ٹیکس چوروں اور ٹیکس جمع کرا کر اس کا گوشوارہ جمع نہ کرانے والوں کے خلاف حکومت نے سخت ترین آرڈیننس جاری کردیا ہے۔
نئے آرڈیننس کے تحت موبائل فون سم بند، ٹیلی فون، بجلی اور گیس کے کنکشن منقطع اور بینک اکاؤنٹ منجمد ہو جائیں گے۔ نیب 20 سال پرانے کھاتوں کا حساب لے گا۔
حکومت نے ٹیکس چوروں کو پکڑنے کے لیے آرڈیننس جاری کر دیا ہے۔ صدر مملکت عارف علوی نے ٹیکس قوانین کے تیسرے ترمیمی آرڈیننس 2021 پر دستخط کردیے ہیں
جس میں تاریخ ساز فیصلے کیے گئے ہیں۔ آرڈیننس وفاقی بجٹ کے لاگو ہونے کے 80 دن بعد نافذ کیا گیا ہے۔
آرڈیننس 16 صفحات پر مشتمل ہے اور خاص طور پر اس کا صحفہ نمبر 10 عوام اور چھوٹے ٹیکس گزاروں اور ملازمت پیشہ افراد کو متاثر کرتا ہے
آرڈیننس کے صفحہ 10 کے مطابق ایسے تمام افراد جو ٹیکس تو جمع کراتے ہیں
لیکن ٹیکس گوشوارے جمع نہیں کراتے، ان کی موبائل فون سم بند ہو جائیں گی، اگر 25 ہزار کا بجلی یا گیس کا بل یا ڈاک ہوئی یعنی 25 ہزار روپے کی آن لائن شاپنگ ہوئی
تو گوشوارہ جمع کرانا ہوگا۔ ایف بی آر نان فائیلر کے ٹیلی فون ، بجلی اور گیس کے کنکشن منقطع کر سکے گا۔
نان فائلر پرفیشنلز کے لیے بجلی کے بل کی مختلف سلیب پر 35 فی صد تک ٹیکس عائد کر دیا گیا ہے۔
پروفیشنلز میں وکلاء، ڈاکٹرز، اکاؤٹینٹس، انجینیئرز، آئی ٹی ماہرین اور دوسری سروسز فراہم کرنے والے افراد شامل ہیں۔ کمپنیاں اور کارپوریٹ سیکٹر پچیس ہزار روپے تک
ڈیجٹیل ترسیلات کر سکتی ہیں۔ نان فائلر بینکنگ کی سہولت سے بھی محروم ہو سکتے ہیں اور اگر ٹیکس گوشوارہ جمع نہیں کرایا
تو ایف بی آر ٹیکس دینے کے باوجود بھی تمام بینک اکاؤنٹس منجمد کرسکتا ہے۔
اے وی پڑھو
سیت پور کا دیوان اور کرکشیترا کا آشرم||ڈاکٹر سید عظیم شاہ بخاری
اشولال: دل سے نکل کر دلوں میں بسنے کا ملکہ رکھنے والی شاعری کے خالق
ملتان کا بازارِ حسن: ایک بھولا بسرا منظر نامہ||سجاد جہانیہ