دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

ڈیرہ غازی خان کی خبریں

ڈیرہ غازی خان سے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلوں پر مبنی خبریں،تبصرے اور تجزیے۔

عثمان بزدار ساڈا مانڑ اے”

تحریر:محمد جنید جتوئی،ڈپٹی ڈائریکٹر انفارمیشن،ڈی جی خان

پچھلے دنوں عجیب کیفیت اور احساس والے معاملات دیکھنے کو ملے۔ ملک پاکستان کے سب سے بڑے صوبہ پنجاب کے وزیر اعلیٰ آفس میں عوام کا ایک جم غفیر ہے۔

ایک شخصیت بڑی عاجزی اور انکساری سے ہر شخص کی نشست پر جاکر مل رہی ہے جیسے ہر شہری اس کیلئے سب سے زیادہ عزیز ہو۔ وہ ہر بات غور سے سننے کے ساتھ خود نوٹ کرکے احکامات بھی دے رہے ہیں۔

بزرگ،چھوٹا بڑا ہر فرد بے باکی سے ان سے مل رہا ہے جیسے وہ بھی ان کیلئے سب سے پیارا اور عزیز ہو۔یہ وہ عہدہ رکھنے والی شخصیت ہیں جو آج سے تین سال قبل کسی بھی شہری تو دور کی بات کسی وزیر اور مشیر کے لئے اس بے باکی سے ملنے کا تصور نہیں کیا جاتا تھا۔

جی ہاں یہ ہیں ملک پاکستان کے سب سے بڑے صوبہ پنجاب کے وزیر اعلیٰ سردار عثمان احمد خان بزدار، جو دوسروں کو عزت وتکریم دے رہے ہیں اور ایسے لگتا ہے ہر شخص اس کیلئے بڑے عہدے کا حامل ہے۔

سردار عثمان احمد خان بزدار عوام کو اپنے پاس بلانے کی بجائے خود چل کر ان کی نشستوں پر جارہے ہیں۔

ان سے ”حال احوال”کرنے کے ساتھ مسائل خود نوٹ کررہے ہیں۔
سردار عثمان احمد خان بزدار عوامی درد دل رکھنے والے وزیر اعلی ہیں۔

انہوں نے اپنے دور حکومت نے نہ صرف محروم علاقوں کادورہ کیا بلکہ بغیر کسی پروٹوکول وہ صوبہ کے ہر علاقے کا دورہ کررہے ہیں

تاکہ 74 سالہ عوامی محرومی کو ختم کیا جاسکے۔
وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار سے ایک بزرگ خاتون بھی ملنے آئی اس نے سردار عثمان احمد خان بزدار کو گلے لگاتے ہوئے کہا کہ

شکریہ بیٹا……جیتے رہو“، ”عثمان بزدار تو ں ساڈا مانڑ ایں“، بزرگ خاتون نے وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے ملاقات کے دوران دعائیں دیں۔ وزیر اعلیٰ عثمان بزدار نے بزرگ خاتون سے حال احوال کیا۔

بزرگ خاتون نے وزیراعلیٰ عثمان بزدار کو تفصیل سے مسائل سے آگاہ کیا وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے مسائل غور سے سنے اور فوری اپنے سٹاف کو طلب کیا

اور مسائل کے حل کیلئے موقع پر ہی احکامات جاری کئے۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار کو بزرگ خاتون نے دعائیں دیں اور گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ”عثمان بزدار تیکوں وزیر اعلیٰ ڈیکھ کے میڈا ہاں ٹھر گیا اے“۔ ”تینوں رب دیاں رکھاں“۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آپ میرے لئے قابل احترام ہیں۔ آپ کے مسائل نوٹ کر لئے ہیں اور ان کے حل کیلئے ہدایات بھی دے دی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پسماندہ علاقے کے لوگ میرے دل کے قریب ہیں اور عوام کی خدمت کرکے دلی سکون ملتا ہے۔وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے کہا کہ

میرا تعلق پسماندہ علاقے سے ہے اور میں آپ کے مسائل کا ادراک رکھتا ہوں۔
وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان احمد بزدار نے گزشتہ روز بھی عوامی خدمت کی نئی مثال قائم کرتے ہوئے بلا تعطل 4گھنٹے تک 400سے زائد لوگوں کے مسائل سنے –

وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے مسائل کے حل کیلئے موقع پر ہی متعلقہ حکام کو ہدایات دیں -وزیراعلیٰ عثمان بزدار خود لوگوں کی نشست پر گئے،ان سے حال احوال کیا

اور مسائل پوچھے-لوگوں نے وزیراعلیٰ عثمان بزدار کے عوامی خدمت کے جذبے کوسراہا-لوگوں نے وزیراعلیٰ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ

آپ نے ہمارے مسائل اپنے سمجھ کر حل کئے ہیں -ماضی میں وزیراعلیٰ سے ملنا تو دورکی بات تھی، وزیراعلیٰ آفس کے دروازے بھی ہم جیسے لوگوں کیلئے بند تھے-

مسائل کے حل کے لئے عوام سے براہ راست ملنا آپ کا احسن اقدام ہے- آپ انتہائی محنت،لگن او ر جذبے کے ساتھ عوام کی خدمت کررہے ہیں –

وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ عوام ہی میرا سب کچھ ہیں -صوبے کے عوام کے مسائل حل کرنا میرا مشن ہے-

میں لاہور میں آپ لوگوں کا
وکیل ہوں -اللہ تعالیٰ نے عوامی مسائل حل کرنے کے لئے ہی وزارت اعلیٰ کامنصب عطا کیا ہے -عوام کی خدمت سے ہمیں کوئی نہیں روک سکتا –

ماضی میں وسائل کو جان بوجھ کر مخصوص شہروں تک محدود رکھا گیا۔ترقی کے سفر میں رکاوٹیں کھڑی کرنے والے عناصر قصہ پارینہ بن چکے ہیں –

انہوں نے کہاکہ ماضی میں ترقی سے محروم رکھے گئے شہر اب ترقی کے سفر میں شامل ہوچکے ہیں –

پسماندہ عوام کے مسائل حل کرنے تک چین سے نہیں بیٹھیں گے-پسماندہ علاقوں میں ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل سے حقیقی تبدیلی آئے گی۔ وسائل کا رخ محروم علاقوں کی

جانب موڑا ہے۔ پنجاب کی تاریخ میں پہلی بار دوردراز علاقوں میں ترقی کا سفر پہنچا ہے،یہ سفر رکے گا نہیں بلکہ مزید تیز ہو گا۔
وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار عوامی درد دل رکھنے والے انسان ہیں

ان کی کوشش ہوتی ہے کہ عام آدمی کو ریلیف مل سکے جس کیلئے وہ بغیر پروٹوکول شہر اور مضافات کا دورہ کرتے رہتے ہیں تاکہ

عوامی مسائل کا خود جائزہ لے سکیں اور وہ مسائل کا ادراک کرکے ان کا حل بھی تلاش کرتے ہیں۔ان کے دوروں میں جیل،دارالامان،ہسپتال اور یتیم خانہ کا معائنہ شامل ہوتا ہے

کیونکہ یہی وہ جگہیں ہیں جہاں معاشرہ کے ستائے افراد ہوتے ہیں۔وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار نے غریب عوام کے مسائل کا ادراک کرتے ہوئے

پناہ گاہ اور لنگر خانے قائم کرائے۔یتیم اور بے سہارا بچوں کی تعلیم و تربیت کیلئے دارالاطفال پر توجہ دی۔

دارالامان اور جیلوں میں سہولیات کو فوکس کیا۔ہسپتالوں میں ضروری اور جدید سہولیات کو مانیٹر کیا۔عوامی مسائل کے حل میں کوتاہی،عدم دلچسپی اور غیر ضروری تاخیر پر

افسران کی باز پرس کی۔سرکاری نرخ پر آٹا،دال،چینی چاول اور دیگر اشیائے خوردونوش کی دستیابی یقینی بنانے کیلئے مجسٹریٹس اور انتظامی افسران متحرک کئے۔سبزی منڈیوں میں نیلامی کے عمل کو مانیٹر کرایا۔عوام کے مسائل حل نہ کرنے والے

افسران سے عہدے اور اختیارات واپس لئے۔بڑے سے بڑے افسر کے دفتر کے دروازے اوپن ڈور پالیسی کے تحت اوپن رکھے۔ہر ماہ کے پہلے ورکنگ ڈے میں ریونیو عوامی

خدمت کھلی کچہریوں کا سلسلہ شروع کرایا تاکہ عوام کو سرکاری دفاتر میں بلانے کی بجائے افسران خود چل کر عوام کے گھروں کے نزدیک جائیں اور ان کے مسائل حل کریں۔پٹواری اپنے بستہ اور ریکارڈ سمیت افسران کے ہمراہ موجود رہتا ہے۔

عوام کو تاریخ پر تاریخ دینے کی بجائے موقع پر مسئلہ کا حل تلاش کیا جاتا ہے۔ریونیو عوامی خدمت کھلی کچہریوں میں عوام کے تمام مسائل سنے جاتے ہیں

افسران خود درخواستوں کا باقاعدہ فالو اپ لے کر درخواست گزاروں کو فیڈ بیک دیتے ہیں کیونکہ

افسران کو معلوم ہے کہ اگر عوام کے مسائل حل نہیں کئے تو وہ وزیر اعلی سردار عثمان احمد خان بزدار کے پاس بغیر کسی روک ٹوک کے جاکر شکایات کرسکتے ہیں

کیونکہ سردار عثمان احمد خان بزدار نے وزیر اعلی آفس کے ساتھ وزیر اعلی ہاؤس کے دروازے بھی ہر خاص اور عام کیلئے کھول رکھے ہیں


ڈیرہ غازیخان

ڈی پی او عمر سعید ملک نے محرم الحرام کے حوالے سے امام بارگاہ حیدریہ کا وزٹ کیا

دوران وزٹ ڈی پی او نے محرم الحرام کے موقع پر سیکیورٹی انتظامات کو بھی چیک کیا۔

مجالس پر تھری لئیرز میں سیکورٹی کے انتظامات کئے گئے ہیں۔ڈی پی او

مجالس کے پروگرامز کو سمارٹ سٹی کے کیمروں سے بھی مانیٹر کیا جا رہا ہے۔

مجالس کے منتظمین سے بھی ملاقات کی۔

ڈی پی او نے ہدایت کی کہ محرم الحرام کے دوران کرونا ایس او پیز کی سختی سے پابندی کی جائے ڈی پی او

حکومت کی جانب سے جاری ضابطہ اخلاق پر ہر صورت عملدرآمد کیا جائے۔


ڈیرہ غازیخان۔

02 محرم الحرام پر ڈیرہ غازیخان پولیس کی طرف سے سیکورٹی کے فول پروف انتظامات کئے گئے ہیں۔

02 محرم الحرام پر دن اور رات میں کل 93 مجالس ہوں گی۔

داخلی و خارجی راستوں پر نگرانی کیلئے سی سی ٹی وی کیمرے نصب۔

600 پولیس افسران اہلکاران الرٹ ہو کر اپنے اپنے فراٸض سر انجام دیں گے۔

مجالس کے 93 پروگرام جنمیں اے کیٹیگری کے 07 بی کیٹیگری کے 53 سی کیٹیگری کے 33 پروگرام شامل۔

پولیس کے ساتھ ساتھ منتظمین ہاۓ امام بارگاہ کی طرف سے نامزد کردہ وولنٹیرز بھی اپنے فراٸض سر انجام دیں گے۔

دوران جلوس اور مجالس تمام تر صورتحال کو CCTV کیمروں کے ذریعے مانیٹرنگ کیا جائے گا۔


ڈیرہ غازیخان۔

"نان کسٹم پیڈ اشیاء سمگل کرنے کی کوشش ناکام”

سخی سرور پولیس نے نان کسٹم پیڈ اشیاء سمگل کرنے کی کوشش ناکام بناتے ہوئے بھاری مقدار میں نان کسٹم پیڈ سامان برآمد کر لیا،

غیر ملکی سامان کی مالیت لاکھوں روپے بتائی جا رہی ہے جسے قانونی کارروائی کرنے کے بعد کسٹم حکام کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ڈی پی او عمر سعید ملک کی ہدایت پر ضلع بھر میں سمگلنگ کی روک تھام کے لئے مؤثر گشت اور سخت ناکہ بندیاں قائم کر کے چیکنگ کا سلسلہ جاری ہے

اسی چیکنگ کے تسلسل میں ایس ایچ او تھانہ سخی سرور افتخار احمد ملکانی معہ ٹیم نے مخبر کی اطلاع پر بلوچستان سے صوبہ پنجاب بین الصوبائ چیک پوسٹ پر

نان کسٹم پیڈ سامان جن میں گٹکا، سگریٹ، جوس ،خشک دودھ اور موٹرسائیکلوں کے سپئر پارٹس برآمد کئے جو غیر قانونی طریقے سے ملک کے دیگر شہروں کو سمگل کرنے کی کوشش کی جا رہی تھی

نان کسٹم پیڈ سامان قبضہ پولیس کر کےقانونی کاروائ کے بعد کسٹم حکام کے حوالہ کر دیا گیا ہے۔اس حوالہ انچارج چیک پوسٹ نے کہا ہے کہ

نان کسٹم پیڈ سامان سمگلنگ کرنے والوں کے خلاف آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا۔

نان کسٹم پیڈ سامان و نان کسٹم پیڈ گاڑیوں کی سمگلنگ کرنے والوں کے ساتھ کسی بھی قسم کی کوئی رعایت نہیں برتی جائے گی۔


ڈیرہ غازیخان۔

تھانہ دراہمہ کے علاقے میں نامعلوم ملزمان کی طرف سے ریاض نامی شخص کو قتل کرنے اور ریاض سے کیش لے جانی والی واردات کا ڈی پی او عمر سعید ملک کا نوٹس۔

اطلاع ملتے ہی ڈی پی او عمر سعید ملک ایس پی انوسٹی گیشن حسن جاوید بھٹی کے ہمراہ جائے وقوعہ پر پہنچ گئے۔

ایلیٹ ٹیم سمیت دیگر نفری کا ملزمان کی گرفتاری کے لئے علاقہ کا سرچ آپریشن جاری۔

فرانزک ٹیم نے جائے واردات پر پہنچ کر شواہد اکٹھے کرنا شروع کر دئے۔

ابتدائی شواہد ملنے سے ملزمان جلد ٹریس کر کے گرفتار کر لئے جائیں گے۔

ڈی پی او عمر سعید ملک خود مقتول ریاض کے لواحقین سے ملے اور یقین دلایا کہ سارے معاملے کو ہر زاویہ سے دیکھ رہے ہیں۔

ریاض کے قتل میں ملوث ملزمان قانون کی گرفت سے بچ نہیں سکتے۔

ڈی پی او عمر سعید ملک کی ہدایت پر ایس پی انوسٹی گیشن حسن جاوید بھٹی اور ڈی ایس پی پر مشتمل انکوائری ٹیم مقرر


ڈیرہ غازیخان

ضلع ڈیرہ غازیخان میں 22سکولوں اور 12ہیلتھ مراکز کی عمارتوں کی تعمیر و مرمت و بحالی کی جائے گی. منصوبوں پر 14کروڑ روپے خرچ ہوں گے.

منصوبوں کی منظوری ڈپٹی کمشنر ذیشان جاوید نے ضلعی ترقیاتی کمیٹی کے اجلاس میں دی. ڈپٹی ڈائریکٹر وسیم اختر جتوئی نے منصوبوں کے بارے میں بریفنگ دی.

ڈپٹی کمشنر نے ضلع ڈیرہ غازیخان کے 22پرائمری، مڈل و ہائی سکولوں کی خطرناک قرار دی جانے والی عمارتوں کی دوبارہ تعمیر کی منظوری دی

جس پر سات کروڑ روپے خرچ ہوں گے اسی طرح منگڑوٹھہ، سوکڑ، بستی بزدار، مکول کلاں، بوہڑ، بنڈی، ڈونہ، ناڑی سمیت دیگر علاقوں میں چار ہیلتھ مراکز کی عمارتوں کی دوبارہ تعمیر اور آٹھ عمارتوں کی مرمت کی بھی منظوری دی گئی

جن پر چار کروڑ روپے کا تخمینہ لگایاگیا. اجلاس میں اقلیتی برادری کے قبرستان،عبادت گاہوں اور آبادیوں میں بنیادی سہولیات کی فراہمی کے منصوبہ کی بھی منظوری دی

جس پر تین کروڑ روپے خرچ ہوں گے. منصوبہ کے تحت ڈیر ہ غازیخان شہر میں موجود گورا قبرستان اورسینٹ انتھونی چرچ کی چار دیواری کی بہتری،

آبادی میں نالی سولنگ، ٹف ٹائلز اور سیوریج کی بہتری کی جائے گی. ڈپٹی کمشنر ذیشان جاوید نے کہاکہ

بچوں کی زندگیاں سب سے زیادہ اہم ہیں خطرناک قرار دی جانے والی عمارتوں کی دوبارہ تعمیر کا منصوبہ جلد مکمل کیاجائے.

ترقیاتی منصوبوں میں مٹیریل کے معیار پر ہرگز سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا. افسران موقع پر موجود رہ کر معیاری مٹیریل کے استعمال کو یقینی بنائیں.

فرائض میں کوتاہی اور عدم دلچسپی برداشت نہیں کی جائے گی.


ڈیرہ غازیخان

کمشنر ڈیرہ غازیخان ڈویژن ڈاکٹر ارشا داحمد نے ناقص کارکردگی اور فرائض میں عدم دلچسپی پر ڈویژن کے 23پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کو شوکاز نوٹسز جاری کرتے ہوئے

تین روز کے اندر وضاحت طلب کر لی. تسلی بخش جواب نہ ملنے پرپیڈا ایکٹ کے تحت کارروائی کی جاسکتی ہے.

کمشنر کی طرف سے تین ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرز، تین ڈسٹرکٹ آفیسرز اور آٹھ نائب تحصیلدار وں کو ناجائز منافع خوروں کے خلاف مقدمات اور گرفتاریاں نہ کرنے

اور جرمانے کی شرح بہتر نہ ہونے پر کارروائی کی گئی. یکم جولائی سے پانچ اگست تک کی کارکردگی کو سامنے رکھتے ہوئے

کمشنر کی طرف سے نوٹسز دیئے گئے. نوٹسزکے مطابق ای اے ڈی اے ڈیرہ غازیخان اطہر جلیل کو سپیشل پرائس کنٹرول مجسٹریٹ راجن پو رکا اختیار دیا گیا

او رانہوں نے مذکورہ مدت کے دوران صرف بارہ ہزار پانچ سو روپے جرمانہ عائد کیا. کوئی ایف آئی آر
2
اورگرفتاری عمل میں نہیں لائی گئی. اسی طرح ڈپٹی ڈسٹرکٹ آفیسر لائیو سٹاک تونسہ ڈاکٹر جاوید بزدار کو صرف پانچ ہزار روپے جرمانہ کرنے،

ڈپٹی ڈسٹرکٹ آفیسر واٹر منیجمنٹ ملک خادم حسین نے بارہ ہزار نو سو روپے، چیف آفیسر میونسپل کمیٹی جام پو ررانا محمود احمد کی طرف سے بارہ ہزار روپے،

ڈی ایف سی راجن پو رجاوید وڑائچ کی طرف سے 6500روپے، چیف آفیسر میونسپل کمیٹی کوٹ مٹھن مسعود الروف کی طرف سے 8700روپے،

ڈپٹی ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ راجن پور یعقوب شیروانی کی طرف سے پانچ سو روپے جرمانہ اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر پیسٹ وارننگ راجن پور راحت حسین کی طرف سے کوئی

جرمانہ نہیں کیاگیا اسی طرح چیف آفیسر میونسپل کمیٹی راجن پور ساجد ریاض کی طرف سے 5500روپے، اسسٹنٹ ڈائریکٹر لائیو سٹاک علی پور ڈاکٹر منیر اختر کی

طرف سے 13600روپے، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس اینڈ پلاننگ مظفرگڑھ جام آفتاب حسین اور ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل مظفرگڑھ احسان الحق کی طرف سے کوئی جرمانہ نہیں کیاگیا.

تحصیلدار چوبارہ رانا محمد ارشد کی طر ف سے 13500روپے، اسسٹنٹ ڈائریکٹر کنزیومر پروٹیکشن کونسل لیہ محمد عمران ستار کی طرف سے 10500روپے،

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل لیہ فیاض احمد ندیم کی طرف سے 10300روپے جرمانہ کیا گیا اسی طرح نائب تحصیلدار ایڈیشنل یارو حاجی محمد افضل کی طرف سے

پانچ سو روپے،نائب تحصیلدار ایڈیشنل مانہ احمدانی ثبت حسین کی طرف سے 5500روپے، نائب تحصیلدار راجن پور جلالن خان کی طرف سے 11300روپے

نائب تحصیلدار روجھان محمد افضل کی طرف سے 13000روپے او رمحمد حنیف کی طرف سے دس ہزار روپے، نائب تحصیلدار علی پور محمد اقبال مظہر کی طرف

سے 1500روپے، نائب تحصیلدار لیہ سعید گھمن کی طرف سے نو ہزار روپے، نائب تحصیلدار چوبارہ محسن بخاری کی طرف سے صرف 2500روپے جرمانے کیے گئے


ڈیرہ غازیخان

ڈپٹی کمشنر ڈیرہ غازی خان ذیشان جاوید ترقیاتی منصوبوں کی مانیٹرنگ کیلئے پہاڑوں کے دامن صوبائی سرحدی مقامات تک پہنچ گئے۔فاضلہ کچھ،گلکی اور دیگر مقامات کے

جاری ترقیاتی منصوبوں کا معائنہ کیا۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو احمد حسن رانجھا،ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ وسیم اختر جتوئی،ڈویژنل سپورٹس آفیسر عطاء الرحمن اور

دیگر افسران ہمراہ تھے.ڈپٹی کمشنر ترقیاتی منصوبوں کو چیک کرنے کیلئے گھنٹوں کی مسافت طے کرکے پہاڑوں کے دامن اور صوبائی سرحدی مقام تک پہنچ گئے۔

ڈپٹی کمشنر نے سیاحتی مقام گلکی میں ٹورسٹ ریزارٹ،صوبائی روڈ گلکی تا موسی خیل سڑک کا جائزہ لیا

افسران نے روڈ کی تعمیر کے منصوبہ کی اہمیت سے آگاہ کیاڈپٹی کمشنر نے فاضلہ کچھ کے بی ایچ یو کا بھی
3
معائنہ کیا۔ہسپتال میں ادویات کی مدت معیاد اور سٹاک چیک کئے۔انہوں نے مریضوں اور اہل علاقہ سے معلومات

بھی حاصل کیں۔ڈپٹی کمشنر نے ریسکیو 1122 فاضلہ کچھ کی عمارت کا بھی جائزہ لیا۔

ایمبولینس اور دیگر آلات کی انسپکشن کی۔انہوں نے زیر تعمیر فاضلہ کچھ تا دوستلانی ماڑکی روڈ کا بھی جائزہ لیا۔پختہ روڈ کی تعمیر پر دو کروڑ روپے خرچ ہوں گے

ڈپٹی کمشنرنے لوکل گورنمنٹ کو روڈ کے منصوبہ میں معیاری کام کرنے کی ہدایات جاری کیں۔

انہوں نے فاضلہ کچھ میں واٹر فلٹریشن پلانٹ کا بھی جائزہ لیا۔فلٹریشن پلانٹ کے پانی کا معیار بھی چیک کیا گیا۔ڈی سی نے اہل علاقہ سے ملاقات کی اور پانی کی دستیابی سے

متعلق معلومات لیں۔انہوں نے فاضلہ کچھ میں سپورٹس گراؤنڈ کا بھی جائزہ لیا۔ڈویژن سپورٹس آفیسر نے قبائلی علاقہ میں سپورٹس سرگرمیوں کے حوالے سے بریفنگ دی۔

ڈپٹی کمشنر ذیشان جاوید نے کہا کہ وزیر اعلی سردار عثمان بزدار نے ترقیاتی فنڈز کا رخ پسماندہ اور محروم علاقوں کی طرف موڑ دیا ہے۔کوہ سلیمان رینج میں سیاحت کے

فروغ سے روزگار کے مواقع میسر آئیں گے۔گلکی،مبارکی،بارتھی،یک بائی سمیت کوہ سلیمان کے صحت افزا مقامات پر ٹورسٹ ریزارٹ قائم کئے جارہے ہیں۔

پہاڑوں کو کاٹ کر آبادیوں اور صوبوں کو ملایا جارہا ہے۔پختہ روڈ اور جیب ایبل ٹریکس سے آبادیوں کے مابین فاصلے سمٹ گئے ہیں۔

کوہ سلیمان میں سوڑا سمیت دیگر ڈیمز تعمیر ہونے سے زرعی انقلاب آئے گا۔رود کوہیوں کا پانی زرعی مقاصد کیلئے استعمال میں لاجاسکے گا۔

پہاڑی علاقوں میں بھی ریسکیو 1122 سٹیشن،موٹر بائیک ایمبولینس،اے ٹی ایم اور دیگر جدید سہولیات فراہم کی جارہی ہیں۔

نادرا،بنک آف پنجاب اور محکموں کی برانچز فعال کردی گئیں،ڈپٹی کمشنر ذیشان جاوید نے کہا کہ

اہل علاقہ ترقیاتی منصوبوں پر نظر رکھیں۔ خامیوں اور رکاوٹوں کی فوری نشاندہی کی جائے۔


ڈیرہ غازیخان

صوبائی وزیر آبپاشی پنجاب سردار محسن خان لغاری کی زیر صدارت محرم الحرام کے انتظامات کے سلسلہ میں اعلیٰ سطحی اجلاس ڈپٹی کمشنرڈیرہ غازیخان کے کمیٹی روم

میں منعقد ہوا۔اجلاس میں ڈپٹی کمشنر ڈیرہ غازی خان ذیشان جاوید،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرز احمد حسن رانجھا،قیصر عباس،اسسٹنٹ کمشنرز مہدی ملوف،اسد
چانڈیہ،اسد علی،پولیس،میٹرو پولیٹن کارپوریشن،ریسکیو سمیت تمام محکموں کے

افسران بھی موجود تھے۔

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر آبپاشی پنجاب سردار محسن خان لغاری نے کہا کہ محرم الحرام کے دوران امن کا قیام ہماری اولین ترجیح ہے،
4
ملک دشمن عناصر کے عزائم اور ہمسایہ ملک افغانستان کی صورتحال کے باعث ہمیں

مزید محتاط رہنے کی ضرورت ہے،پر امن
رہنے کے لیے ہمیں تازہ ترین حقائق سے باخبر رہنا ہوگا،سردار محسن خان لغاری نے کہا کہ کسی بھی ایمر جنسی کی صورت میں پولیس،

سکیورٹی ایجنسیوں اور ریسکیو1122کا کردار بہت اہم ہوتا ہے،دکھ، تکلیف میں مبتلا شہریوں کی روداد سن لی جائے تو آدھے مسائل حل ہو جاتے ہیں،

فرائض سے کوتاہی ہرگز قبول نہیں،محنت سے کیا جانیوالا کام عبادت میں شمار ہوتا ہے،انہوں نے کہا کہ میں ڈیرہ غازی خان انتظامیہ کی کوآرڈی نیشن اور بہتر ورکنگ سے

مطمئن ہوں،محرم الحرام کی تیاریاں مکمل ہیں اور ہم کسی بھی ایمر جنسی سے نمٹنے کے لیے ہمہ وقت تیار ہیں،افغانستان ایشو پر ہماری حکومت اصولی موقف اپنائے ہوئے ہے۔

اجلاس میں ڈپٹی کمشنر ذیشان جاوید نے صوبائی وزیر آبپاشی کو محرم الحرام کے انتظامات پر بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ

قیام امن اور فرائض ادائیگی بارے تمام محکمے اپنے منظم پلان پر عمل پیرا ہیں،کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے کنٹرول رومز قائم اور رابطوں کو منظم بنایا گیا ہے،

جلوسوں،مجالس کے روٹس کی صفائی و ستھرائی کے ساتھ چھڑکاؤ بھی جاری ہے،سٹریٹ لائٹس کی تنصیب مکمل کر لی گئی ہیں،

بھرپور سکیورٹی کے لیے تمام ایجنسیاں متحرک ہیں جبکہ لوڈ شیڈنگ سے نمٹنے کے لیے جنریٹر کے انتظامات مکمل ہیں،

عزاداروں کو طبی امداد کی فراہمی کے لئے انتظامات فائنل ہیں،ہسپتالوں میں اضافی بیڈز مختص کئے گئے ہیں،

ریسکیو،طبی عملہ کی چھٹیاں منسوخ ہیں،عاشورہ پر موبائل فسٹ ایڈ ٹیمیں بھی متحرک ہونگی۔

اجلاس میں اسسٹنٹ کمشنرز نے اپنی تحصیلوں میں کئے گئے انتظامات،افسروں نے ورکنگ پلان بارے تفصیلی بریفنگ بھی دی


ڈیرہ غازیخان

ڈپٹی کنٹرولر امتحانات ثانوی و اعلی ثانوی تعلیمی بورڈ ڈیرہ غازیخان شیخ امجد حسین نے کہاہے کہ

گیارہویں کلاس کا جمعرات بارہ اگست سے شروع ہو رہا ہے۔ متحان میں کُل 51873 اُمیدواران شمولیت اختیار کررہے ہیں جو کہ

پہلی دفعہ بطورفریش اُمیدواریا نمبر بہتر بنانے کی غرض سے امتحان دے رہے ہیں۔ڈپٹی کنٹرولر نے کہاکہ

تمام اہل اُمیدواران کو رول نمبرسلپس کی ترسیل ایک ہفتہ پہلے کر دی گئی تھی علاوہ ازیں بورڈ ویب سائٹ www.bisedgkhan.edu.pk پر اُن کا امتحان سے متعلقہ ڈیٹا اپ لوڈ کر دیا گیا ہے۔

مذکورہ گیارہویں کلاس کے امتحان میں ڈیرہ غازیخان ڈویژن کے چاروں اضلاع میں 176 امتحانی مراکز قائم کیے گئے ہیں

جن میں 95 سنٹر لڑکوں کیلئے،75 سنٹر لڑکیوں کیلئے اور چھ مشترکہ سنٹر شامل ہیں۔ڈپٹی کنٹرولر شیخ امجد حسین نے اُمیدواران کو ہدایت کی ہے کہ وہ ہر
5
صورت اپنے متعلقہ امتحانی سنٹرز پر پیپر شروع ہونے سے آدھا گھنٹہ پہلے پہنچ جائیں اورسربراہ اِدارہ سے اپنا ایک عدد تازہ تصدیق شُدہ پاسپورٹ سائز فوٹو گراف اپنے

پاس رکھیں۔ اِس کے بغیر امتحانی مراکز میں داخلہ کی اجازت نہ ہو گی۔انہوں نے کہا کہ تمام امتحانی سنٹرز کی کڑی نگرانی کی جا رہی ہے

اور بوٹی مافیا کا قلع قمع کرنے کیلئے تما م اقدامات بروئے کار لائے جارہے ہیں۔اِس مقصد کیلئے انسپکشن ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں۔

تمام سنٹرز پر دفعہ 144 نافذ ہو گا۔ اُمیدوارن ناجائز ذرائع کے استعمال اور بالخصوص کسی دوسرے اُمیدوار کی جگہ امتحان دینے سے اجتناب کریں

کیونکہ یہ بہت بڑا جُرم ہے جس کی سزا کڑی ہے۔


ڈیرہ۔غازی خان

پرنسپل بوائز سنٹر آف ایکسیلینس ڈیرہ غازی خان حافظ رانا محمد ارشاد نے کہا ھے کہ اسلام دین فطرت ھے اور انسانیت کی بقا صرف اور صرف دین اسلام پر عمل کرنے

میں مضمر ھے۔انہوں نے یہ بات ڈی جی خان آرٹس کونسل اور ڈی پی ایس سکول کے زیر انتظام جشن ؒآزادی کی تقریبات کے سلسلے میں منعقدہ "محفل حسن قرات و نعت”

میں مہمان خصوصی کی حیثیت سے خطاب کرتے ھوۓ کیا۔انہوں نے کہا کہ ھماری نئی نسل میں اپنی مذہبی اقدار کا شعور اجاگر کرنا وقت کی اھم ضرورت ھے۔

پرنسپل ڈی پی ایس و کالج میجر(ر) اعظم کمال نے کہا کہ درود وسلام کی محافل قلبی سکون کا ذریعہ ھیں اور ان پاکیزہ اور روح پرور محافل میں گزارا ھوا وقت عبادت میں شمار ھوتا ھے۔

ڈاٸریکٹر ڈی جی خان آرٹس کونسل سلیم قیصر نے کہا کہ محفل حسن قرآت و نعت میں بچوں کی والہانہ شرکت اپنے پیارے دین سے محبت کی غماز ھے۔

ڈی جی خان آرٹس کونسل آٸندہ بھی تواتر اور تسلسل کے ساتھ نٸ نسل میں خوابیدہ صلاحیتوں کو اجاگر کرنے کے لیۓ اس طرح کی محافل ترتیب دیتی رھے گی۔

اس موقع پر سکولوں کے طلبا اور طالبات نے اپنی خوبصورت آوازوں کے ساتھ حسن قرآت و نعت کی روح پرور محفل میں حصہ لیا۔

اس موقع پر بچوں میں شیرینی تقسیم کی گٸ اور شرکت کرنے والے بچوں کو سرٹیفیکیٹ دئیے گئے

About The Author