سرائیکی وسیب کی طرف سے ایک لاکھ روپے نقد آج صدر پیپلز کلچرل ونگ سرائیکی وسیب ڈاکٹر اشولال اور سیکرٹری جنرل جہانگیر مخلص نے

نشتر اسپتال ملتان میں انکی عیادت کے موقع پر پیش کیا

شاکر شجاع آبادی سے ملاقات کے موقع پر پیپلز کلچرل ونگ سرائیکی وسیب کے وائس

چیئرمین میر احمد کامران مگسی،باسط بھٹی،

راشد عزیز بھٹہ ،اسلم جاوید،دانیال گھلو ،فرحان بھٹہ اور شہزاد شفیع بھی موجود تھے

اسی طرح سرائیکی وسیب کے نامور سیاستدان جہانگیر خان ترین نے بھی شاکر شجاع آبادی

کو پانچ لاکھ روپے امداد دی اور ماہانہ پچاس ہزار روپے دینے کا اعلان بھی کیا۔

درایں اثنا پنجاب حکومت کی طرف سے بھی شاکر شجاع آبادی کے لیے تین لاکھ روپے کی

امداد فراہم کی گئی ہے ۔

خیال رہے کہ سابق وزیر اعلی پنجاب شہباز شریف کے دور حکومت میں بھی شاکر شجاع

آبادی کے لیے دس لاکھ روپے امداد فراہم کی گئی تھی۔

شاکر شجاع آبادی کے لیے حالیہ امداد ان کی ایک وڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد

کی جارہی ہے۔

%d bloggers like this: