نومبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

گریڈ 22 کے افسران، ججز اور سول سرونٹس کو پلاٹس کی الاٹمنٹ غیر قانونی قرار

عدالت نے معاملہ وفاقی کابینہ کے سامنے رکھنے کا حکم دے دیا اور کہا کہ وفاقی کابینہ نے اگر پیکج برقرار رکھنا ہے تو قانون سازی کرے، جن کو پلاٹ الاٹ ہو چکے ان کو منسوخ نہیں کیا یہ معاملہ بھی کابینہ دیکھے۔

گریڈ 22 کے افسران، ججز اور سول سرونٹس کو پلاٹس کی الاٹمنٹ کیس کا بڑا فیصلہ سامنے آگیاہے، اسلام آباد ہائیکورٹ نے گریڈ 22 کے افسران، ججز اور سول سرونٹس کو پلاٹس کی الاٹمنٹ غیر قانونی قرار دے دی

اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس محسن اختر کیانی نے محفوظ فیصلہ سنایا۔ عدالت نے کہاججز اور سول سرونٹس کو پلاٹ الاٹمنٹ کے حوالے سے کوئی قانون موجود نہیں، حکومت اگر ججز اور سول سرونٹس کو پلاٹ دینا چاہتی ہے تو پہلے قانون سازی کرے۔

عدالت نے معاملہ وفاقی کابینہ کے سامنے رکھنے کا حکم دے دیا اور کہا کہ وفاقی کابینہ نے اگر پیکج برقرار رکھنا ہے تو قانون سازی کرے، جن کو پلاٹ الاٹ ہو چکے ان کو منسوخ نہیں کیا یہ معاملہ بھی کابینہ دیکھے۔

عدالت نے جیوریسٹ فاؤنڈیشن کے چیئرمین ریاض حنیف راہی ایڈووکیٹ کی درخواست پر محفوظ شدہ فیصلہ سنادیا

About The Author