نومبر 18, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

ڈیرہ غازی خان کی خبریں

ڈیرہ غازی خان سے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلوں پر مبنی خبریں،،تبصرے اور تجزیے۔

ڈیرہ غازیخان

کمشنر ڈیرہ غازی خان ڈویژن سارہ اسلم نے کہا ہے کہ وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار کی ہدایت پر

ڈیرہ غازی خان میں زچہ بچہ ہسپتال،سردار فتح محمد انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی اور پناہ گاہ کی تعمیر جلد مکمل کرائی جائے گی۔مٹیریل کے معیار پر ہرگز سمجھوتہ نہیں کیا جائیگا۔

ٹیچنگ ہسپتال میں علاج معالجہ کی جدید سہولیات اور ادویات کی مفت فراہمی کو یقینی بنایا جائیگا۔

ہسپتال میں کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد کرایا جائے۔انہوں نے یہ ہدایات ٹیچنگ ہسپتال کے اچانک معائنہ کے دوران جاری کیں۔

پرنسپل میڈیکل کالج پروفیسر محمد آصف قریشی،ایم ایس ڈاکٹر نجیب اللہ اور دیگر نے بریفنگ دی۔کمشنر نے ٹراما سنٹر، میڈیکل ایمرجنسی سمیت ہسپتال کے مختلف شعبوں کا معائنہ کیا۔

داخل مریضوں کی عیادت کی۔مریضوں اور لواحقین سے طبی سہولیات کے بارے میں بھی معلومات حاصل کیں۔

انہوں نے ہسپتال میں صفائی اور دیگر معاملات چیک کئے۔کمشنر سارہ اسلم نے مریضوں سے استفسار کیا کہ کیا

طبی معائنہ کے دوران بلڈ پریشر چیک کیا جاتا ہے،ڈاکٹرز اور پیرامیڈیکل سٹاف کا مریضوں اور لواحقین کا رویہ کیسا ہوتا ہے

ادویات ہسپتال سے دی جاتی ہیں یا باہر سے خریدنے پر مجبور کیا جاتا ہے.کمشنر سارہ اسلم نے ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل سٹاف کے بھی مسائل سنے۔

انہوں نے ہسپتال کے کورونا ویکسی نیشن سنٹر کا بھی دورہ کیا اور معاملات چیک کئے۔

کرونا ایس او پیز اور متعلقہ معاملات کا خود باریک بینی سے جائزہ لیا۔کمشنر نے کہا کہ سردار فتح محمد خان بزدار انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی وزیر اعلی سردار عثمان احمد خان بزدار کی طرف خطہ کیلئے تحفہ ہے۔

منصوبہ کی تکمیل سے ڈیرہ غازی خان،راجنپور سمیت پنجاب،سندھ اور بلوچستان کے صوبوں کے عوام استفادہ کرسکیں گے دل کے مریضوں کو ملتان اور لاہور نہیں جانا پڑے گا۔

ٹیچنگ ہسپتال میں پناہ گاہ کی تعمیر سے نہ صرف مریضوں کے لواحقین بلکہ مسافروں کو رات کے قیام،کھانا سمیت دیگر معیاری سہولیات فراہم ہوں گی۔

کمشنر سارہ اسلم نے ٹیچنگ ہسپتال میں زیر تعمیر مدر اینڈ چائلڈ ہسپتال اور پناہ گاہ کے تعمیراتی کام کا بھی جائزہ لیا۔

محکمہ بلڈنگز کے افسران نے بریفنگ دی۔200 بیڈ زکے زچہ بچہ ہسپتال میں نئی او پی ڈی اور گائنی وارڈ بھی تعمیر کیا جائیگا

جس پر تین ارب 85 کروڑ روپے خرچ ہوں گے۔سردار فتح محمد انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی کے تعمیراتی کام پر ساڑھے چار ارب روپے خرچ ہوں گے

اسی طرح پناہ گاہ کے منصوبہ پر اڑھائی کروڑ روپے خرچ کئے جارہے ہیں۔


ڈیرہ غازیخان

کمشنر ڈیرہ غازی خان ڈویژن سارہ اسلم نے ڈپٹی کمشنر کمپلیکس ڈیرہ غازی خان میں ریونیو عوامی خدمت کھلی کچہری لگائی

ڈپٹی کمشنر ذیشان جاوید،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو احمد حسن رانجھا،اسسٹنٹ کمشنر ریونیو محمد صفات اللہ،اسسٹنٹ کمشنر صدر مہدی ملوف اور دیگر موجود تھے

پٹواری اور دیگر ریونیو سٹاف ریکارڈ سمیت موجود تھا۔کمشنر نے مرد اور خواتین

سائلین کے مسائل سنے۔تحریری اور زبانوں درخواستوں پر احکامات جاری کئے۔

کمشنر سارہ اسلم نے ریونیو عوامی خدمت کھلی کچہری سے

خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار کی ہدایت پر ہر ماہ کے پہلے ورک ڈے کو عوام کے مسائل کے حل کیلئے مخصوص کردیا گیا ہے۔

ریونیو عوامی خدمت کھلی کچہری میں ون ونڈو آپریشن کے تحت تمام ریونیو مسائل کے ساتھ دیگر معاملات پر عوامی شکایات سنی جاتی ہیں

۔کھلی کچہری میں جائز شکایات کے حل کیلئے احکامات جاری کئے جاتے ہیں۔

پٹواری سمیت اعلی افسران کو ریکارڈ سمیت کھلی کچہری میں پابند کیا جاتا ہے تاکہ ریکارڈ دیکھ کر ریونیو مسائل موقع پر حل کئے جائیں۔کمشنر سارہ اسلم نے کہا کہ

عوام کو کو دفاتر میں بلانے کی بجائے افسران کو ان گھروں کے نزدیک جاکر کھلی کچہری لگانے کا پابند کیا جاتا ہے تاکہ

ایک ہی چھت کے نیچے عوامی مسائل سن کر ممکنہ حل تلاش کیا جاسکے۔کمشنر سارہ اسلم نے کہا کہ ہر درخواست کا ریکارڈ مرتب کرکے افسران سے فیڈ بیک لیا جائیگا

اور محکمہ مقررہ ٹائم لائنز کے اندر درخواست پر عملدرآمد کرانے کا پابند ہوگا۔درخواست گزار کو پیشرفت کے بارے میں آگاہ کرنے کا بھی باقاعدہ نظام مرتب کیا جائے گا.

ڈپٹی کمشنر ذیشان جاوید نے کہا کہ وزیر اعلی کی ہدایت پر کھلی کچہری کے علاوہ سرکاری دفاتر میں اوپن ڈور پالیسی پر عمل درآمد کرایا جارہا ہے

افسران کو پابند کیا گیا ہے کہ وہ سائلین کو دفاتر میں عزت و تکریم دینے کے ساتھ ان کے جائز مسائل حل کریں.


ڈیرہ غازیخان

پنجاب بھر کی طرح ڈیرہ غازی خان میں ”خدمت آپکی دہلیز پر“پروگرام کے تیسرے مرحلے کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

پہلے دو مرحلوں میں خاطر خواہ عوامی پذیرائی ملنے کے بعد اب اس میں مزید توسیع کردی گئی ہے،

چھ ہفتے پر محیط تیسرا مرحلہ30اگست تا 10اکتوبر جاری رہے گا،30اگست تا5ستمبر ہفتہ صفائی،6تا12 ستمبرہفتہ نکاسی آب منایا جائے گا

13تا19ستمبر ہفتہ برائے صفائی و نکاسی آب،20تا 26ستمبر ہفتہ برائے شہری تزئین و آرائش،27ستمبر تا3اکتوبر ہفتہ برائے روڈ سیفٹی، 4تا10اکتوبر ہفتہ برائے

خدمت رسائی کے طور پر منایا جائے گا۔اس سلسلہ میں ڈیرہ غازی خان ویسٹ مینجمنٹ کے افسران اور سٹاف دل جمعی کے ساتھ ضلع کی صفائی و ستھرائی میں

مصروف عمل ہیں،سڑکوں اور اطراف سے عرصہ دراز سے پڑا ملبہ تک اٹھایا جارہاہے جب کہ گلیوں میں نالیوں اور گٹروں کی صفائی کی جا رہی ہے

سی آی او ویسٹ مینجمنٹ کمپنی اسد چانڈیہ کا کہنا ہے کہ صفائی کے اس عمل میں سینٹری ورکرز شفٹوں میں اپنے فرائض انجام دے رہے ہیں،

مانیٹرنگ افسران بھی ان کے کام کو چیک کررہے ہیں،انہوں نے کہا کہ ہم وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کے ویژن کے تحت عوام کو ریلیف کی فراہمی میں کوئی

کسراٹھانہیں رکھیں گے،صاف ستھرا پنجاب ہماری منزل ہے،ہماری ترجیح عوامی شکایات کا بروقت ازالہ ہے،

ہم روزانہ کی بنیاد پر اپنی سرگرمیاں مرکزی ڈیش بورڈ پر شئیر کر رہے ہیں،شہری بھی اپنی مشکلات سے ہمیں آگاہ کریں

ہم انہیں ضرور صاف ستھرا ماحول دے کر ریلیف فراہم کریں گے،انہوں نے مزید کہا کہ کمشنر سارہ اسلم،ڈپٹی کمشنر ذیشان جاوید کی سر پرستی میں

ہم خدمت آپ کی دہلیز کے تیسرے مرحلے میں بھی اپنے اہداف ضرور حاصل کرنے میں بھی کامیاب ہوں گے۔


ڈیرہ غازیخان

.ڈیرہ غازیخان شہر کے وسط میں قائم تعلیمی اداروں میں حدبراری نہ ہونے سے ہزاروں طالب علموں کا مستقبل داؤ پر لگ گیا.

سنٹر آ ف ایکسی لینس بوائز ڈی جی خان اور گورنمنٹ بوائز ہائی سکول نمبر 1ڈی جی خان کے کمروں اور گراونڈز کی تقسیم کے فیصلے پر عمل نہ ہونے کی وجہ سے

اساتذہ، طلبہ اور والدین شدید ذہنی دباؤ اور کشمکش میں مبتلا ہیں.ہائر ایجوکیشن کمشن، ڈپٹی کمشنرڈیرہ غازیخان، چیئرپرسن تعلیمی بورڈ،

دانش اتھارٹی اور چیف ایگزیکٹو آفیسر تعلیم ڈیرہ غازیخان سمیت دونوں اداروں کے سربراہان کی موجودگی میں اعلی حکام نے فیصلہ کیا

جس پرکئی ماہ گزرنے کے باوجود تاحال عملدرآمد نہ ہو سکا جس کا فائدہ اٹھاتے ہوئے چند عناصر افواہیں پھیلا رہے ہیں

جس سے والدین اور طلباء میں بے چینی پھیل رہی ہے. اداروں کے طلباء اور والدین نے وزیر اعلی پنجاب، صوبائی وزیر تعلیم، سیکرٹری ایجوکیشن، کمشنر اور ڈپٹی کمشنر

ڈیرہ غازیخان سے استدعا کی ہے کہ سنٹر آف ایکسی لینس اور ہائی سکول نمبر 1کی حد براری کے حوالے سے کیے گئے

فیصلہ پر فوری عملدرآمد کراتے ہوئے باونڈری وال تعمیر کرائے جائے تاکہ دونوں اداروں کے طلباء سکون اور دلجمعی سے تعلیم پر فوکس کر سکیں.

سنٹر آف ایکسی لینس میں داخل طلباء کے والدین نے کہا ہے کہ سنٹر آف ایکسی لینس بوائز ڈی جی خان میں
صرف میرٹ پہ کا م ہوتا ہے جہاں امیر و غریب دونوں کے بچے داخلہ ٹیسٹ اور میرٹ کی بنیاد پر اچھی تعلیم سے آراستہ ہورہے ہیں

اور
طلبا کو مستقبل کے چیلنجز سے نمٹنے کیلئے اچھی تعلیم سے آراستہ کیا جاتا ہے گورنمنٹ سکول نمبر 1 ڈی جی خان کی طرف سے سیاسی اثر رسوخ کے پیش نظر

ڈی جی خان سنٹر آف ایکسی لینس میں داخل تین ہزارسے زائد طلبا کو انکی مادر علمی سے محروم کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے

ڈیرہ غازی خان شہرکا بہترین تعلیمی ادارہ سنٹر آف ایکسی لینس جو اپنی سنہری خدمات رقم کر رہا ہے اس کے اداس درو بام سوالیہ نشان بنے ہوئے ہیں

مہرومحبت عجزوانکساری اور امن و آشتی کا درس دینے والے اہل علم کیوں تلخی اور رنجش کی حدود میں داخل ہوئے؟ معصوم بچے بھی بھیگی پلکوں کے ساتھ اپنے

مستقبل کے تعلیمی سفر کے متعلق سوالیہ نشان بنے ہوئے ہیں؟کیا ان کا تابناک مستقبل انا کی بھینٹ چڑھ جائے گا؟
کیا دو اہم تعلیمی درس گاہوں گورنمنٹ سکول نمبر 1 اور سنٹر آف ایکسی لینس کے درمیان عمارت کی تقسیم علمی آشیانہ اجاڑنے کا نام ہے

ارباب علم و دانش ان راہوں کو ہرگز اختیار نہ کریں جہاں ایک دوسرے کے وجودکوبرداشت نہ کیا جائے

بلکہ مفاہمت و مصالحت سے طے پانے والے حد براری اور تقسیم کے فیصلہ پر فی الفور عملدرآمد کراتے ہوئے باونڈری وال تعمیر کرائی جائے


ڈیرہ غازی خان

وزیراعلیٰ عثمان بزدار سے عوام کے جان و مال کے تحفظ کیلئے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنیوالے پولیس افسروں کی ملاقات، تعریفی سر ٹیفکیٹ دیئے
وزیر اعلی نے ڈیرہ غازی خان کے 7 پولیس ا فسرو ں کو

وزیر اعلی آفس بلا کرحوصلہ افزائی کی، شاندار کارکردگی پر شاباش دی
عوام کے جان و مال کے تحفظ کیلئے سرگرم عمل پولیس افسران ہمارے

ہیرو اور پنجاب پولیس کے ماتھے کا جھومر ہیں:عثمان بزدار
آرپی او ز اور ڈی پی او ز تھانوں کی موثر مانیٹرنگ جاری رکھیں،

ہر ضلع میں خواتین پر تشدد کے سد باب کیلئے خصوصی سیل قائم کئے ہیں
وزیراعلیٰ سے ڈائریکٹر جنرل اینٹی نارکوٹکس فورس میجر

جنرل غلام شبیرناریجو کی ملاقات، منشیات کے خاتمے کیلئے مشترکہ اقدامات پراتفاق
منشیات کا کالا دھندہ کرنے والے انسانیت کے قاتل،

تعلیمی اداروں کے باہر منشیات کا مکروہ دھندہ کرنیوالوں کی جگہ جیل ہے
منشیات کے عادی افراد کی بحالی کیلئے مزید ادارے قائم کرینگے،

ایسے ادارے ہر ڈویژن میں قائم کرنا چاہتے ہیں:وزیراعلیٰ
کسی کو قوم کے مستقبل تباہ کرنے کی اجازت نہیں دینگے،

پولیس،ایکسائز اورمتعلقہ محکمے اینٹی نارکوٹکس فورس کو ہر طرح کی معاونت فراہم کرینگے

وزیراعلیٰ کاپی آئی سی میں زائدالمعیاد اسٹنٹس استعمال کیے جانے کے بارے میں میڈیا پر نشر ہونیوالی خبر کا نوٹس،ذمہ داروں کیخلاف کارروائی کا حکم

راولپنڈی میں بچے کے قتل کا واقعہ،وزیراعلیٰ عثمان بزدارکے نوٹس پر پولیس کا ایکشن،ملزم گرفتار
وزیراعلیٰ عثمان بزدارکا گجرپورہ تھانہ کی حدود میں اجتماعی زیادتی کے واقعہ کانوٹس، ملزمان کی فوری گرفتاری کاحکم

لاہوریکم ستمبر:وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے عوام کے جان و مال کے تحفظ اور امن و امان کیلئے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے پولیس افسروں نے ملاقات کی-

وزیر اعلیٰ عثمان بزدار نے پولیس افسروں کی کارکردگی کو سراہا اور تعریفی سر ٹیفکیٹ دیئے-

وزیر اعلیٰ عثمان بزدار نے ڈیرہ غازی خان ڈویژن کے 7 پولیس ا فسرو ں کو وزیر اعلی آفس بلا کرحوصلہ افزائی کی-

وزیر اعلیٰ عثمان بزدار نے امن عامہ کے لئے شاندار کارکردگی پر پولیس افسروں کو شاباش دی- وزیراعلی عثمان بزدار نے آرپی او ڈی جی خان محمد فیصل رانا اور ڈی پی او عمر سعید ملک کو تعریفی سر ٹیفکیٹ دیئے-

وزیراعلی نے ایس پی انویسٹی گیشن حسن جاوید بھٹی، ڈی ایس پی صدر سرکل ناصر علی ثاقب، سب انسپکٹر جعفر حبیب، اے ایس آئی جواد احمد اوراے ایس آئی ارشد علی کو بھی تعریفی سر ٹیفکیٹ دیئے-

وزیر اعلیٰ عثمان بزدار نے جرائم پیشہ عناصرکے خلاف موثر کارروائی پر پولیس افسرو ں کی کارکردگی کی تعریف کی-وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عوام کے جان و مال کے تحفظ کے لئے سرگرم عمل پولیس افسران ہمارے ہیرو ہیں –

ایسے پولیس افسران پنجاب پولیس کے ماتھے کا جھومر ہیں – حکومت بہترین کارکردگی دکھانے والے پولیس افسران کی حوصلہ افزائی جاری رکھے گی- مظلوم کی داد رسی پولیس کا بنیادی فرض بھی ہے

اور ذمہ داری بھی – وزیراعلیٰ نے ہدایت کی کہ آرپی او ز اور ڈی پی او ز سمیت پولیس افسر تھانوں کی موثر مانیٹرنگ جاری رکھیں –

ہر ضلع میں خواتین پر تشدد کے سد باب کیلئے خصوصی سیل قائم کئے گئے ہیں -انسپکٹر جنرل پولیس انعام غنی نے اس موقع پر کہا کہ

تھانوں کے لاک اپ، فرنٹ ڈیسک اور ایس ایچ او کے دفتر کو کیمرے سے مانیٹر کیا جا رہا ہے –

کورونا ایس او پیز کے مطابق دوبارہ کھلی کچہریاں شروع کررہے ہیں – پرنسپل سیکرٹری وزیر اعلی پنجاب عامر جان بھی اس موقع پر موجود تھے

وزیراعلیٰ سے ڈائریکٹر جنرل اینٹی نارکوٹکس فورس میجر جنرل غلام شبیرناریجو کی ملاقات، منشیات کے خاتمے کیلئے مشترکہ اقدامات پراتفاق :

وزیراعلیٰ عثمان بزدار سے وزیراعلیٰ آفس میں ڈائریکٹر جنرل اینٹی نارکوٹکس فورس میجر جنرل غلام شبیرناریجو نے ملاقات کی۔ ملاقات میں منشیات کے دھندے کے

خاتمے کیلئے مربوط حکمت عملی کے تحت مشترکہ اقدامات پراتفاق کیا گیا۔وزیراعلیٰ عثمان بزدارنے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ منشیات کا کالا دھندہ کرنے والے انسانیت کے قاتل ہیں۔ تعلیمی اداروں کے باہر منشیات کا مکروہ دھندہ کرنے والوں کی

جگہ جیل ہے۔منشیات کے عادی افراد کی بحالی کیلئے مزید ادارے قائم کریں گے۔ایسے ادارے ہر ڈویژن میں قائم کرنا چاہتے ہیں۔کسی کو قوم کے مستقبل تباہ کرنے کی اجازت نہیں دیں گے۔

انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت منشیات کے عادی افراد کے علاج معالجے کیلئے ہسپتال کے قیام کیلئے اینٹی نارکوٹکس فورس کیساتھ تعاون کریگی۔

تعلیمی اداروں کے باہر منشیات کا کاروبار کرنے والے عناصر کی سختی سے سرکوبی کی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ پولیس،ایکسائز اورمتعلقہ محکمے اینٹی نارکوٹکس فورس کو ہر طرح کی معاونت فراہم کریں گے۔نوجوان نسل کی رگوں میں زہر گھولنے والوں کے

خلاف بلاتفریق کارروائی ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ منشیات سے پاک معاشرے کیلئے سب کو مل کر جدوجہد کرنی ہے۔

منشیات کی خریدو فروخت کرنے والے عناصر کی رعایت کے مستحق نہیں۔وزیراعلیٰ عثمان بزدارنے اینٹی نارکوٹکس فورس کی کارکردگی کی تعریف کی۔

وزیراعلیٰ کاپی آئی سی میں زائدالمعیاد اسٹنٹس استعمال کیے جانے کے بارے میں میڈیا پر نشر ہونیوالی خبر کا نوٹس،ذمہ داروں کیخلاف کارروائی کا حکم:

وزیراعلیٰ عثمان بزدارنے پی آئی سی میں زائدالمعیاد اسٹنٹس استعمال کیے جانے کے بارے میں میڈیا پر نشر ہونے والی خبر کا نوٹس لیتے ہوئے سیکرٹری سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ

میڈیکل ایجوکیشن سے رپورٹ طلب کرلی ہے۔وزیراعلیٰ نے واقعہ کی جامع انکوائری کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ معاملے کی ہر پہلوسے تحقیقات کر کے غفلت کے ذمہ دا روں کا تعین کیا جائے اور غفلت کے مرتکب عملے کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے۔

راولپنڈی میں بچے کے قتل کا واقعہ،

وزیراعلیٰ عثمان بزدارکے نوٹس پر پولیس کا ایکشن،ملزم گرفتار:وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے راولپنڈی میں بچے کے قتل کے واقعہ کے بارے میں آر پی او راولپنڈی سے

رپورٹ طلب کر لی ہے-

وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے ہدایت کی کہ گرفتار ملزم کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے اورمقتول بچے کے لواحقین کو ہر صورت انصاف فراہم کیا جائے۔وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے غمزدہ خاندان سے دلی ہمدردی و تعزیت کااظہار کیا

اور متاثرہ خاندان کو انصاف کی فراہمی کی یقین دہانی کرائی-وزیراعلیٰ عثمان بزدار کے نوٹس پر پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے کیمروں کی مدد سے

واقعہ میں ملوث ملزم کاشف کو گرفتار کر لیا ہے اورملزم نے اعتراف جرم بھی کر لیاہے

وزیراعلیٰ عثمان بزدارکا گجرپورہ تھانہ کی حدود میں اجتماعی زیادتی کے واقعہ کانوٹس،

ملزمان کی فوری گرفتاری کاحکم: وزیراعلیٰ عثمان بزدارنے گجرپورہ تھانہ کی حدود میں 2لڑکیوں سے اجتماعی زیادتی کے واقعہ کانوٹس لیتے ہوئے

سی سی پی او لاہور سے رپورٹ طلب کر لی ہے-

وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے واقعہ میں ملوث ملزمان کی فوری گرفتاری کاحکم دیاہے-

وزیراعلیٰ نے ہدایت کی کہ زیادتی کانشانہ بننے والی لڑکیوں کو

ہر صورت انصاف فراہم کیا جائے-

About The Author