برازیل میں نجی طیارہ گر کر تباہ ہو گیا، جس میں سوار تمام 7 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔
رپورٹ کے مطابق برازیل کے شہر ساؤ پاؤلو میں طیارہ ایئر پورٹ سے
اڑان بھرنے کے 15 سیکنڈ بعد جنگل میں گر کر تباہ ہو گیا۔
طیارے میں برازیل کی توانائی کمپنی کوسان کا شئیر ہولڈر اپنی بیوی
اور 3 چوں کے ساتھ سوار تھا۔ طیارے میں 2 پائلٹ بھی موجود تھے، تحقیقاتی حکام حادثے کی وجوہات معلوم کر رہے ہیں۔
سکیورٹی کیمروں کے ذریعے حاصل کی گئی تصاویر میں دکھایا گیا ہے کہ
طیارے میں گرتے ہی آگ بھڑک اٹھی، طیارہ سلویرا میلو خاندان کے آبائی شہر Piracicaba میں یونیورسٹی کیمپس کے قریب کریش ہوا۔
دوسری جانب امریکی فضائیہ کا مہنگا ترین بمبار طیارہ بی 2سٹیلتھ ہنگامی لینڈنگ کے
دوران رن پر حادثے کا شکار ہوگیا ہے۔ حادثے میں دونوں پائلٹ محفوظ رہے۔
ایئر فورس گلوبل سٹرائیک پبلک افیئرز یونٹ نے بتایا کہ طیارہ معمول کے تربیتی مشن پر تھا کہ
اسے”پرواز کے دوران خرابی” کے باعث تقریبا صبح 12:30 بجے امریکی ریاست میسوری کے ایئرپورٹ پر لینڈ کرنا پڑا۔
اے وی پڑھو
موہری سرائیکی تحریک دی کہاݨی…||ڈاکٹر احسن واگھا
حکایت :مولوی لطف علی۔۔۔||رفعت عباس
حکایت: رِگ ویدوں باہر۔۔۔||رفعت عباس