بہاولنگر
( صاحبزادہ وحیدکھرل تونسوی)
بہاولنگر سے تعلق رکھنے والے سماجی نوجوانوں کی جمیعت علماء اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سے ملاقات ، وفد کی قیادت مولانا مغیث الرحمان اخون کررہے تھے ۔
تفصیلات کے مطابق جامعہ زکریا امریکہ کی تقریب بخاری شریف کے حوالے سے مفتی اعظم امریکہ مفتی منیر احمد اخون کی جانب سے خصوصی دعوت نامہ اور ان لائن بیان کی دعوت کے لئے مولانا مغیث الرحمان اخون ، انجینئیر امیر قاسم خان نے جمیعت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کی ،
المنیر کے دیگر رفاہی ، فلاحی پراجیکٹس بابت آگاہی دی جنہیں مولانا فضل الرحمان نے سراہا ۔ مولانا فضل الرحمان نے اس موقع پر کہا کہ نادار اور غریب طبقے کی معاونت کے لئے دینی افراد اور اداروں نے ہمیشہ اپنا کردار ادا کیا ہے ۔
خدمت خلق کے بارے دین میں ہمیں مکمل رہنمائی کی گئی ہے ۔ انہوں نے مفتی منیر احمد اخون کی روحانی ، علمی اور سماج خدمات کو بھی سراہا وفد نے
جامعہ اشرفیہ لاہور کے مہتمم مولانا فضل الرحیم ، پنجاب یونیورسٹی شعبہ اسلامیات کے سابق ڈائریکٹر ڈاکٹر سعد صدیقی سے بھی ملاقات کی واضح رہے کہ
المنیر پراجیکٹ یو ایس اے دنیا بھر میں منیری واٹر ، منیری لنگر اور منیری راشن کے حوالے سے اپنی خدمات سر انجام دے رہا ہے ۔
اے وی پڑھو
سیت پور کا دیوان اور کرکشیترا کا آشرم||ڈاکٹر سید عظیم شاہ بخاری
موہری سرائیکی تحریک دی کہاݨی…||ڈاکٹر احسن واگھا
محبوب تابش دے پرنے تے موہن بھگت دا گاون