اسلام آباد: ایف آئی اے نے سینئیر صحافی اور سابق چیئرمین پیمرا ابصار عالم کے خلاف کیس بند کر دیا ہے۔
سینئر صحافی اور سابق چیئرمین پیمرا ابصار عالم کی ایف آئی اے کے کال اپ نوٹس کے خلاف درخواست پر سماعت اسلام آباد ہائیکورٹ چیف جسٹس اطہر من اللہ نے ۔ ابصار عالم کی درخواست پر سماعت کی۔
ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے عدالت کو بتایا کہ قانونی رائے کے تحت اس کیس کو بند کر دیا گیا ہے۔
چیف جسٹس اطہر من اللہ نے کہا آپ نے نوٹس جاری کیوں کیا تھا؟ یہ پاور آپ اس وقت استعمال کریں کہ جب ایف آئی اے کے لوگ تربیت یافتہ ہو جائیں،یہ غیر ضروری ہراساں کرنا ہے، تفتیشی افسر نے جان بوجھ کر نوٹس جاری کیا تھا؟
ابصار عالم کے وکیل عثمان وڑائچ ایڈووکیٹ نے کہا جب انہوں نے نوٹس ایشو کیا تو اس کی کوئی بنیاد ہو گی، وہ برائی جائے۔
چیف جسٹس اطہر من اللہ نے کہا ایف آئی اے مان گیا ہے کہ نوٹس غلط طور پر جاری ہوا ہے،ایک غلطی ہوئی ہے تو اچھی بات ہے کہ اس کو سدھارا بھی گیا ہے،آئندہ کے لیے چیزوں کو درست ہونا چاہئے،
ایڈیشنل اٹارنی جنرل نےعدالت سے استدعا کی کہ ابصار عالم کی ایف آئی اے کال اپ نوٹس کے خلاف درخواست نمٹا دی جائے، اس پر چیف جسٹس اطہر من اللہ ہم اس کیس کو ابھی نہیں نمٹا رہے، اس درخواست کو ایف آئی کے خلاف دیگر درخواستوں کے ساتھ 27 ستمبر کو دوبارہ فکس کیا جائے،
یہ بھی پڑھیے:پیمرا کے سابق چیئرمین اور صحافی ابصار عالم کے خلاف ’سنگین غداری‘ کا مقدمہ درج
اے وی پڑھو
سیت پور کا دیوان اور کرکشیترا کا آشرم||ڈاکٹر سید عظیم شاہ بخاری
اشولال: دل سے نکل کر دلوں میں بسنے کا ملکہ رکھنے والی شاعری کے خالق
ملتان کا بازارِ حسن: ایک بھولا بسرا منظر نامہ||سجاد جہانیہ